| سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 443
کمائي: 13,881
شکریہ: 339
363 مراسلہ میں 1,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایک اطلاع کے مطابق لیبیا کے لیڈر کرنل معمر قذافی کی جانب سے اٹلی کے میڈیا میں شائع کئے گئے ایک پر کشش اشتہار کی وجہ سے قریباً دو سو اطالوی خواتین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے.اطالوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک اشتہاری ایجنسی کی جانب سے اس عبارت والا اشتہار شائع کیا گیا تھا کہ ”اٹھارہ سے پینتیس سال عمر کی پانچ سو پر کشش لڑکیوں کی ضرورت ہے.ان کا قد کم سے کم پانچ فٹ سات انچ تک ہو. وہ اچھا لباس پہنے ہوئے ہوں اور منی اسکرٹس یا مختصر لباس میں نہ ہوں”
ان خواتین سے کہا گیا تھا کہ ”پارٹی میں شرکت کی صورت میں انہیں ساٹھ یورو کی نقد رقم اور لیبیا کی جانب سے تحائف دئیے جائیں گے”.اس اشتہار کے جواب میں قریباً دو سو خواتین روم میں مقررہ جگہ پر پہنچ گئیں.ان میں اٹلی کی ایک نیوز ایجنسی انسا کی ایک رپورٹر بھی شامل تھیں جنہوں نے رات کے وقت منعقدہ اس تقریب کی تصاویر بنائیں اور اس کا احوال قلم بند کیا. اس خاتون رپورٹر کا کہنا ہے کہ بہت سی خواتین کسی پر تعیش پارٹی میں شرکت کے چکر میں وہاں آئی تھیں لیکن جب وہ وہاں پہنچیں تو انہیں ایک بڑے ہال میں کرنل قذافی کی آمد تک انتظار کرنے کا کہا گیا جنہوں نے بعد میں انہیں لیبیا اور اسلام میں خواتین کے کردار اور مقام ومرتبہ کے بارے میں لیکچر دیا. اطالوی پریس کے مطابق لیبیا کے رہ نما نے اپنے لیکچر میں کہا کہ”یہ کہنا بالکل غیر درست ہو گا کہ اسلام عورتوں کے خلاف ہے”. انہوں نے کہا کہ ”مغرب میں عورت کو اکثر فرنیچر کے ایک ٹکڑے کے طور پر استعمال کیا جاتا اور جب مردوں کی ضروریات پوری ہو جاتی ہیں تو انہیں تبدیل کر دیا جاتا ہے اور یہ ناانصافی ہے”. کرنل قذافی کا لیکچر دو گھنٹے تک جاری رہا.اس دوران سوال وجواب بھی ہوئے اور یہ پروگرام کوئی نصف شب کے وقت قذافی کے ان کلمات کے ساتھ ختم ہوا کہ خواتین اسلام قبول کر لیں. لیکچر میں شریک خواتین کو قرآن مجید اور قذافی کے اقوال پر مشتمل ان کی کتاب ”گرین بک”کا ایک ایک نسخہ بھی دیا گیا. پروگرام میں شریک ایک خاتون نے انسا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ”ہم تو کسی بہت ہی اہم پارٹی کی توقع کر رہے تھے لیکن انہوں نے تو ہمیں ایک گلاس پانی تک نہیں دیا”.کرنل قذافی ٰنے اپنے لیکچر کے دوران حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھائے جانے اور ان کی جگہ ان کے ایک ہم شکل کو مصلوب کئے جانے کے بارے میں قرآن اور مسلمانوں کا نقطہ نظر پیش کیا تھا جس پر بعض عیسائی خواتین جز بز ہوئیں اور انہوں نے اسے عیسائیت پر حملہ قرار دیا کیونکہ ان کے عقیدہ کے مطابق خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مصلوب کیا گیا تھا. اٹلی میں لیبیا کے سفیر نے انسا کو بتایا ہے کہ کرنل قذافی روم میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران اسی طرح کی مزید شامیں منانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں. وہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی خوراک کانفرنس میں شرکت کے سلسلہ میں اٹلی کے دارالحکومت گئے ہیں۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معلومات میں اضافہ کا شکریہ
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 244
کمائي: 5,308
شکریہ: 243
175 مراسلہ میں 383 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
قزافی صاحب سے سوال پوچھا گیا کہ ان کا ان کے دوست بیرلوسکونی ( اٹلی کے صدر ) کے نوجوان حسینائوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ ، تو انہوں نے صرف مُسکرا تے ہوئے ہونٹوں پر انگلی رکھ دی اور خاموش رہے -
|
|
|
|
| ماسٹر مقسود کا شکریہ ادا کیا گیا | منتظمین (20-11-09) |
![]() |
| Tags |
| blog, com, کلمات, قرآن, نیوز, نظر, منصوبہ, مجید, اقوام متحدہ, اسلام, تصاویر, جواب, خواتین, خلاف, دوست, روزہ, رات, سال, عیسیٰ, عیسائی, عیسائیت, عورتوں, عقیدہ, عالمی, عبارت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سیلاب: صورتِ حال نقشوں کے ذریعے | کنعان | میرا پاکستان | 1 | 15-08-10 05:13 AM |
| خیبر پختونخواہ، بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی، لاکھوں | پاکستانی | خبریں | 4 | 30-07-10 08:07 PM |
| دھاندلی کر نیوالوں سے سختی سے نمٹیں گے،انتخابات ہر صورت میں 18 فروری کو ہو نگے،الیکشن کمیشن | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-02-08 07:40 AM |
| ::: محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 24-12-07 12:01 AM |
| مصوروں کو صدارتی ایوارڈ سے نوازنا حوصلہ افزا اقدام ہے، رابعہ زبیری | عبدالقدوس | فن و فنکار | 0 | 29-10-07 10:12 AM |