واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست

سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟

لاکھ بدلے زمانہ ھم نہ بدلیں گے کبھی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-10-08, 11:08 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,750
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default لاکھ بدلے زمانہ ھم نہ بدلیں گے کبھی

لاکھ بدلے زمانہ ھم نہ بدلیں گے کبھی

پچھلے دنوں اسمبلی میں کہیں جوتا چلا تو کہیں گھونسہ چلا ٹی وی میں اور اخبارات نے بتایا یہ سب حسبِروایت اورایک حسب معمول واقعہ ھے پاکستان کی تاریخ میں یہ کوز پہلا واقعہ نہیں ھے ھماری تاریخ ماشااللہ اسیے واقعات سے بھری ھوئ ھے بہت سے نیوز چینلز نے فخریہ طور پہ دکھایاکہ ہڑے بڑے ممالک میں پارلیمنٹ کے سپیکرز کی بھی پیٹائ کی گئ کرسیاں چلائیں گیئں بڑے بڑے ممالک میں ایسا ھو سکاتا ھے تو پاکستان کوئ چھوٹا ملک تو ھے نہیں

بڑے بڑے صنعتکار جاگیردار قرضے لینا اپنا قومی فریضہ سمجھتے ھیں اور واپس نا کر کہ پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ھیں سیاستدان غبن کرنا سیاست کا حصہ سمجھتے ھیں ملکی خزانے کو اپنا خزانہ سمجھ کر خرچ کرکے پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ھیں خزانے کو دونوں ھاتھوں سے لٹاتے ھیں کیونکہ مجبوری ھے خدا نے ھاتھ ھی دو دیئے ھیں اگر دس ھاتھ بھی ھوتے تو وہ کوئ کنجوسی نہ کرتے
عوامی جلسے جلوسوں میں خوبصورت اور رنگین خواب دیکھانا ایک روایت بن چکی ھے یہ بہت ضروری ھے ورنہ تقریر میں کوئ رنگینی نہیں آتی وہ کیا تقریر جس میں حقیقت بیان ھو آٹا نہیں گھی نہیں بجلی نہیں آدھی آبادی ان پڑھ اگر یہ باتیں کی جائیں تو تالیاں کون بجائے گا وعدوں پہ بہلنے والی قوم وعدے سب کے جھوم جاتی ھے کوئ اٹھ کر یہ نہیں پوچھتا جو وعدے کیے جا رھے ھیں وہ پورے کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں گے
مختلف جلوسوں میں ایسے ھی مذاق مذاق میں درجنوں گاڑیاں جلا نا شغل شغل میں بلڈنگوں کے شیشے توڑنا روایت بن چکا ھے جہاں جہاں سے جلوس گزرتآ جاتا ھے پتھر جلے ھوئے ٹائر اپنی نیشانی کے طور پہ چھوڑتا جاتا ھے تاکہ پوراھفتہ شہر والوں پتا چلتا رھے کہ عوام نے اجتجاج کیا ھے
جہاں لکھا ھو ھارن بجانا منع ھے وھاں رک کر لوگ اپنا ھارن چیک کرتے ھیں کہ بوقتِ ضرورت کام کرے گا یا نہیں . جہاں نو پارکنگ کا بورڈ لگا ھو وہاں گاڑی پارک کرنا ..جہاں لکھا ھو تھوکنا منع ھے وھاں تھوکنا بنا سائلنسر موٹر سائیکل اور رکشے چلانا ھماری روایت کا حصہ بن چکا ھے
اپنے گھر کے سامنے صفائ کر کے کوڑا گلی میں یا ھمسائے کے گھر کے سامنے پھینکنا ..تاکہ ساری گلی اور خاص طور پہ ھمسائے کو پتا چلے کہ آج ھم نے بڑا تیر مارا ھے اپنے گھر کے سامنے صفائ کی ھے کوئ بھی گھریلو تقریب ھو گلی بند کر کے قناتیں لگانا راستہ بند ھوتا ھے ھونے دو کوئ تنگ ھوتا ھے ھونے دو صرف اپنا سوچو….
گرلز اسکول کالج کے سامنے بلاوجہ کھڑے ھونا..گزرتے ھوئے رستوں پہ خواتین کو دیکھ کر سیٹی بجانا .کوئ بےہودہ گانا گانا اپنا فرض سمجھتے ھیں خواتین کے ھاتھ سے پرس اورموبائیل چھیننا قومی کھیل بن چکا ھے
آجکل کوئ بڑے عہدے پہ ھو اور رشوت نا لے تو اس کا مذاق بنایا جاتا ھے کہ آپ کے ساتھ والے کتینی جائداد بنا لی اور ایک آپ ھیں اس کو شرمندہ کیا جاتا ھے جیسے آجکل ایماندار ھونا شرم کی بات ھے اب محفلوں میں فخر سے بتایا جاتا ھے کہ اوپر کی کتنی آمدن ھے آج کتنی فائلوں کا ھیر پھیر کیا دھوکہ دینا بےایمانی کرنا حقدار کو حق نا دینا ھماری روایت بن چکا ھے …
ملکی قوانین کی خلاف روزی کرنا صفائ کا خیال نا رکھنا آج کا کام کل پہ چھوڑنا جلوسوں اور جلسوں میں توڑ پھوڑ کرنا تڑیفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنا ھماری روایات میں شامل ھوچکا ھے ….
دنیا چاند پہ جاتی ھے جائے صعنت و ٹیکنولوجی میں ترقی کرتی ھے کرے ..ھم پاکستانی ھیں ھم اپنی قائم کردہ روایات نہیں چھوڑیں گے زمانہ لاکھ بدلے ھے نہ بدلیں گے کبھی
Haya 786 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (22-06-09), Zullu230 (21-10-08), ایس اے نقوی (19-06-09), ابن جلال (21-10-08), راشد احمد (21-06-09), رضی (19-06-09), سحر (22-06-09), شاہ جی 90 (23-06-09), عبداللہ حیدر (21-10-08)
کمائي نے Haya 786 کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
19-06-09 ایس اے نقوی دستیاب نہیں 50
پرانا 21-10-08, 12:12 AM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,865
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: لاکھ بدلے زمانہ ھم نہ بدلیں گے کبھی

اللہ پاک ہماری قوم اور سیاستدانوں کو سدھرنے کی توفیق دے۔

بہت اچھے انداز میں‌آپ نے طنز کیا ہے ۔ بہت اچھا لکھاہے ۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-10-08, 12:19 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,750
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: لاکھ بدلے زمانہ ھم نہ بدلیں گے کبھی

زین طنز نہیں ھے ۔۔۔ جب کبھی دکھ حد سے بڑھنے لگیں تو انسان دکھ پہ روتا نہیں ھنستا ھے ۔۔۔ پاکستان میں اتنا کچھ ھو رھا ھے کس کس بات پہ رویا جا سکتا ھے
Haya 786 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (19-06-09), شاہ جی 90 (23-06-09)
پرانا 21-10-08, 02:39 PM   #4
ناظم اعلی

Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,982
کمائي: 56,034
شکریہ: 2,989
1,423 مراسلہ میں 3,176 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: لاکھ بدلے زمانہ ھم نہ بدلیں گے کبھی

کیا یہ سب کچھ جمہوری روایات ہیں؟ اور کیا ہم جمہوری کلچر کو فروغ دے رہے ہیں؟
کیا یہ سب کچھ اقتدار کی رسہ کشی نہیں ہے؟
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (19-06-09), شاہ جی 90 (23-06-09)
پرانا 21-10-08, 04:56 PM   #5
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,157
کمائي: 74,552
شکریہ: 8,775
2,962 مراسلہ میں 10,799 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: لاکھ بدلے زمانہ ھم نہ بدلیں گے کبھی

ہمارے کالج میں ایک استاد تھے، اصول کے سخت پابند۔ ایک دفعہ آدھی رات کو گھر سے نکلنا پڑا۔ سنسان سڑک پر دور دور تک کسی ذی روح کا نام و نشان تک نہ تھا لیکن ٹریفک سگنل کی سرخ بتی دیکھ کر رک گئے اور اس وقت تک کھڑے رہے جب تک وہ سبز نہیں ہو گیا۔ مجھے اس سے بڑی نصیحت ہوئی، کہاں ہم لوگ کہ سگنل توڑنے کو فخر سمجھتے ہیں اور کہاں ایسے با اصول لوگ۔ اللہ تعالیٰ ان کےایمان میں اضافہ فرمائے اور دنیا اور آخرت میں عافیت نصیب کرے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (19-06-09), سحر (22-06-09), شاہ جی 90 (23-06-09)
پرانا 21-10-08, 07:08 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,750
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: لاکھ بدلے زمانہ ھم نہ بدلیں گے کبھی

کیا یہ سب کچھ جمہوری روایات ہیں؟ اور کیا ہم جمہوری کلچر کو فروغ دے رہے ہیں؟
کیا یہ سب کچھ اقتدار کی رسہ کشی نہیں ہے؟

جب سے پاکستان بنا ھے یہ پاکستان کی بدقسمتی ھے کوئ ایک بھی ایسا لیڈر نہیں ملا جو صحیح معنوں لیڈر کہلانے کا حقدار ھو جو عوام میں شعور بیدار کر سکے ان کو ایک پلیٹ فارم پہ لا سکے ترقی کی راھیں متعین کر سکے جتنے بھی سیاستدان ھیں ان کا ایک ھی مقصد ھوتا ھے اقتدار حاصل کرنا اور اپنے اختیارات کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ۔ حکمرانوں کو اپنی پژی ھے اور اب لگتا ھے عوام بے حس ھو چکی ھے
Haya 786 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (19-06-09), شاہ جی 90 (23-06-09)
پرانا 21-10-08, 07:11 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,750
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: لاکھ بدلے زمانہ ھم نہ بدلیں گے کبھی

صحیح کہا آپ نے عبداللہ شاید یہی وہ لوگ ھیں جن کی وجہ سے پاکستان سلامت ھے -- چھوٹی چھوٹی باتوں کے بڑے فائدے ھوتے ھیں مگر شاید ھم غور نہیں کرتے یا ھم میں صبر کا مادہ ختم ھو گیا ھے
Haya 786 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (22-06-09), ایس اے نقوی (19-06-09), ابن جلال (22-10-08), شاہ جی 90 (23-06-09)
پرانا 22-10-08, 06:02 AM   #8
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,865
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: لاکھ بدلے زمانہ ھم نہ بدلیں گے کبھی

اقتباس:
زین طنز نہیں ھے ۔۔۔ جب کبھی دکھ حد سے بڑھنے لگیں تو انسان دکھ پہ روتا نہیں ھنستا ھے ۔۔۔ پاکستان میں اتنا کچھ ھو رھا ھے کس کس بات پہ رویا جا سکتا ھے
سوری،
یہ آپ کی حب الوطنی ہے۔ آپ کی بات درست ہے پاکستان پاکستان نہیں مسائلستان بن گیا ہے ۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (19-06-09), شاہ جی 90 (23-06-09)
پرانا 19-06-09, 12:30 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,750
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
سوری،
یہ آپ کی حب الوطنی ہے۔ آپ کی بات درست ہے پاکستان پاکستان نہیں مسائلستان بن گیا ہے ۔
----------------------
Haya 786 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (19-06-09), شاہ جی 90 (23-06-09)
پرانا 19-06-09, 12:36 PM   #10
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,605
کمائي: 40,475
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آج ہی یہ تحریر دیکھی ہے ابھی جارہا ہوں پھر نظر پڑھی تو انشاءاللہ پڑھ کر کچھ کہوں گا۔ابھی پڑھی نہیں ہے۔
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (19-06-09), شاہ جی 90 (23-06-09)
پرانا 21-06-09, 10:12 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 606
کمائي: 10,932
شکریہ: 360
466 مراسلہ میں 1,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیڈرز ہمیشہ قوم کے لئے رول ماڈل ہوتے ہیں۔ لیڈر اپنی قوم کو صحیح راستے پر لاتا ہے۔ اپنی قوم کی اخلاقیات کی تعمیر، ان کو نصیحت کرنا ان لیڈروں کا ہی کام ہوتا ہے۔

ماؤزے تنگ چین کا ایک مشہور لیڈر رہ چکا ہے۔ چینی ایک افیمی، سست اور کاہل قوم تھی۔ ماؤزے تنگ کی نصیحتوں نے انہیں ایک اچھی قوم بنادیا۔ وہ ہمیشہ اپنی قوم کو نصیحت کرتا تھا کہ محنت کرو، علم حاصل کرو۔ چنانچہ آج چینی قوم تعلیم میں بھی‌آگے ہے اور محنتی بھی ہے۔

حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم تمام دنیا کے بہترین لیڈر تھے۔‌مسلمانوں نے ترقی کی تو اس کے پیچھے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات تھیں۔ جب ہم نے ان کی تعلیمات پر عمل کرنا چھوڑ دیا تو ہم ذلیل وخوار ہونا شروع ہوگئے۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-06-09, 02:25 PM   #12
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,050
شکریہ: 9,671
7,363 مراسلہ میں 22,041 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 23-06-09, 05:41 PM   #13
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,900
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسی لیے تو ہم سیاست کو سیاہ ست کہتے ہیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, کالج, ٹریفک, پاک, پاکستان, پاکستانی, واقعات, لوگ, نیوز, موٹر سائیکل, محبت, آبادی, آج, اللہ, انسان, استاد, خواتین, خلاف, خدا, روتا, رات, راستہ, زمانہ, شہر, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 09:35 AM
جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر جاویداسد خبریں 1 18-07-10 04:59 PM
کوئی بھی ڈرائیو کسی بھی Window میں Hide کریں عبدالقدوس کمپیوٹر کی باتیں 1 01-07-08 10:16 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger