واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


فرزندے پنڈی ’عاق‘ ہو گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-02-10, 04:21 PM   #1
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,081
کمائي: 110,133
شکریہ: 12,555
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default فرزندے پنڈی ’عاق‘ ہو گئے

فرزندے پنڈی ’عاق‘ ہو گئے

فرزندے پنڈی ’عاق‘ ہو گئے


مسلم لیگ نواز نے شیخ رشید کے مقابلے میں ایک کارکن کو ٹکٹ دیا تھا

لیجیے سنہ انیس سو پچاسی کے بعد اب تک ہونے والی آٹھ انتخابات میں دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ راولپنڈی کے رہنے والوں نے اپنے ’فرزند‘ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔این اے پچپن سے شیخ رشید احمد پچھلی مرتبہ بھی ہار گئے تھے اور اس بار بھی جیت نہیں سکے۔

عوامی مسلم لیگ کے جنابِ شیخ شکست کا غم اپنے سگار کے دھوئیں میں اڑاتے ہوئے بھلے کہتے رہیں کہ انہیں ’ہرایا‘ گیا ہے لیکن ’رسوائی ہی کی سہی‘ بات تو یہی سچ ہے کہ پنڈی کے ووٹروں نے انھیں ابھی تک ’معاف‘ نہیں کیا۔

شیخ صاحب نے ایک سید (پرویز مشرف) اور دو چودہریوں (شجاعت اور پرویز الہی) سے رسمی طور پر سیاسی ترکِ تعلقات ایک سال پہلے کر لیا تھا۔ انھوں نے۔گزشتہ مارچ کے مہینے میں عوامی مسلم لیگ کی بنا ڈالی لیکن بقول شخصے ان کی پارٹی ساری کی ساری ’ایک موٹر سائیکل پر پوری آ جاتی تھی‘۔اپنی مقبولیت کے زعم میں انھوں نے پھر بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ مگر باتیں بنانے کے ماہر شیخ صاحب کی بات بن نہیں سکی۔

یہ درست کہ نواز لیگ نے اس الیکشن کو معرکے میں بدل دیا اور اپنے نسبتاً غیر مانوس امیدوار (شکیل اعوان) کو فتح دلانے کے لیے ہر طرح کا زور لگا لیا۔ یہ بھی درست کہ پنجاب کی مشینری ساری کی ساری شیخ رشید کے حریف کی حمایتی تھی۔


شیخ رشید اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرتے رہے ہیں
لیکن شیخ صاحب! ماضی میں آپ کو بھی تو اسی طرح کی سہولتیں ملتی رہی ہیں اور اس مرتبہ تو بقول شہباز شریف آپ ’آصف زرداری‘ کے امیدوار تھے لہدا پی پی پی کا ووٹ کسی نہ کسی حد تک آپ کو پڑ گیا۔ لیکن آپ یہ نہیں تسلیم کر رہے کہ آپ سے سیاسی غلطی ہوئی اور آپ نے جلد ہی ایوانوں کی طرف اپنا رخ موڑنا چاہا۔

جنابِ شیخ کیوے ہارے (گو سرکاری نتیجہ آنا ابھی باقی ہے لیکن میڈیا میں شیخ صاحب نے ایک میچور سیاست دان کا انداز اختیار کرتے ہوئے مان لیا ہے کہ وہ جیت نہیں سکے) اس کی وجہیں کئی ہیں لیکن جو وجہ زباں زدِ عام ہے وہ ہے لال مسجد پر فوجی کارروائی کے تناظر میں شیخ رشید کا کردار۔

شیخ صاحب کے حلقے میں جس سے بھی بات کریں وہ انھیں بے وفائی کا طعنہ دیتا ہے۔ کسی سے پوچھ لیں وہ یہی کہتا ہے کہ شیخ صاحب کی ہار کی اصل وجہ تھی نواز شریف سے بغاوت، پرویز مشرف سے ملنے والی وزارت، چودہریوں کی قیادت اور لال مسجد سے اٹھنے والی قیامت۔


شکیل اعوان بڑی اکثریت سے کامیاب ہوئے
خود جنابِ شیخ سے استفسار کیا جائے تو فرماتے ہیں کہ انھوں نے نواز شریف کو نہیں چھوڑا بلکہ نواز شریف انھیں چھوڑ کر (جدہ) چلے گئے تھے۔

شیخ صاحب جس بات کو زیرِ بحث نہیں لاتے وہ یہ ہے کہ کیا ایک ایسے وقت جب پاکستان میں سید پرویز مشرف کا ڈنکا نیا نیا بجا تھا، اور یہ ’مغالطہ‘ دور ہوگیا تھا کہ ’طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں‘ کیا نواز شریف کے لیے کسی بھی قسم کا ’تفویضِ اختیارات‘ ممکن تھا؟ کیا اس وقت انھیں آپ کی ضرورت تھی یا ان کا فرض تھا کہ آپ کی عاقبت سنوارنے کے لیے آپ کو کسی کے حوالے کر جاتے۔

آپ کہتے ہیں انھوں نے آپ کو چھوڑ دیا لیکن شیخ صاحب یہ بھی تو درست ہے نا کہ خود آپ نے چودہدریوں کو پکڑ لیا۔ پھر پتہ نہیں آپ نے لفظوں کی کونسی جادوگری دکھائی کہ آپ کی آنکھ سید مشرف سے لڑ گئی اور اگر بیچ میں جسٹس نہ ہو جاتا تو جانے کب تک یہ آنکھیں لڑی رہتیں۔

لال حویلی کے باسی کو لال مسجد بھی راس نہیں آئی۔ مسجد سے اٹھنے والی چیخ و پکار، حویلی کے در و دیوار سے باہر ہی نہیں نکل سکی۔

آپ نے ’قلم دوات‘ سے نئی تاریخ تحریر کرنی چاہی لیکن شیخ صاحب! دوات میں روشنائی تو تھی ہی نہیں۔ بس اک سیاہی تھی جس کا داغ آپ کی جبین پر نشانِ ہزیمت بن گیا ہے۔

آپ کے مخالف کہتے ہیں کہ شیخ رشید کا دور ختم ہوگیا، لیکن شاید وہ اس پر غور نہیں کر رہے کہ پنڈی والے لاکھ غصہ نکال لیں، وہ اپنے ’فرزند‘ کو ’عاق‘ نہیں کرنے والے۔ اور یوں بھی ’آتے ہیں جادو تمھیں سارے‘۔ میڈیا آپ کا دوست، سیاست آپ کا پیشہ، پنڈی آپ کا شہر، راج نیتی کے بھیدوں سے آپ باخبر، لہذا سیاست کے کاروبار میں آپ کے دم سے رونق ابھی لگی رہے گی۔


ماخذ/ لنک
__________________


کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-02-10), ڈاکٹرنور (25-02-10), عامرشہزاد (02-03-10), عبداللہ آدم (25-02-10), عدنان دانی (26-02-10)
پرانا 25-02-10, 06:06 PM   #2
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست ۔۔۔
شیخ جی کو واقعی لال مسجد کی معصوم چیخوں نے اس ہزیمت سے دوچار کیا
پنڈی کے لوگ ان پڑھ نہیں۔
پچھلے دنوں میں ایک مارکیٹ میں خریداری کر رہا تھا کہ اچانک شیخ صاحب مارکیٹ میں پہنچ گئے ۔ ایک دوکاندار سے ووٹ کی بات کی جوکہ نوجوان تھا تو اس نے کہا کیوں نہیں شیخ صاحب ووٹ ضرور دیں گے۔
شیخ صاحب نے ہنستے ہوئے کہا " کہندے تے سارے نے، دیندا کوئی نہیں"
وہ تو ہنستے ہوئے چلے گئے مگر بعد میں لوگوں نے وہی کچھ کہا جو اس کالم میں کسی حد تک بیان کیا گیا ہے۔
شیخ صاحب اب بھی وقت ہے۔
سب کچھ چھوڑ کر پلٹ آئیں اور دل سے معافی مانگ لیں ۔
دل سے مانگی گئی معافی سب کو قبول ہو گی۔
مگر آپ کا دل تو کہیں اور اٹکا ہوا ہے۔
پھر بھگتو
__________________
آنسو اور مسکرا ہٹ دو انمول خزانے ہیں-پہلے خزانے کواپنے تک محدود رکھواور دوسرے کولوگوں پر نچھاور کردو(حضرت علی)
Visit My Blog
http://www.homeopathypakistan.blogspot.com
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-02-10), کنعان (25-02-10), عبداللہ حیدر (25-02-10)
پرانا 25-02-10, 10:38 PM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,769
کمائي: 95,740
شکریہ: 22,625
4,761 مراسلہ میں 13,857 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب یہ تو نہیں کھا جا سکتا کہ
اگر ((جناب شیخ)) پہ کوہ غم ٹوٹا تو کیا غم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن ن لیگ کی بھی تو ساکھ دائو پر لگی ہوئی تھی نا۔
بھر حآل ریکارڈ کی درستگی کے لیے کہ نواز شریف نے ھی شیخ کو چھوڑا تھا کہ 2002 میں ٹکٹ نہیں دیا۔۔۔۔۔۔۔۔اور ٹرن آئوٹ اتنا ھرگز نہیں تھا کہ کل 120000 ووٹ پول ھو جاتے۔
اس ایک بات کے علاوہ دھاندلی کے کوئی شواھد نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں نے بھی ووٹ کسی کو نہیں دیا لیکن اتنا ضرور ہے کہ راولپنڈی کے مقامی حوالے سے ((جناب شیخ))سے بھتر بندہ کوئی نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
فرحان دانش (25-02-10)
پرانا 25-02-10, 11:02 PM   #4
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,742
کمائي: 39,355
شکریہ: 2,618
1,610 مراسلہ میں 3,703 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کوئی بھی جیتا یا ہارا
سانوں کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منجانب عوام
فرحان دانش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹرنور (26-02-10), عبداللہ آدم (27-02-10)
پرانا 25-02-10, 11:07 PM   #5
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو !
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (26-02-10), کنعان (25-02-10), ڈاکٹرنور (26-02-10)
پرانا 28-02-10, 04:07 PM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے ڈیزل نے اس کی حمائت کی تھی۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-02-10), کنعان (28-02-10), عبداللہ حیدر (28-02-10)
پرانا 28-02-10, 04:12 PM   #7
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈیزل کا تو دین ایمان پیسہ ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (28-02-10), عبداللہ حیدر (28-02-10)
پرانا 28-02-10, 04:26 PM   #8
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,165
کمائي: 74,736
شکریہ: 8,791
2,969 مراسلہ میں 10,825 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ڈیزل کا تو دین ایمان پیسہ ہے
چند مخلص لوگوں کو چھوڑ کر اکثر جمہوری مولویوں کا یہی حال ہے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 28-02-10 at 04:31 PM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-02-10), کنعان (28-02-10)
پرانا 28-02-10, 05:15 PM   #9
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,081
کمائي: 110,133
شکریہ: 12,555
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

یہ ڈیزل کس کا کوڈ نیم ھے؟

والسلام
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (01-03-10)
پرانا 28-02-10, 05:27 PM   #10
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,769
کمائي: 95,740
شکریہ: 22,625
4,761 مراسلہ میں 13,857 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک اور نام عبداللہ طارق سھیل بھی اکثر استعمال کرتے ہیں اور وہ ہے حضرت مولانا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ اپنے قائد جمیعت ہیں کنعان بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔القاب تو بھت ہیں لیکن (((((((((چل رین دےےےےےےے)))))
عبداللہ آدم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
کنعان (28-02-10), عبداللہ حیدر (28-02-10)
پرانا 28-02-10, 08:41 PM   #11
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی مجھے نہیں پتہ اس بارے میں، نگاہ کرم کر ہی دیں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-02-10, 09:15 PM   #12
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
میں نے بھی ووٹ کسی کو نہیں دیا لیکن اتنا ضرور ہے کہ راولپنڈی کے مقامی حوالے سے ((جناب شیخ))سے بھتر بندہ کوئی نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب، ان کی لال مسجد آپریشن میں ملوث ہونے کے بعد ان کی حمایت کرنا میری سمجھ سے تو باہر ہے۔ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کی بات کو تو ایک طرف رکھیں۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (01-03-10)
پرانا 28-02-10, 09:32 PM   #13
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وَلَا تَلۡمِزُوٓاْ أَنفُسَكُمۡ وَلَا تَنَابَزُواْ بِٱلۡأَلۡقَـٰبِ‌ۖ بِئۡسَ ٱلِٱسۡمُ ٱلۡفُسُوقُ بَعۡدَ ٱلۡإِيمَـٰنِ ( الحجرات 11 ٰ)

آپس میں ایک دوسرے پر طعن نہ کرو ، اور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے یاد کرو ، ایمان لانے کے بعد
فسق میں نام پیدا کرنا بہت بری بات ہے ۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-03-10), کنعان (28-02-10), عبداللہ آدم (01-03-10), عدنان دانی (01-03-10)
پرانا 01-03-10, 12:34 AM   #14
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم

یہ ڈیزل کس کا کوڈ نیم ھے؟

والسلام
ارے کنان بھائی راز کی باتیں اس طرح نہیں پوچھا کرتے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (01-03-10)
پرانا 02-03-10, 02:50 AM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فضل الرحمان جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, pakistan, ہے۔, فرض, کرنی, گئی, پاکستان, وقت, نواز, نواز شریف, میڈیا, موٹر سائیکل, ممکن, مسجد, انداز, بے, تحریر, جیت, جلد, سیاست, سال, غور, غلطی, غم, غصہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 11:47 PM
اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:41 AM
بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 01:11 PM
لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:58 AM
انتخابات کے بائیکاٹ کیلئے اے آر ڈی اوراے پی ڈی ایم کے مذاکرات تعطل کا شکار عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger