| سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ابھی امریکی یا کسی بھی عدالت میں عافیہ صدیقی کا مقدمہ بمشکل پیش ہی ہوا ہے کہ بقول شخصے پاکستان یا نیویارک کی سڑکوں پر بہت سے پاکستانیوں نے اسے بے گناہ اور امریکی پریس کے بڑے حصے نے اسے ’دہشتگرد‘ ماننا شروع کر دیا ہے۔
اے بی سی نیوز نے تو اسے ’القاعدہ کی ماتا ہری‘ کہا ہے جس پر عافیہ کی وکیل الزبیتپھ فنک نے عدالت سے اے بی سی سمیت امریکی میڈیا کی عافیہ کے متعلق ایسی خبروں کو اس کے مقدمے میں انصاف کے تقاضوں کو ملیامیٹ کردینے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ امریکی حکومت ایسے اخبارات سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کو ’فیڈ‘ کر رہی ہے۔ لیکن عافیہ صدیقی آج اپنی سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہیں کی گئيں کہ انہوں نے عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا- امریکی قوانین کے مطابق اگرچہ جیل میں قید ملزم کو عدالت پیش کیے جانا یا اسکے پیش ہونے کا حق کوئی قطعی نہیں ہے لیکن اس کا وکیل عدالت میں استثنیٰ کی درخواست دے سکتا/ سکتی ہے-‘ عافیہ صدیقی کی وکیل الزبیتھ فنک نے کہا کہ وہ اپنی موکلہ (عافیہ صدیقی) کی حاضری سے استثنی کی درخواست نہیں دائر کر رہی۔ جج رچرڈ بریمین نے کہا اس پر بات کرنے کی ضروت ہے کہ آخر مدعاعلیہ نے پیشی پر کیوں حاضر نہ ہونے کا فیصلہ کیا- اگرچہ وہ ایسا کرسکتی ہیں لیکن اس وقت جب ان کے خلاف فرد جرم عائد ہونی ہے اس میں مدعاعیلہ کا غیر حاضر رہنے کا فیصلہ کوئی اچھی اور قابل قبول بات نہیں۔ پھر جج نے کہا کہ ’جہاں تک میں سمجھا ہوں مس صدیقی نے پیشی سے غیر حاضر رہنے کا راستہ جیل میں ان کی ’سٹرپ سرچ‘ ہونے پر چنا- اس پر عافیہ کی وکیل الزبیتھ فنک نے کہا کہ ’یور آنر ! میں آپ کو بتاؤں کہ عافیہ صدیقی کو کس طرح آتے جاتے ہر وقت ’سٹرپ سرچ‘ سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہ ایک ہیبت ناک تجربہ ہے جب مجھے بھی ان سے ملنے پر 'سٹرپ سرچ‘ کیا گیا۔ پھر الزبیتھ فنک نے اپنے جسم کی حرکت سے مظاہرہ کر کے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ کس طرح انہیں جسم کے مخصوص حصوں کو اوپر نیچے کروا کر 'سٹرپ سرچ‘ کروائی جاتی ہے جس میں مقعد بھی شامل ہے- ’لیکن میں تریپن سال کی عمر میں زیاد جھک نہیں سکتی‘۔ بحوالہ بی بی سی اردو میں عزت ماب جناب فواد صاحب سے پوچھنا چاہوں گا کہ یہ "سٹرپ سرچ" کیا ہے اور اس کی تفصیلات کیا ہیں۔۔۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (10-11-09), ابن جلال (26-09-08), جان جی (07-09-08), راجہ اکرام (10-11-09), طاھر (06-09-08) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چاچا جی ، السلام علیکم،
بہت اچھا سوال ہے۔۔۔۔۔۔ سوال کو فواد صاحب صرف "سٹرپ سرچ" کی تعریف تک محدود رکھیئے گا اور اس کے بعد یہ بھی بتایئے گا کہ یہ کس قسم کے قیدیوں پر لاگو ہوتا ہے امریکی قانون کے تحت۔
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,189
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,061 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جناب فواد میں بھی اس سوال کے متعلق اپکے جواب کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں۔ باقی کیا اپ بتا سکیں گے کہ دنیا کہ کن ممالک میں یہ "اسٹرپ سرچ" ہوتی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بارے میں کیا کہتی ہیں۔۔۔
میں اس کو چپکو کر رہا ہوں تاکہ اپکی نظر سے باآسانی گزر سکیں۔ والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فواد صاحب کو اعدوشمار کے جادوگروں نے جواب دینے سے منع کردیا ہوگا اس لیے جواب نہیںدے رہے
|
|
|
|
|
|
#5 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 625
کمائي: 11,648
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
حقيقت يہ ہے اعداد وشمار اور "اصل بيانات" کی تحقيق بعض اوقات مجھے بھی کسی خبر کے حوالے سے اپنی ابتدائ راۓ تبديل کرنے پر مجبور کر ديتی ہے۔ ليکن ميرے نزديک کسی بھی فورم پر تعميری بحث کے ليے جذباتيت کے مقابلے ميں يہ طريقہ کار زيادہ کارآمد ہے۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov http://usinfo.state.gov |
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,189
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,061 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فواد صاحب اپکی سہولت کے لیے ۔۔۔۔ شائد زیادہ سوچنا نہ پڑھے
نوٹ: لنک صرف بالغان کے لیے مناسب ہے۔۔۔ http://www.youtube.com/watch?v=syncJdl7cQ8 ایک لنک وکی پیڈیا سے بھی http://en.wikipedia.org/wiki/Strip_search میڈیا رپورٹس کے مطابق عافیہ صدیقی کیس میں یہ سارا عمل ایک مرد آفیسر ایک مسلم باپردہ حاتون سے کرتا ہے۔۔۔ اللہ سب کو ایسی اذیت سے مخفوظ رکھے۔ والسلام |
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | ابن جلال (26-09-08) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فواد صاحب کو یقیناسٹرپ سرچ کے بارے میںپتہ تھا لیکن شاید وہ انصاف اور حقیقت پسندوں کے اس عمل کے بارے میں جواب نہیں دینا چاہتے تھے۔
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
YouTube - How to conduct a strip search in prison
ایک لنک وکی پیڈیا سے بھی Strip search - Wikipedia, the free encyclopedia یہ عکسبندی کے نمونے اس بات کی دلیل نہیں ہیں کہ ایسا ہی ہوتا ہے، معلوم ہوتا ہے کہ انکو ہمجنس پرستوں کی صرف جنسی خواہشات کو متحرّک کرنے کے لئے بنایا گیا ہے جو ایک الگ تحریک ہے، اس میں کیونکہ سرکاری جوان اور قیدی دونوں نامرد لگتے ہیں۔ ان کو دلیل بنا کر یا وکیل کی باتوں کی بنیاد پر الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ اگر تصوّر کر لیا جائے کہ عافیہ کے ساتھ کوئی بے ادبی ہوئی ہی نہیں تب بھی یہ بڑی بے عزّتی کی بات ہے کہ ایک مسلمان ملک کی عورت گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کی گئی ہے۔ مسلمانوں کے غیرت کی یہی سب سے بڑی کمی ہے ۔ Last edited by محمد الیاس; 11-02-09 at 01:55 AM. |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 406
کمائي: 3,666
شکریہ: 59
164 مراسلہ میں 374 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ کہنا کہ چاہتے ہیں
کیا اس طرح کی سرچ نہیں ہوتی؟ |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 625
کمائي: 11,648
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ ڈاکٹر عافيہ صدیقی کے کيس کے ليے کوئ نۓ قوانين مرتب نہيں کيے گۓ ہيں۔ اس ضمن ميں اب تک جو بھی قواعد وضوابط ملحوظ رکھے گۓ ہيں وہ عدالت کی معمول کی کاروائ کا حصہ ہيں۔ امريکہ ميں کسی بھی قانونی مقدمے کی طرح ان کے وکيل کو بھی يہ اختيار حاصل ہے کہ وہ جج کے سامنے اس کيس سے متعلق کسی بھی ايشو کو چيلنج کر سکتے ہيں۔
جہاں تک "سٹرپ سرچ" کے حوالے سے سوال ہے تو يہ واضح رہے کہ اس ضمن ميں کوئ نۓ قوانين نہيں لاگو کيے گۓ ہيں۔ حقيقت يہ ہے کہ اس ضمن ميں امريکہ کی سپريم کورٹ نے قريب 30 برس قبل قوانين اور اصول کی وضاحت کر دی تھی۔ BELL V. WOLFISH, 441 U. S. 520 (1979) -- US Supreme Court Cases from Justia & Oyez سيکورٹی کے تقاضوں کے عين مطابق کسی بھی قيدی کی طرح بيوريو آف پرزنز کی يہ ضرورت ہے کہ وہ کورٹ ميں داخلے اور ديگر کچھ مواقعوں پر تلاشی ليں۔ امريکہ ميں قيديوں کی تلاشی سے متعلق فيڈرل قوانين کے عين مطابق ان سے سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ اس فيڈرل ريگوليشن کا ريفرنس نمبر 28 سی ايف آر 552 ہے۔ ان قواعد کا مقصد جيل کے عملے کے ليے جامہ تلاشی کے حوالے سے ضوابط متعين کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مخصوص مواقع پر انسانی صحت سے متعلق عملے کو بھی انھی ضوابط کا پابند کيا جاتا ہے اور محض غير معمولی صورت حال کے علاوہ خواتين کی تلاشی خواتين سے ہی کروائ جاتی ہے۔ يہ درست ہے کہ ڈاکٹر عافيہ نے عدالت ميں اس خواہش کا اظہار کيا ہے کہ وہ تلاشی کے ان مراحل سے نہيں گزرنا چاہتيں اور اس ضمن ميں انھوں نے عدالت سے ويڈيو کانفرنس کی سہولت کے حوالے سے سوال بھی اٹھايا ہے۔ نومبر 3 2009 کی کاروائ کے دوران جج نے يہ بيان ديا ہے کہ وہ ڈاکٹر عافيہ کی درخواست پر اس امکان کا جائزہ لے رہے ہيں۔ ميں ايک بار پھر واضح کر دوں کہ امريکی حکومت کی جانب سے کسی بھی موقع پر ان کے ساتھ بدسلوکی يا تشدد کا نشانہ نہيں بنايا گيا۔ امريکی ميں ڈاکٹر عافيہ کی گرفتاری کے دوران حکومت پاکستان کے سفارتی عہديدران کو ويانا کنونشن کے قوانين کے عين مطابق رسائ حاصل ہے۔ اس ضمن ميں پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے ڈاکٹر عافيہ صدیقی سے کئ مواقعوں پر ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر عافيہ صديقی کو خاتون ڈاکٹرز تک رسائ بھی حاصل ہے۔ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ اردو فورمز اور ذرائع ابلاغ ميں جامہ تلاشی کا ايشو مذہبی پس منظر ميں اٹھايا گيا ہے۔ اس ضمن ميں ميری معلومات کے مطابق ويڈيو کانفرنس کا آپشن زير غور ہے۔ ليکن اہم نقطہ يہ ہے کہ جامہ تلاشی کا ايشو ايک قانونی معاملہ ہے اس کا ڈاکٹر عافيہ کے مذہب کے حوالے سے ان کے خلاف معتصبانہ کاروائ سے کوئ تعلق نہيں ہے۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
|
|
#13 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یا سوال گندم اور جواب چنا
ویسے مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ جب محترمہ عافیہ صدیقی صاحبہ امریکیوں کی قید میں ہیں، ہر وقت ان کی نگرانی میں رہتی ہیں تو پھر عدالت میں پیشی کے وقت اور بعد تلاشی کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اسی لیے میں نے مسٹر فواد سے کسی سوال کا جواب پوچھنا ہی چھوڑ دیا ہے۔۔۔شکریہ
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (10-11-09), راجہ اکرام (10-11-09) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 625
کمائي: 11,648
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کا سب سے پہلا اصول يہ ہے کہ کسی بھی موضوع کے حوالے سے راۓ دينے سے قبل متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے اصل حقائق حاصل کيے جائيں اور الزامات کی تحقيق کی جاۓ۔ جبکہ اسکے مقابلے ميں فورمز پر دوست احباب کسی بھی خبر پر بغيرتحقيق اور ثبوت کے اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہيں۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم نے متعلقہ حکام سے رابطہ بھی کيا ہے اور تحقيق بھی کی ہے ڈاکٹر عافيہ صديقی کيس کے حوالے سے بہت سے سوال ايسے ہیں جس کا جواب اس ليے نہيں ديا جا سکتا کيونکہ يہ کيس عدالت ميں ہے اور اس حوالے سے قانونی طور پر کچھ حقائق ظاہر نہيں کيے جا سکتے۔ يہاں پر ميں يہ بھی واضح کر دوں کہ يہ قانونی پابندی اس کيس سے وابسطہ تمام فريقين پر ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ ڈاکٹر عافيہ کے بيٹے کی پاکستان آمد اور اس کے بعد ان کی بہن کی ميڈيا سے گفتگو کی ويڈيو ديکھيں تو آپ پر واضح ہو گا کہ انھوں نے بھی دانستہ بہت سے سوالوں کا براہراست جواب دينے سے گريز کيا۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, com, digital, email, search, فورم, پاک, پاکستان, قید, نیوز, چاچا, نظر, آج, جیل, جواب, جرم, خلاف, خبر, درخواست, راستہ, سال, عدالت, عزت, صدیقی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ََِِ"" اپنا وزن کم کریں "" | مژگان | فیشن اور بیوٹی ٹپس | 29 | 01-01-12 03:34 AM |
| انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" | Hashims | Search Engines | 8 | 02-09-11 03:24 PM |
| اسلامی سکرین سیور """ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ؟ """" | عادل سہیل | اسلام اور معاشرہ | 17 | 23-02-11 08:37 PM |
| سہر ے والوں نے"خوشی" کیلئے تین "جنا زے "تیار کردیے | جاویداسد | خبریں | 1 | 11-11-10 04:27 PM |
| "کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا | حیدر | خبریں | 6 | 11-10-10 04:49 PM |