واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


شیخ رشید پر حملہ، سیاسی یا دیگر وجوہات؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-02-10, 07:38 PM   #1
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,082
کمائي: 110,124
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شیخ رشید پر حملہ، سیاسی یا دیگر وجوہات؟

شیخ رشید پر حملہ، سیاسی یا دیگر وجوہات؟

شیخ رشید پر حملہ، سیاسی یا دیگر وجوہات ؟

منگل, 9 فروری, 2010, GMT 11:23 / /16:23 PST



شیخ رشید پر قاتلانہ حملے میں
ان کے دو محافظوں سمیت
چار افراد ہلاک ہو گئے تھے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اگر پاکستانی میڈیا کی ہر دل عزیز شخصیت کہا جائے تو شاید غلط نہیں ہوگا۔ میڈیا میں اکثر وہ اپنی یا صحافیوں کی وجہ سے رہتے ہیں لیکن سوموار کی شام ان پر حملے نے انہیں کسی تیسرے فریق کی وجہ سے بھی ذرائع ابلاغ پر حاوی کر دیا۔

یہ تیسرا ’خفیہ فریق‘ کون ہو سکتا ہے اس بابت چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ وہ خود بھی کسی کا براہ راست نام لینے سے ہچکچا رہے ہیں اور ایف آئی آر تک میں نامعلوم افراد لکھوا دیا ہے۔ لیکن میڈیا کو جو انٹرویو دے رہے ہیں ان میں وہ قدرے بہادری دکھاتے ہوئے اپنی بندوقوں کا رخ بظاہر اپنے سیاسی حریفوں کی جانب موڑ رہے ہیں۔ البتہ ان کے ناقدین اسے اس حملے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

لیکن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بہت کم کسی نے مخالف امیدوار پر محض اس لیے جان لیوا حملہ کروایا کہ وہ ان سے جیت رہا تھا۔ بڑے بڑے وڈیرے یا سردار تو ایسے حملے ماضی میں کرسکتے ہوں گے لیکن شہری علاقوں میں اس طرح کا شدید ردعمل کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ وجہ یقینا کوئی اور ہے۔

اس بابت ایک وجہ جو ذہن میں فوراً آتی ہے وہ ہے شیخ رشید کا سابقِ فوجی آمر صدر جنرل پرویز مشرف کا ان کے دورے حکومت میں ساتھ دینا۔ اس دوران قبائلی علاقوں میں ان گنت فوجی کارروائیاں بھی ہوئیں اور اسلام آباد کی لال مسجد میں فوجی آپریشن بھی۔ شیخ رشید بحثیت وفاقی وزیرِ اطلاعات ان کا دفاع کرتے رہے تھے۔



لال مسجد میں فوجی کارروائی
کے وقت شیخ رشید
وفاقی وزیر اطلاعات تھے


شیخ رشید لال مسجد کی حد تک عام معافی بھی مانگ چکے ہیں اور یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اس وقت مستعفی نہ ہونا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ لیکن یہ بات عام ہے کہ لال مسجد کے شدت پسندوں سے ان کو خطرہ موجود ہے۔ وہ محض موقع کی تلاش میں تھے۔ تاہم حملے کے بعد بھی شیخ رشید احتیاط کرتے ہوئے لال مسجد کا ذکر نہیں کر رہے ہیں۔

مشرف کابینہ کے وہ واحد وزیر نہیں جن پر حملے ہو چکے ہیں۔ سابقِ فوجی آمر ضیا الحق کے بیٹے اور اس وقت کے وفاقی وزیرِ مذہبی امور اعجازالحق پر بھی بہاولنگر میں ایک موٹر سائیکل سوار نے حملے کی بظاہر کوشش کی تھی تاہم وہ ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

ان کے علاوہ اس وقت کے وفاقی وزیرِ داخلہ آفتاب شیرپاؤ پر بھی چارسدہ میں دو ہزار سات میں دو بڑے خودکش حملے ہوئے جن میں وہ بال بال بچ گئے۔ تاہم ایک مرتبہ ان کے حجرے اور دوسری مرتبہ ایک مسجد میں ہوئے ان حملوں سے بڑی تعداد میں عام لوگ مارے گئے تھے۔



سابق فوجی حکمران
پرویز مشرف پر بھی
متعدد حملے ہو چکے ہیں


صوبہ سرحد سے ہی تعلق رکھنے والے ایک دوسرے سابق وفاقی وزیر امیر مقام ہیں جن پر دو ہزار سات میں قاتلانہ حملہ شانگلہ میں ان کے گھر پر ہوا لیکن وہ محفوظ رہے۔ صدر مشرف نے انہیں سیاسی امور کے قلمدان کے علاوہ خصوصی طور پر بلٹ پروف گاڑی بھی دے رکھی تھی۔

مشرف پر خود کئی حملے ہوئے تاہم وہ محفوظ رہے۔ اسی طرح ان کی کابینہ کے کئی اراکین پر بھی بار بار حملے ہوئے لیکن وہ بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔ تحقیقاتی اہلکاروں اور تجزیہ نگاروں کے مطابق شیخ رشید پر حملے کا زیادہ شک سیاسی مخالفین کی بجائے شدت پسندوں کی جانب جاتا ہے۔

ان شدت پسندوں میں اب لال مسجد یا قبائلی علاقوں کی تخصیص تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ انتخابی مہم کی وجہ سے شیخ رشید کو زیادہ آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا تھا۔ اور شاید اسی کا فائدہ انہوں نے اٹھانے کی کوشش کی ہے۔


شیخ رشید پر حملہ، سیاسی یا دیگر وجوہات؟
__________________


کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (10-02-10), راجہ اکرام (09-02-10)
پرانا 09-02-10, 10:00 PM   #2
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,401
کمائي: 20,634
شکریہ: 2,607
975 مراسلہ میں 2,112 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے خیال میں وہ دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، عوام کی ہمدردیاں لے کر۔ ۔ ۔ ۔

اصل سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس حملے میں فائدہ کس کو ہو رہا ہے۔ ۔ ۔ ۔
__________________
سارےسنم مسمارکر، بس اک خداسےپیاکر
رکھ کرنبی کو سامنے، آرائش کردار کر
محمدمبشرعلی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدمبشرعلی کا شکریہ ادا کیا
کنعان (09-02-10), راجہ اکرام (09-02-10)
پرانا 09-02-10, 10:10 PM   #3
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,082
کمائي: 110,124
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

یہ میری اپینین ھے کہ صدر زرداری پر حالات ناساز ہیں ایم۔کیو۔ایم نے بھی کچھ شرطیں رکھی تھیں‌ جس سے انکار کر دیا گیا تھا، اب یہ شیخ رشید کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی ملی بھگت ھے جس میں نشانہ غریب باڈی گارڈ ہی بنے اور شیخ صاحب کو ایک خراش تک نہیں آئی۔ اور جب وہ ٹی وی میں بیان دیتے ہیں تو بہت اچھے طریقے سے بیان دے رہے ہیں حالنکہ جو اتنی گولیوں سے بچ نکلا ہو اس کی تو آواز نہیں نکلتی اور وہ اتنی جلدی کوئی بیان بھی نہیں دیتا۔ مگر شیخ صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

والسلام
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (09-02-10)
پرانا 09-02-10, 11:40 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم کنعان بھائی
اچھا کیا آپ نے یہ موضوع یہاں شروع کر کے، میں خود بھی سوچ رہا تھا۔
لیکن لال مسجد کا نام شیخ صاحب نے کیوں نہیں لیا اس حملے کے بعد؟
پہلی بات تو یہ ہے کہ پہلے جب وہ ہارے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ “مجھے لال مسجد لڑ گئی ہے”
اس بار جب وہ الیکشن میں آئے تو انہوں نے لال مسجد کے واقعہ کی معافی مانگی ۔
اس معافی مانگنے پر مکرمی عرفان صدیقی صاحب نے کالم لکھا ہے جو پڑھنے کے قابل ہے۔

اب اگرچہ اس حملے کے پیچھے لال مسجد یا تحریک طالبان پاکستان یا کوئی اور اس طرح کا تیسرا فریق ملوث ہو سکتا ہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔
اب نام نہ لینے کی وجہ بھی صرف اور صرف سیاسی ہے۔ کیوں کہ پنڈی کے اکثر علماء نے ماضی کو نظر انداز کر کے ایک بار پھر شیخ رشید کو ہی واحد نجات دہندہ کے طور پر پیش کر دیا ہے۔
ایسے میں لال مسجد کا نام لے کر وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہیں مار سکتے ۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (09-02-10)
پرانا 10-02-10, 01:16 AM   #5
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,082
کمائي: 110,124
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم راجا بھائی

مجھے عرفان بھائی کا مراسلہ نہیں مل رہا خیر آپ میرے اس دھاگے اور مراسلوں کو عرفان بھائی کے دھاگہ میں ٹرانسفر کر دیں تاکہ یہ معلومات ایک ہی جگہ سے حاصل ہو سکے

اقتباس:
معافی مانگنے پر مکرمی عرفان صدیقی صاحب نے کالم لکھا ہے جو پڑھنے کے قابل ہے۔
شکریہ

والسلام
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-02-10, 01:18 AM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

و علیکم السلام کنعان بھائی
مندرجہ ذیل لنک پر وہ کالم موجود ہے، اس پر آپ 100 پوائنٹس کا نذرانہ بھی دے چکے ہیں
::: یہ معافیاں :::
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (10-02-10)
پرانا 10-02-10, 01:32 AM   #7
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,082
کمائي: 110,124
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
و علیکم السلام کنعان بھائی
مندرجہ ذیل لنک پر وہ کالم موجود ہے، اس پر آپ 100 پوائنٹس کا نذرانہ بھی دے چکے ہیں
::: یہ معافیاں :::

ہا ہا ہا راجہ بھائی

السلام علیکم

نام سے تھوڑی غلطی ہو گئی یہ دھاگہ عادل بھائی کی طرف سے پیش کیا گیا تھا جو کہ مجھے بہت اچھا لگا بس آپ نے عرفان نام لکھا تو غلطی ہو گئی میں دھاگہ عرفان نام سے ڈھونڈ رہا تھا ، شکریہ میری غلطی درست کرنے پر۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (10-02-10), راجہ اکرام (10-02-10)
پرانا 10-02-10, 01:36 AM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کنعان بھائی آپ غلط نہیں ہیں، یہاں واقعی یہ دھاگہ مکرمی عادل سہیل بھائی نے لگایا تھا، اس لئے عرفان صاحب کے نام سے کیسے ملتا،۔ لیکن یہ کالم چونکہ عرفان صدیقی صاحب نے لکھا ہے اس لئے میں نے مصدر اصلی کا ذکر کیا

المختصر کہ ہم مقصود تک پہنچ گئے ۔
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (10-02-10)
جواب

Tags
color, com, pakistan, کوشش, پاکستانی, لوگ, موٹر سائیکل, موقع, مسجد, آپریشن, الزام, امیر, اسلام, تلاش, جیت, خودکش, خصوصی, دھماکہ, دل, سردار, شام, عزیز, غلطی, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی یتیموں نے حکومت غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اداکاروں سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے: زرداری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 07:27 PM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:49 PM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 08:15 AM
سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger