| سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دہشت گردی: عام آدمی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں
ٹی وی رپورٹ کراچی: پاکستان میں دہشت گردی کے نتیجے میں جہاں ملکی معیشت متاثر ہورہی ہے وہیں عام آدمی پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ بم دھماکے اور خودکش حملے دہشت گردی کی انتہائی صورت ہیں جس کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد اسفند یار ولی، آفتاب شیر پاؤ اور ایم این اے رشید اکبر نوانی کو خودکش بم دھماکوں سے ختم کرنے کی کوشش کی گئی جس میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کراچی سے خیبر تک رونما ہونے والے دھماکوں نے عام آدمی کے چہرے سے مسکراہٹ چھین کر اسے ذہنی تناؤ کا شکار بنادیا ہے۔ تین سال پہلے آزاد کشمیر میں ہولناک زلزلے نے لوگوں میں خوف اور ملال کے جذبات پیدا کئے تھے اس المیے کے اثرات ابھی ختم نہیں ہوپائے تھے کہ خودکش بم دھماکوں نے دہشت پھیلا دی ۔ایف آئی اے کی بلڈنگ پر خود کش حملہ اور سانحہ میریٹ ہوٹل اس کا نقطہ عروج تھا ۔ذہنوں میں تلاطم برپا کردینے والے ان واقعات کے پہلو بہ پہلو چلنے والی مہنگائی کی لہر نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے، پہلے سے پریشان حال عوام آٹے جیسی بنیادی ضرورت کے حصول کی خاطر یوٹیلٹی اسٹورز اور اتوار بازاروں میں خوار ہونے لگے ۔آٹے کے تھیلوں کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والوں کی دسترس سے دیگر اشیائے ضرورت بھی باہر ہوتی چلی جارہی ہیں۔ مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی اور ان کی تمام تر توانائیاں صرف اور صرف اپنے گھروں کے چولہے گرم رکھنے تک محدود ہوچکی ہیں اورذہن ایک خاص دائرے میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں۔ ان حالات نے پاکستان میں ڈیپریشن کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ کردیا ہے، خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات اسی ڈیپریشن کا شاخسانہ ہیں۔ عوام کو حالات کے منجدھار سے کون نکالے گا؟ کیا یہ صرف حکومت کا کام ہے؟ کیا معاشرے کے مختلف طبقات اور ادارے ان کے لئے نجات دہندہ کا کردار ادا نہیں کرسکتے۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائی جو خود کش حملے کر رہے ہیں ان کی تو لوگ مذمت بھی نہیں کرتے
|
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | ابن جلال (12-10-08) |
![]() |
| Tags |
| پاکستان, واقعات, لوگ, مہنگائی, آدمی, اکبر, بھائی, بے نظیر, تلاش, حال, خودکش, خودکشی, زندگی, سال, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|