| سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی تازہ ترین ہدایت،جس میں فوجی افسروں کوسیاسی رہنمائوں اورسیاست سے دور رہنے کے لئے کہا گیا ہے، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) پر تو لاگو ہوگی لیکن اس کا اطلاق آئی ایس آئی پر نہیں ہوگا۔ فوجی ذرائع کے مطابق اگرچہ آئی ایس آئی کی سربراہی ایک حاضرسروس لیفٹیننٹ جنرل کرتاہے اور اس میں چند 2 اسٹار جنرلوں کے علاوہ فضائیہ اور بحریہ کے حاضر سروس سینئر افسران بھی خدمات انجام دیتے ہیں لیکن یہ سویلین جاسوسی ایجنسی ہے جو چیف آف آرمی اسٹاف کے ماتحت نہیں بلکہ سویلین ا تھارٹی، وزیر اعظم کی ماتحت ہوتی ہے ۔ فوجی ترجمان اطہر عباس سے جب اس وضاحت کے لئے کہا گیا کہ کیا فوجی سربراہ کی ہدایت کا اطلاق ان فوجی افسران پر بھی ہوگا جو آئی ایس آئی میں کام کر رہے ہیں توانہوں نے کہا کہ یہ ہدایت چیف آف آرمی اسٹاف کے ماتحت کام کرنے والے فوجی افسران پر لاگو ہوگی۔ انہیں بتایا گیا کہ ان کاجواب بدستور مبہم ہے توانہوں نے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ہدایت ان فوجی افسران پر لاگو ہوگی جو آرمی چیف کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس چیف آف آرمی اسٹاف کے ماتحت ہے اورجنرل کیانی کی تازہ ترین ہدایت پریہ ایجنسی، جسے حالیہ برسوں میں دیگر سویلین ایجنسیوں کی طرح سیاست میں گھسیٹ لیا گیا تھا، سختی سے عمل کریگی۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ وارننگ فوجی سربراہ کی جانب سے سینیئر کمانڈرز کے لئے ہدایت تھی اسے عوامی طور پر جاری نہیں کیا گیا تھا لیکن کچھ نے اسے مختلف اخبارات کو جاری کردیا۔ انٹیلی جنس بیورو کی شہرت اگرچہ کبھی اچھی نہیں رہی لیکن حالیہ برسوں میں سیاسی معاملات میں آئی ایس آئی کا کردار غالب رہا ہے۔ 9 مارچ کے عدالتی بحران کے بعد حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی بینچ کے سامنے پیش کیا جانے والا اس کا اپنا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ایجنسیاں ججوں کی جاسوسی کرتی رہی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کوخوف ہے کہ یہ خفیہ ایجنسیاں آئندہ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھرخاموش کردار ادا کریں گی۔
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
یہ ایک نہایت اہم قدم ہے جو کیانی صاحب اٹھا رہے ہیں کیونکہ اس سے اپنے ملک میں ہی فوج کے خلاف شدید نفرت کے جذبات پائے جاتے تھے۔ عوام خود کو قیدی تصّور کرنے لگی تھی جبکہ کوئی مثبت تبدیلی بھی دیکھنے میں نہیں آتی تھی۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 30
مراسلات: 531
کمائي: 5,589
شکریہ: 856
276 مراسلہ میں 493 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہاتھی کےدانت کھانے کے اور دکھانے کے اور
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کورٹ, پاکستان, وزیر, قدم, نفرت, حکم, خلاف, سپریم, سیاست |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ریمنڈ کو دوران حراست مروانے کی اطلاعات، پاکستانی پولیس اور ایجنسیاں فکر مند | گلاب خان | خبریں | 0 | 02-03-11 05:11 AM |
| سیالکوٹ بھائیوں کی ہلاکت معمہ ، پولیس کو کوئی کرکٹ گراﺅنڈ نہیں ملی | جاویداسد | خبریں | 1 | 28-08-10 03:49 PM |
| جعلی ڈگریوں کی ریس جاری 529ارکان اسمبلی کی ڈگریوں میں 29جعلی 22مشکوک ۔ | جاویداسد | خبریں | 0 | 14-07-10 06:36 PM |
| غصیلے امریکی رکن کانگریس نے پاکستانی سیاست دان کو ڈانٹ پنا دی | حیدر | خبریں | 21 | 29-10-09 07:01 PM |
| نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل | Real_Light | کرکٹ | 2 | 14-10-09 12:03 AM |