واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-11-07, 11:06 PM   #1
Senior Member
 
شیخ ہمدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
کمائي: 8,346
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیخ ہمدان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

امریکا میں حکمران نو قدامت پسند گروہ ایک نئے سیاسی جغرافیائی تذبذب کا شکار ہے کہ جنرل پرویز مشرف کی حکومت ختم ہوگئی تو کیا ہوگا۔
اس وقت ’’اس ماہ کا بحران‘‘ Crisis of the Month کے حوالے سے پاکستان ایران کی جگہ پر آگیا ہے۔ امریکا (بشمول اسرائیل) کو اس وقت ایران پر بمباری کرنے کا جنون سوار ہے اور یہ دونوں ممالک اتنی شدید بمباری کے خواہش مند ہیں کہ ایران کم از کم صنعتی دور سے پہلے کے دور میں‌ چلا جائے۔ ایران میں تیل کے دنیا کے سب سے بڑے ذخائر موجود ہیں اور امریکا ان ہی کے حصول کا خواہش مند ہے، وہ ایسی ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی کام کر رہا ہے جو ایٹمی ہتھیار بنانے کےلئے استعمال ہوتی ہے۔ اسرائیل یہی سمجھتا ہے کہ ایرانی ٹیکنالوجی یہودی سلطنت کے خلاف ہی استعمال ہوگی اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایرانی جوہری ٹھکانوں پر امریکا کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کا خواہاں ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے پاس تیل نہیں‌ ہے لیکن اس کے پاس ایسے جوہری ہتھیار اور انہیں چلانے کا نظام موجود ہے جس کے ذریعے بحیرہ روم تک مار کیا جاسکتا ہے۔ امریکا کا منصوبہ ہے کہ وسط ایشیاء کے تیل کے ذخائر کو پائپ لائن کے ذریعے افغانستان اور پھر کراچی تک پہنچایا جائے اور یہی وجہ ہے کہ نیٹو کے 30 ہزار سے زائد فوجی افغانستان میں‌ اسلامی انتہا پسندوں سے لڑ رہے ہیں۔ (عراق کی طرح افغانستان پر بھی تیل کی وجہ سے ہی حملہ کیا گیا تاکہ پائپ لائن بچھانے کی راہ ہموار کی جا سکے۔ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جسے طالبان امریکا کی بجائے روس کے ساتھ شروع کرنا چاہتے تھے لیکن امریکا کے منع کرنے اور اس کے بعد طالبان کی جانب سے حکم عدولی کرنے پر امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا)۔ اس لئے، لڑائی کی کسی بھی صورت میں‌ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہوگیا ہے اور اولین ترجیح بن چکا ہے۔
امریکا کے نئے قدامت پسند گروپ Neo-Con Cabal اس بات سے خوفزدہ ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل کہیں‌ انتہا پسندوں، جو کہ اپنے فرقہ وارانہ مقاصد کے حصول کےلئے جنرل پرویز مشرف کی حکومت کا تختہ بھی الٹنا چاہتے ہیں، کے ہاتھوں میں نہ چلے جائیں۔ اس امریکی گروپ کا ماننا ہے کہ انتہا پسند پاکستان میں شرعی قوانین لاگو کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس گروپ کو دوسرا خطرہ اس بات سے ہے کہ اگر پاکستان کے ہتھیار انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں چلے گئے تو وہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو ہراساں کرنے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں اور افغانستان میں موجود نیٹو کے مفادات کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کےلئے زیادہ سے زیادہ راستہ مل جائے گا۔ اس حوالے سے کیا کیا جائے:‌ معروف امریکی مصنفین فریڈرک کیگن اور مائیکل او ہین لون نے امریکی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کے لئے ایک ایسے فوجی آپریشن کی تیاری کی جائے جیسا عراقی صوبے الانبار اور دارالحکومت بغداد میں کیا گیا تھا۔ اپنے مشترکہ آرٹیکل میں‌ دونوں شخصیات نے مزید کہا ہے کہ امریکی فوج پاکستان میں آپریشن کرکے جوہری پروگرام کا کنٹرول حاصل کرلے اور بعد میں‌ پاکستانی جوہری مواد کو نیو میکسیکو یا ایسے ہی کسی دوسرے شہر میں‌ منتقل کردیا جائے۔ تاہم دونوں شخصیات نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ اس حوالے سے کی جانے والی کسی بھی کارروائی میں امریکا کے حامی پاکستانی بھی شاید امریکا کی حمایت نہ کریں۔ دونوں نے تجویز کیا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثوں کی حفاظت کےلئے مامور تو پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کو کیا جائے لیکن ان کی غیر ملکی اہلکار نگرانی کریں گے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پاکستانی ایلیٹ فورسز کو ہی اس کام پر مامور کیا جائے اور ان کی حمایت جاری رکھی جائے تاکہ کنٹرول کسی اور کے ہاتھوں میں نہ جانے پائے۔ (شاید امریکا اس ہی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کا ثبوت امریکا کی جانب سے جنرل پرویز مشرف کی مستقل حمایت ہے) ۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ جنرل پرویز مشرف پر دو بار خود کش حملہ ہوچکا ہے اور کسی حملے میں‌ ان کے قتل ہونے کی صورت میں بے نظیر بھٹو یا مڈل کلاس وکیل طبقے کے اقتدار میں آنے کے امکانات نظر نہیں آرہے لیکن اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ پاکستان دو یا اس سے زائد حصوں میں تقسیم ہوجائے (اسے پاکستانی ڈس انٹی گریشن پلان کہا گیا ہے) جس میں‌ اسلامی انتہا پسند جتنا ہوسکے گا اتنے حصے پر کنٹرول کرلیں گے۔ آرٹیکل میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے پاکستان میں جاری تشدد کو ہمدردانہ پریشانی کی حد تک دیکھا جاتا تھا لیکن اب یہ امریکا کےلئے خطرہ بن چکا ہے یہ بالکل ایسا ہی خطرہ ہے جیسا پہلے امریکا کو سویت ٹینکوں سے لاحق تھا، ہمیں چاہئے کہ سفارتی اور سیاسی سطح پر خود کو محفوظ بنانے کےلئے کارروائیاں جاری رکھیں، اور سلسلے میں پاکستان ایک بہت بڑا ٹیسٹ ہوسکتا ہے۔
شیخ ہمدان آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا
فریدی (23-11-07), منتظمین (21-11-07), محمدعدنان (27-11-07), ابو عمار (21-11-07), خرم شہزاد خرم (28-11-07), رحیم (06-12-07)
پرانا 22-11-07, 09:17 AM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مراسلات: 12
کمائي: 35
شکریہ: 5
3 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

God Bless Pakistan
Khuda Pakistan Ki Hifazat Karay

Last edited by عبدالقدوس; 22-11-07 at 12:06 PM.
ڈون آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ڈون کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (27-11-07), خرم شہزاد خرم (02-01-08), رحیم (06-12-07), عبدالقدوس (22-11-07)
پرانا 22-11-07, 03:23 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 30
مراسلات: 531
کمائي: 5,589
شکریہ: 856
276 مراسلہ میں 493 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

جوزف بھائی آپ نے بہت اچھا آرٹیکل لکھا ہے ۔پاکستان کو جو سب سے بڑی مصیبت کا اندیشا ہے اس طرف اشارہ کیا ہے آپ نے۔اسلام دشمن کیا سوچ رہے ہیں اور ہم لوگ اپنے آپ کو بہت سیف محسوس کر ریے ہیں کے ہم نے ایٹم بم بنا لیا ہے اب ہمیں کسی سے خطرہ نہیں ہے۔عوام کے خون سے بنا ہے یہ جنرل صاحب کو صرف صرارت کی ہی بڑی ہے۔وہ ان کا نعرہ جو تھا وہ کدھر گیا اب سب سے پہلے پاکستان۔ابھی تو سب سے پہلے کرسی ہے۔
ویسے یہ تو بڑا گمبھیر مسلا ہے پاکستان کے لیئے جوزف بھائی اس کا کوئی حل بھی ہے آپ کے پاس۔جنرل صاحب چلے بھی جائیں تو باقی سب بھی تو اسی طرح کے ہیں۔پاکستان کا کیا بنے گا؟
یہ اک سوالیہ نشان بن گیا ہے آپ ہی اس کا کوئی حل ب بتائیں پلیز
ملک بھائی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ملک بھائی کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (27-11-07)
پرانا 22-11-07, 08:32 PM   #4
Senior Member
 
شیخ ہمدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
کمائي: 8,346
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیخ ہمدان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

جناب پاکستان کے مسائل کا حل یہی ہے کہ اس پر دوبارہ غیر ملکی طاقتیں اس ہی طرح غالب آ جائیں جیسے آزادی سے پہلے ہوا کرتی تھیں۔ شاید میری بات کافی لوگوں کو بری لگے لیکن یہ حقیقت ہے۔ پاکستان کو بدلنے کے لئے کم از کم دو نسلوں کو ختم کرنا ہوگا جو کہ ممکن نہیں ہے۔ جنرل پرویز کی حکومت ختم ہونے کے بعد کیا ہوگا!!! کچھ نہیں!!! کوئی نیا آجائے گا اور وہ بھی عوام کا پیٹ کم اپنی جیب زیادہ بھرے گا۔ کیوں نہ ہم پر دوبارہ برطانیہ قبضہ کرلے۔۔۔۔ کم از کم غرباء کو دو وقت کا کھانا تو اچھے طریقے سے ملے گا، چوریاں، ڈاکے، بدحالی تو ختم ہوجائے گی۔ ہر انسان کا یہی تقاضا ہے۔ الگ ملک کا مطالبہ کرنے سے حاصل کیا ہوا!!! کچھ نہیں، تو اس سے اچھا ہے کہ ویسی ہی پوزیشن پر چلا جانا چاہئے جو آزادی سے پہلے تھی۔ آپ یقین کریں اگر آپ کا ایمان مضبوط ہے تو کوئی غیر مسلم آپ کے مذہب میں تبدیلی لانے کی جرات نہیں‌کرسکتا جیسا کہ قائد اعظم نے کہا تھا ۔۔۔۔۔
شیخ ہمدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (27-11-07)
پرانا 23-11-07, 12:48 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 30
مراسلات: 531
کمائي: 5,589
شکریہ: 856
276 مراسلہ میں 493 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

جوزف بھائی میری نظر میں یہ کوئی حل نہیں ہے۔آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہم لوگ ایسی باتیں اس لیئے کر رہے ہیں کیونکہ ہم نے غلامی نہیں دیکھی ۔غلامی بہت بڑی لعنت ہے اور آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے۔پاکستان
جس مقام پر اس وقت کھڑا ہےاس کے لیئے ہمیں پلاننگ کرنی پڑے گی جو کہ حکمران پارٹی کر سکتی ہے۔سب سے بڑا مسلا تو یہ ہے کہ ہم اندرونی برائوں سے کیسے نپٹ سکتے ہین سو چنے والی بات یہ ہے۔
ویسے میرے پاس ایک حل ہے جب یہ بات پکی ہے کہ ہم سیف نہیں ہیں تو پھر ہمیں ہمت کرنی چاہیے اور اپنے جوہری ہتھیاروں کا پہلے ہی استعمال کرنا چاہیے اور ایران سے ابھی سے مل جانا چاہیے۔ہمیں یہودیوں اور ہندوءں کو نشانہ بنانا چاہیے ۔اگر امریکہ ایران پر حملہ کرتا ہے تہ ہمیں ایران کے ساتھ مل کر امریکہ سے جنگ کرنی چاہیے۔آللہ نہ کرے تو کیا ہو گا پاکستا اور ایران دونوں ختم ہو جائیں گے لیکن امریکہ بھی کسی سے لڑنے کے قابل نہیں رہے گا۔اچھائی تھوڑی بھی ہو تو زیادہ پھلتی پھولتی ہے۔اگلا دور مسلمانوں کا ہو گا
کفر ختم ہو جائے گا ۔
کیا خیال ہے آپ کا جوزف بھائی؟
ملک بھائی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ملک بھائی کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (27-11-07), خرم شہزاد خرم (28-11-07), عمر میرزا (23-11-07), عرفان حیدر (27-12-07)
پرانا 23-11-07, 12:57 AM   #6
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Lahore
مراسلات: 4
کمائي: 10
شکریہ: 2
2 مراسلہ میں 8 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

اقتباس:
جناب پاکستان کے مسائل کا حل یہی ہے کہ اس پر دوبارہ غیر ملکی طاقتیں اس ہی طرح غالب آ جائیں
آپ کی پہلی پوسٹ بہت اچھی تھی مگر آخری والی نے ہر چیز پر پانی پھیر دیا جناب اتنی بھی شکست خوردگی کیسی کہ کچھ حل نہ سوجھا تو جھٹ سے دوسروں کی غلامی کے لئے تیار ہو گئے ۔آپ ان مغربی ممالک کی عراق اور افغانستان پر کی گئی یورشوں اور قتل عام کو کیوں بھول رہے ہیں پچھلے کئی سالوں سے مسلمانوں کا خون رکنے میں ہی نہی آرہا انسانوں کی چیخیں تھمتی ہی نہیں۔
کیا پاکستان کا مستقبل بھی ہیی تجویز کرتے ہیں۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہم نے آخر کیوں سوچوں کو اتنا محدود کر لیا ہے کہ ہمیں صرف غلامی ہی کی سوجھتی ہے کھبی ان سیاستدانوں کی اور کھبی امریکہ اور برطانیہ کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقتباس:
کیوں نہ ہم پر دوبارہ برطانیہ قبضہ کرلے۔۔۔۔ کم از کم غرباء کو دو وقت کا کھانا تو اچھے طریقے سے ملے گا،
نہیں پھر کھانے کو صرف گولیاں اور بم ہی ملیں گیے
عمر میرزا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عمر میرزا کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (27-11-07), خرم شہزاد خرم (28-11-07), عبدالقدوس (23-11-07), عرفان حیدر (27-12-07)
پرانا 23-11-07, 09:42 AM   #7
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,127
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

جوزف بھائی، ملک بھائی اور عمر مرزا بھائی آپ تمام نے بہت عمدہ لکھا۔
اس سلسلے میں میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں شہری شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ ہمیں‌اپنے ساتھ بسنے والے لوگوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ دراصل ہم نے آج تک قربانی نہیں‌دی اس لیے ہم کو قربانی کا اصل مطلب نہیں‌معلوم خواہ وہ کسی بھی قسم کی قربانی ہو۔
ہمارا مسئلہ یہ نہیں‌کہ ہمارا حکمران کون ہے ، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اور ہمارے ملک کو اس کا پورا پورا حق ملنا چاہیے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
پرانا 23-11-07, 11:18 PM   #8
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,378
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

جوزف صاحب مجھے آپ نے اچھا لکھا مگر مجھے آپ کے دوسرے پہرے میں ایک لفظ "مسلم انتہا پسند" پر اعتراض ہے ، براہ کرم اسے حزف کر دیں۔ شکریہ۔

یہی وجہ ہے کہ نیٹو کے 30 ہزار سے زائد فوجی افغانستان میں‌ اسلامی انتہا پسندوں سے لڑ رہے ہیں۔
مسٹر رائٹ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مسٹر رائٹ کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (27-11-07), خرم شہزاد خرم (28-11-07), عرفان حیدر (27-12-07)
پرانا 24-11-07, 07:24 PM   #9
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,127
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

میں سمجھتا ہوں‌کہ انہوں نے یہاں پر امریکا کی زبان بولی ہے۔ مطلب کہ جو امریکا کہتا ہے وہی اسے ہی لکھا ہے،
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (27-11-07)
پرانا 26-11-07, 03:29 PM   #10
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,378
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

برادر یہ پاکستان کافورم ہے، یہاں پر صرف پاکستانی زبان اور ٹرمز ہی بولنی کی اجازت ہونی چاہیے۔ براہِ کرم تمام ممبرز اس بات کا خیال رکھیں۔
مسٹر رائٹ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مسٹر رائٹ کا شکریہ ادا کیا
hasham (26-11-07), محمدعدنان (27-11-07), خرم شہزاد خرم (28-11-07), عرفان حیدر (27-12-07)
پرانا 26-11-07, 06:33 PM   #11
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,483
شکریہ: 0
560 مراسلہ میں 1,026 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

میں تو جوزف بھائی کا شروع سے ہی بہت بڑا فین بن گیاہوں، لیکن وہ بہت کم کم ہی نظر آتے ہیں،
میں کوئی زیادہ نالج ایبل بندہ نہیں ہوں ، لیکن میں کہتا ہوں کہ پاکستان اس وقت سے نازک خالات میں سے گزر رہا ہے مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ ان قریب کچھ نا کچھ عجیب ہونے والا ہے ، اب الیکشن بھی نزدیک ہی ہیں دیکھیں کیا ہوتا ہے
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC]
زبیر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-11-07, 08:49 PM   #12
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,127
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

چاچا جی شاہ جی کے آگے میاں جی کی واپسی تو مانگ آئے ہیں اب آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-11-07, 01:38 AM   #13
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

ماشااللہ سب ممبران نے بہت اچھا لکھا ہے

اللہ پاکستان کو نظر بد سے بچائے
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-11-07, 09:58 PM   #14
Senior Member
 
شیخ ہمدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
کمائي: 8,346
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیخ ہمدان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

حقائق بڑے تلخ ہوتے ہیں!!!
برادر آپ نے بالکل صحیح کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہوتی ہے، پاکستان 1947ء میں آزاد ہوا تو آپ مجھے یہ بتائیں کہ جب سے ملک فوجی آمریت کے زیر سایہ آیا ہے اس وقت سے لے کر ملک آزاد ہے ؟ کیا آپ اس وقت آزاد ہیں؟ آپ کو بولنے کا حق ہے؟ آپ کو کوئی کام آزادی سے کرنے کی آزادی ہے؟ نہیں‌ہے !!!
میں‌ جن لوگوں سے بھی بات کرتا ہوں وہ یہی‌ کہتا ہے کہ پاکستانی قوم مظلوم ہے ۔۔۔ ایسے لوگ جھوٹ بولتے ہیں‌ !!! ظلم سہنا بھی ایک جرم ہے اور اس لحاظ سے پاکستانی قوم مظلوم نہیں‌ محکوم ہے یعنی اسے یہ پسند ہے کہ کوئی اس پر حکمرانی کرے۔ کیا آپ مجھے یہ بتا سکتے ہیں کہ پاکستانی شہری اپنے ملک میں‌ قانون پر عمل کرنے میں شرم محسوس کرتا ہے لیکن یہی پاکستانی بیرون ملک جاکر ایسے قانون پسند بن جاتے ہیں‌ جیسے پیدا ہی وہیں ہوئے ہوں۔ قوم کی بے حسی کی ایک اور مثال یہ بھی دوں گا کہ آپ کسی بھی شخص سے ملک کی سیاسی حالت کے حوالے سے تبصرہ کریں وہ یہی کہے گا ارے بھاڑ میں جائے سیاست ہمیں اپنی تنخواہ ملنی چاہئے۔ دوستو، کوئی بھی نیشنل موومنٹ (قومی تحریک) میں‌ شامل ہونے کو تیار نہیں ہے، سب ڈرپوک ہیں، ایک شخص کے سامنے آنے سے کچھ نہیں‌ ہوتا، کتے کی موت مرتا ہے اکیلا شخص۔ بچپن میں، میں نے ایک کہانی پڑھی تھی کہ ایک مرتا ہوا بوڑھا شخص اپنے بیٹوں کو بلا کر ایک ایک تنکا دیتا ہے اور کہتا ہے توڑ کر دکھائو۔ وہ تنکا آسانی سے ٹوٹ جاتا ہے لیکن جب وہ بوڑھا اپنے بیٹوں کو تنکوں کا ایک بنڈل دیتا ہے تو وہ نہیں‌ ٹوٹ پاتا۔ تو یہاں میرے بھائی اتحاد کا فقدان ہے۔ ہر شخص کو اپنا مفاد پیارا ہے کوئی ملک کے لئے کچھ کرنے کو تیار نہیں‌۔ تو ایسے ملک کو چاہئے کہ کم سے کم واپس غلامی میں‌ چلا جائے۔ اپنی اس اسٹوری پر میں‌ قائم ہوں۔ رہا سوال ایک بھائی کہ جس نے ’’اسلامی انتہاپسند‘‘ کا لفظ آرٹیکل سے حذف کرنے کےلئے کہا ہے کہ تو میں‌ واضح‌کردوں کہ وہ الفاظ میرے نہیں‌ بلکہ امریکی ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں‌ لکھے ہوئے ہیں۔ دل آزاری کی معافی چاہتا ہوں۔ یہ بھی واضح‌ کر دوں کہ جس طرح فورم پر ہندوئوں کے خلاف زبان استعمال کی گئی ہے اس سے مجھے بھی دلی صدمہ ہوا ہے کیونکہ میں خود بھی ایک نان مسلم ہوں۔ معذرت کی ضرورت نہیں‌، میرے لئے سب دوست ایک سے ہیں اور رہیں گے۔
شیخ ہمدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (27-11-07), محمدعدنان (28-11-07), خرم شہزاد خرم (28-11-07)
پرانا 28-11-07, 03:38 AM   #15
Senior Member
 
شیخ ہمدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 50
مراسلات: 280
کمائي: 8,346
شکریہ: 12
163 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
شیخ ہمدان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اگر پاکستان ختم ہوگیا تو کیا ہوگا!!!! What if Pakistan Collapses

جناب عالی، آپ کی حب الوطنی کی داد دینی پڑے گی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میری طرح‌ شاید آپ بھی وطن کےلئے کچھ نہیں‌ کر پائے۔ ایک چیز واضح کردوں کہ پاکستانی قوم کو جن مشکلات اور مصیبتوں کا سامنا ہے وہ بالکل جائز ہے۔ جو قوم خود اٹھ کر اپنے حق طلب نہیں‌ کرتی ان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے، ان پر ظلم ہونا چاہئے بلکہ ظلم کی انتہا ہونی چاہئے۔ جناب عالی، آپ سوسائٹی کا تھوڑا جائزہ لیں گے تو آپ کو نوے فیصد ایسے لوگ ملیں‌ گے جو یہ کہتے ہوئے ملیں‌ گے ’’ارے چھوڑیں‌ سیاست کو ہمیں اپنی تنخواہ مل رہی ہے تو کیوں‌ دوسروں‌ کے پنگوں میں‌ ہاتھ ڈالیں‘‘۔ یہی سوچ سب کی ہونے لگے تو ہوگیا معاشرہ بھی تبدیل۔ Innovation جب تک نہیں‌ آئے گا اس وقت تک کوئی ترقی نہیں‌ ہوگی۔ قوم مظلوم نہیں‌ محکوم ہے یعنی غلامی پسند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں‌ نے کہا تھا کہ اچھا ہے کہ ملک غلامی میں‌ دوبارہ چلا جائے۔ آزادی نعمت ہے لیکن ایسی نعمت کا کیا فائدہ جس میں چند منتخب افراد آپ کو سڑکوں‌ سے اٹھا کر جیلوں میں دہشت گرد کا لیبل لگا کر بند کردیں، آپ کو میڈیا فورمز پر بولنے کی اجازت نہ دیں، ٹی وی چینلز بند کردیں، لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھیں۔ انگریز ہمارے حکمران تھے تو بھوکا تو نہیں‌ مارتے تھے۔!!!
خیر یہ ایک بہت بڑی بحث ہے۔ اس وقت جو جنریشن پروان چڑھ رہی ہے اس کے حوالے میں‌ یہ چیز گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں‌ کہ وہ سو فیصد ایماندار نہیں‌ ہے اگر ان میں‌ سے کوئی ایک آدھ ایماندار نکل بھی آئے گا تو وہ سامنے آنے سے ہچکچائے گا یعنی خود غرضی کا مظاہرہ کرے گا (کہے گا چھوڑو یار کن چکروں میں‌ ڈال رہے ہو) یاد رکھئے صفائی کے لئے کسی نہ کسی کو سوئیپر بننا پڑے گا۔
شیخ ہمدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (28-11-07), راجہ اکرام (27-01-09)
جواب

Tags
pakistan, فورم, فورمز, کراچی, پیارے, پاکستان, پاکستانی, پسند, وزیر, نواز شریف, نظر, موت, معاشرہ, ایمان, ایران, امریکہ, بے نظیر, تعلیم, جھوٹ, جرم, دیکھو, راستہ, سیاست, طالبان, صدمہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Blackwater ‘IN’ Pakistan – Rehman Malik, Patterson & Clinton all LIED to the People of Pakistan کنعان English Literature and Books 1 24-01-10 05:31 PM
Hillary in Pakistan ہیلیری کلنٹن کا طوفانی دورہء پاکستان Hashims میرا پاکستان 1 31-10-09 09:10 AM
Pakistan Web Hosting, Pakistan Cheapest Web Hosting, Pakistan Web Hosting Company عبدالقدوس آپکے کاروباری اشتہارات 14 06-10-08 11:25 AM
Why Pakistan Mattersامریکی جریدے میں پاکستان کیخلاف رپورٹ عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 08:35 AM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger