واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > سیاست



سیاست پاکستانی سیاست ایک نئے موڑ پر ، طاقت کا اصل مرکز کون ہوگا ؟


سیاسی پارٹی ----- ایک جاگیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-01-09, 01:43 PM  
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,970
کمائي: 55,850
شکریہ: 2,969
1,411 مراسلہ میں 3,145 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سیاسی پارٹی ----- ایک جاگیر

پاکستان میں جہموریت کو زک پہنچانے میں ایک عمل یہ بھی کار فرما ہے کہ جتنی سیاسی پارٹیوں کے سر براہ ہیں وہ پارٹی کے بانی ہی کی اولاد سے ہیں۔ مثلآ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو تھے اُن کے بعد اُنکی بیگم پارٹی کی چئیر مین بنی ۔۔۔ پھر اُن کی بیٹی بے نظیر بھٹو چئیر مین بنی۔ اور اب بے نظیر بھٹو کے شوہرآصف علی زرداری اور اُن کا بیٹا بلاول زراداری مشترکہ چئیر مین ہیں۔ اگر دیگر سیاسی پارٹیوں کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو جماعت اسلامی کو چھوڑ کر تمام پارٹیوں میں بنیادی جہموری تصور سرے سے موجود ہی نہیں۔ سیاسی پارٹی کو ایک جاگیر کا درجہ حاصل ہے جو اولاد میں منتقل ہوتی رہتی ہے۔ کوئی دوسرا ورکر خواہ کتنا ہی قابل۔ محنتی اور مدبر کیوں نہ ہو کبھی پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا۔ اور نہ ہی کبھی کسے بڑے عہدے پر پہنچ سکتا ہے۔
اور نہ ہی پارٹیوں میں انتخابات کا کوئی رواج ہے۔ صرف نامزدگی ہوتی ہے اور اُس کے بعد یہ اعلان ہوجاتا ہے کہ فلاں کو متفقہ طور پر اگلے دو سال کے لئے پارٹی کا صدر منتخب کر دیا گیا ہے۔ جو وراثتی انتقال کی روشنی میں طے کیا جاتا ہے ۔ گویا سیاسی پارٹی کی صدارت بھی ایک وراثتی جاگیر ہوتی ہے جو صرف اولاد کو منتقل ہوتی ہے۔ کیا یہ جمہوریت کا بنیادی تصور ہے؟ ہرگز نہیں۔۔۔۔ بلکہ اسے آمریت۔ سینہ زوری اور منہ زوری کا نام دیا جائے گا۔۔۔۔!
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (31-05-09), فرحان دانش (31-05-09), منتظمین (30-05-09), مرزا محمد فاروق (18-06-09), ایس اے نقوی (13-06-09), ابن جلال (06-01-09), حسنین ایوب (30-04-10), راشد احمد (29-05-09), رضی (30-05-09), سحر (03-06-09), شاہد جمیل حفیظ (06-01-09), عبداللہ آدم (29-04-10)
پرانا 19-06-09, 11:53 AM   #31
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 606
کمائي: 10,932
شکریہ: 360
466 مراسلہ میں 1,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبانِ خلق کو نقارہ خدا سمجھو کے مصداق آواز بلند کرتے رہو
راشد احمد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راشد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 22-06-09, 01:53 PM   #32
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,970
کمائي: 55,850
شکریہ: 2,969
1,411 مراسلہ میں 3,145 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راشد بھائی آپ نے بالکل درست فرمایا۔ اسے ہمارے ملک کی بد قسمتی کہیے یا کچھ اور لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہمارے سیاستدانوں کے ذہنوں نے ابھی تک جمہوریت کو بطور جمہوریت قبول ہی نہیں کیا۔ معمولی اختلافات پر پارٹی چھوڑ کر اُسی پارٹی کا نیا دھڑا یا پھر نئی پارٹی بنا لیتے ہیں اور سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناتے رہتے ہیں۔ اس تناظر میں ایک ایسے قانون کی ضرورت ہے کہ الیکشن میں اگر کوئی پارٹی 5 فیصد سے کم ووٹ لیتی ہے تو اُسے کالعدم قرار دیا جائے۔
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Zullu230 کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 28-04-10, 07:00 PM   #33
Senior Member
 
دین محمد وطن پال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 409
کمائي: 7,521
شکریہ: 706
323 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
دین محمد وطن پال کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں دین محمد وطن پال کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب ایک اور میراثی پارٹی بن رہی ہے

جس کی مشرف نے الیکشن کمیشن سے رجسٹریشن کی درخواست کی ہے
دین محمد وطن پال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-04-10, 11:02 PM   #34
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,075
کمائي: 117,307
شکریہ: 14,658
4,076 مراسلہ میں 12,426 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے خیال سے تو سیاسی پارٹی کی صدارت پر بھی یہ پابندی ہونی چاہیئے کہ کوئی 2 سے زیادہ مرتبہ پارٹی صدارت پر فائز نہ ہوسکے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-04-10, 12:01 AM   #35
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,970
کمائي: 55,850
شکریہ: 2,969
1,411 مراسلہ میں 3,145 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

[QUOTE=ھارون اعظم;279846]میرے خیال سے تو سیاسی پارٹی کی صدارت پر بھی یہ پابندی ہونی چاہیئے کہ کوئی 2 سے زیادہ مرتبہ پارٹی صدارت پر فائز نہ ہوسکے۔[/QUOTE

ہمارے ملک کے تمام سیاستدان جو ہمہ وقت عوام کو بیوقوف بنابے کےلئے جمہوریت کا گیت سُر تال کے ساتھ گا رہے ہوتے ہیں نے مل بیٹھ کر آئین میں اُس شق کو ہی ختم کر دیا گیا ہے جس کے تحت پارٹی کے اندرونی انتخابات لازمی تھے۔ یہ آئینی ذمہ داری تھی گو اس پر عمل ہی نہیں ہوتا تھا لیکن آئین میں تو یہ شق تھی کہ پارٹی کے اندرونی انتخابات ہوں گے۔ لیکن زبان پر جمہوریت کا راگ اور دل میں آمریت اور شہنشاہیت کا جوش جنوں جب اُبلتا ہے تو آئینی ترمیم کی صورت میں رونق افروز ہوتا ہے۔

دنیا کے تمام جمہوریت پسند ممالک میں پارٹی کے اندرونی انتخابات ہوتے ہیں اور پابندی سے ہوتے ہیں۔ سیاسی پارٹیاں کسی ایک خاندان کی ذاتی جائیداد نہیں ہیں۔ پاکستان میں ہر کام کا باوی آدم ہی نرالا ہے۔ قانون بنانے والے خود اُس قانون پر عمل نہیں کرتے۔ اور ستم بالائے ستم یہ کہ پاکستان کے صدر کو آئین میں آسمانی مخلوق سمجھ کر استثنا دے دیا گیا۔ اگر کوئی صدر بنا جائے تو کیا وہ فرشتہ صفت ہو جاتا ہے؟
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-04-10, 10:09 PM   #36
Senior Member
 
دین محمد وطن پال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 409
کمائي: 7,521
شکریہ: 706
323 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
دین محمد وطن پال کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں دین محمد وطن پال کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
Zullu ہمارے ملک کے تمام سیاستدان جو ہمہ وقت عوام کو بیوقوف بنابے کےلئے جمہوریت کا گیت سُر تال کے ساتھ گا رہے ہوتے ہیں نے مل بیٹھ کر آئین میں اُس شق کو ہی ختم کر دیا گیا ہے جس کے تحت پارٹی کے اندرونی انتخابات لازمی تھے۔ یہ آئینی ذمہ داری تھی گو اس پر عمل ہی نہیں ہوتا تھا لیکن آئین میں تو یہ شق تھی کہ پارٹی کے اندرونی انتخابات ہوں گے۔ لیکن زبان پر جمہوریت کا راگ اور دل میں آمریت اور شہنشاہیت کا جوش جنوں جب اُبلتا ہے تو آئینی ترمیم کی صورت میں رونق افروز ہوتا ہے۔
آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ہمارے ہاں قانون کی بات ہی کچھ اور ہے سیاستدان تو دور کی بات ہیں ہمارے ملک میں‌آئین صرف اور صرف غریبوں کیلئے ہیں

صرف غریبوں نے آئین پر عملدرآمد کرنا ہے باقی وہ جو اسمبلی میں بھیٹے ہیں اللہ معاف کرے ہر بار حلف لینے کے باوجود اُسی آئین کی توہین کرتے آرہے ہیں

73کے آئین اگرچہ کچھ اچھا تھا لیکن اب وہ بھی اچھا نہیں رہا کیونکہ پہلے اُس میں جنرل ضاء نے ترمیم کیا اور پھر ابھی زرداری نے وہ چیزیں جو عوام کو چاہیے وہ نعراہ جو عوام کا تھا وہ حق جو عوام کا ہے اور تھا وہ وہ بات جو عوام کرتے آرہے ہیں‌وہ اب صرف اسمبلی میں بیٹھے مفت خور ہی کرتے وہیں گے

یہ وہی جو الیکشن سے پہلے کہتے تھے
اب راج کریگی خلق جو تم بھی ہو اور ہم بھی
دین محمد وطن پال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-04-10, 10:22 PM   #37
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 623
کمائي: 11,635
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 653 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
اور جتنی بھی پارٹی ہیں سب غلام بھی ہیں امریکہ کی ۔۔۔۔۔
آپ بغير کسی ثبوت کے ايک عمومی تاثر کی بات کر رہے ہيں۔مجھے 90 کی دہائ ميں پاکستان کے کچھ انتخابات اور سياسی پارٹيوں کے انتخابی عمل کو بہت قريب سے ديکھنے کا تجربہ ہے۔ يہ درست ہے کہ پاکستان ميں انتخابی دھاندليوں اور جاگيداروں اور وڈيروں کے اثر ورسوخ پر مبنی کہانيوں پر کافی بحث کی جا سکتی ہے۔ ليکن مجھے آج تک پاکستان کے دوردراز ديہاتوں، قصبوں اور پہاڑوں ميں امريکی ووٹ ڈالتے نہيں دکھائ ديے اور مجھے يقين ہے کہ آپ نے بھی نہيں ديکھے ہوں گے۔ ميں اپنا نقطہ نظر دہراؤں گا کہ پاکستان ميں سياسی قيادت ميں بہتری لانے کی ذمہ داری يا تو پاکستانی ووٹرز پر عائد ہوتی ہے يا ان لوگوں پر جو اپنے لیے سياسی قيادت منتخب کرنے کی ذمہ داری اور حق کو استعمال کرنا ضروری نہيں سمجھتے۔

پاکستان کے سياسی مستقبل کا فيصلہ پاکستان کے عوام کے ہاتھ ميں ہے۔ اگر آپ پاکستان کی سیاسی تاريخ پر نظر ڈاليں تو يہ واضح ہے کہ امريکی حکومت کبھی بھی پاکستان کے انتخابآت پر اثر انداز نہيں ہوئ۔ پچھلے 20 سالوں ميں ہونے والے 5 اليکشنز ميں ہر جماعت اور ہر سوچ رکھنے والی قيادت حکومت ميں آئ ہے پاکستان کے عوام اپنی سياسی تقدير کے حوالے سے خودمختار ہيں

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-04-10, 10:41 PM   #38
Senior Member
 
دین محمد وطن پال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 409
کمائي: 7,521
شکریہ: 706
323 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
دین محمد وطن پال کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں دین محمد وطن پال کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

Fawad آپ صحیح کہہ رہے ہیں کہ ساری پارٹیاں امریکن غلام نہیں ہے مجھے بھی پارٹیوں کے حوالے سے کچھ تجربہ ہے جس میں سیاسی پارٹیوں کے اندرونی کابینہ کے انتخابات بھی یہ تو ابھی حالیہ دور میں ایک فوجی ڈیکٹیٹر شپ کے دور میں ایسا ہی ہوا کہ پہلے تمام پارٹیوں‌میں الیکشن ہوا اور پھر کاغذات نامزدگی جمع کئے

اور رہی امریکی غلامی میں نہیں ایک قوم پرست یا ایک وطن پرست جماعت کبھی بھی امریکہ کے دوست نہیں بن سکتے کیونکہ قوم پرستوں اور امریکن سیاست کا نظریہ ملتا جلتا نہیں ہے یہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف ہے
دین محمد وطن پال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, پاکستانی, پسند, پسندیدہ, نظر, منتقل, منشور, آج, امیر, امریکہ, اسلامی, بھائی, بے نظیر, جواب, خلاف, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, زرداری, سال, علی, عبدالقدوس, صدارت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلز پارٹی میں نووارد توقیر ضیاء اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا شکار ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 10:42 AM
سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:03 AM
پیپلز پارٹی کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں،تمام سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تو واپس لے لیں گے،بینظیر عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 10:13 AM
لاہور: لانگ مارچ کیلئے پیپلز پارٹی کے سیاسی جماعتوں سے رابطے،رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن،50گرفتار عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 05:29 PM
بحا لیٴ جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں ورہنماؤں سے رابطے عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 09:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger