| سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Junior Member
اجنبی
|
السلام و علیکم
شروع اللہ پاک کے نام سے جو ساری کائنات کا مالک ہے امید کرتا ہونکہ آپ لوگ بالکل خیریت سے ہونگے۔میں اردو سلیکس کے ریویو کے ساتھ حاضرہوا ہوں۔ اردو سلیکس کے فوائد: 1- لینکس سیکھنے والوں کے لیے بہترین انتخاب. 2- چلانے کے لیے انسٹالیشن کے ضرورت نہیں. 3- مستقل نظام کی خرابی کی صورت میں آپ اسے بطور ریسکیو سسٹم کے استعمال کر سکتے ہیں. 4- یو ایس بی میں انسٹال ہونے کی وجہ سے آپ اسے کہیں بھی اور کسی بھی کمپيوٹر میں چلاسکتے ہیں. 5- آسان پیکجنگ نظام. 6- دوسری ڈیسٹروز سے نسبتاً کم حجم. اصل سلیکس اور اردو سلیکس میں کچھ فرق: 1- اردو کی مکمل سپورٹ. 2- ڈیفالٹ اردو کیبورڈ. 3- 40 اردو فونٹ پہلے سے موجود. 4- 15 خوبصورت وال پیپر (بشکریہ ابو شامل) 5- 4 خوبصورت سپلیش سکرین (بشکریہ ابو شامل) 6- اردو فائر فاکس. 7- اردو کیلپر. 8- کیٹ کی بجائے کتوب بمع اردو کیبورڈ ایمولیٹر بطور اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر. 9- یو ایس بی انسٹالر. 10- تاہوما سسٹم کا ڈیفالٹ فونٹ. 11- انور مسعود کی کتاب "قطعہ کلامی" بطور دستاویز پہلے سے موجود. 12- اردو فائر فاکس اور کنکیورر براؤزر کی پسندیدہ میں بشمول اردو ویب، ارد ویب سائٹس کے روابط. 13- کے ایڈیٹ ٹیکسٹ ایڈیٹر. آخر: لینکس کے اس بہترین ڈسٹریبیوٹر اردو سلیکس کو محمد علی مکی بھائی نے تیار کیا ہے مزید معلومات کے لیے اور اردو سلیکس کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں اردو سلیکس کے کچھ سکرین شارٹ پیش خدمت ہیں 1 ![]() 2 ![]() 3 ![]() 4 ![]() 5
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سلام!
سب سے پہلے میں اپکو فورمز پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ اور اتنی اچھی پوسٹ پر میں اپکا شکرگزار ہوں۔ جہاں تک لائنکس کا تعلق ہے- میں اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ ہر روز ایک نیا ڈسٹرو آزمایا جائے۔ کیونکہ لائنکس بنیادی طور پر سرورز اور زیادہ سٹیبلٹی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ لائینکس کا زیادہ تر استعمال ان جگہوں پر ہوتا ہے جہاں پر سسٹم بہت زیادہ کرٹیکل کام کرتا ہو اور دوسرے ان جگہوں پر جہاں لائسنس کے جھمیلوں میں نہ پڑنا ہو۔ میں نے لائینکس ریڈ ہیٹ 6.3 سے شروع کی تھی یہ تقریبا 2001 کی بات ہے شائد اس کے بعد چل سو چل حتی کہ فیڈورہ کور 7 اور سینٹ اوس 5 پر آکر بات ٹھہری۔ اس بیچ سلیکس، ڈی بین، سسی، کنوپیکس، مینڈریک اور پتہ نہیں کیا کیا ڈسٹرو استعمال کیے ہیں۔ تجربے کے طور پر ڈسٹروز کو دیکھنا اور لائینکس کے ماہر بننے میںبہت زیادہ فرق ہے۔ مہارت حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اپ کسی اچھی ڈسٹرو جیسا کہ ریڈ ہیٹ، پر مستقل مزاجی اور دل جمعی کے ساتھ کام کریں تاکہ اپ اچھی کارپوریشنز میں قابل ذکر جابز کر سکیں- میں اس ڈسٹرو کی حوصلہ شکنی نہیں کر رہا لیکن کیا ہی اچھا ہوتا اگر کنوپکس یا پھر سینٹ اوس کےلیے اردو پر کام کیا جاتا جس سے اردو کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لیے اچھی جابز اور اصل مہارت حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی- اس وقت فیلڈ میں ان چیزوں کی ضرورت پڑھتی ہے۔ 1- اپاچی بمع ملٹی سائٹ ہوسٹنگ 2- مائی سکیول بمع کلیسٹرنگ 3- ای میل سرور بمع پوپ، سمٹپی، ویب انٹر فیس اور ملٹی ڈومین مینجمنٹ 4- ڈی این ایس پر مکمل عبور ہونا۔ 5- کارپوریشنز میں ایل ڈیپ اور کربیروز پر مکمل عبور ہونا وغیرہ شامل ہیں۔ 6- لائنکس کی سیکیورٹی ، جو کہ بذات خود ایک بہت بڑا فیلڈ ہے۔ مستقبل میں جن کی زیادہ ڈیمانڈ ہو گی ان میں isp سروسز، astrisks اور دوسرے وائس اور آئی پی، IVR Solutions, Domain Hostings وغیرہ ہیں۔ جو کہ یہ تمام چھوٹی چھوٹی ڈسٹرو پورا نہیں کر پاتی ہیں۔ اگر مکمن ہو تو کوشش کی جانی چاہیے کہ انڈسٹری کے حوالے سے بھی اردو لائنکس پر کام کیا جائے۔ میں اس فقرے کو مکمل طور پر رد کرتا ہوں کہ " میں نے اتنے ڈسٹرو استعمال کیے ہیں جتنےکہ کسی نے نام بھی نہ سنے ہوں گے" یہ ایک غلط اپروچ ہے۔ اس کے بجائے ہمیں ایک ایسی ڈسٹرو کی ترویج اور اردو ٹرانسلیشنز پر توجہ دینی ہو گی جو کہ کارپوریٹ لیول پر بھی کام آسکے اور یوزر کو سیکھنے کا اصل فائدہ بھی حاصل ہو سکے۔ اگر کوئی ایسا کام شروع کیا گیا تو میں بھی اس میں شمولیت کرنا پسند کروں گا۔ میرے چار آنے والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#3 | |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مراسلات: 79
کمائي: 412
شکریہ: 15
17 مراسلہ میں 55 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
Ubuntu Urdu Translators تاہم محمد علی مکی کا ترجمہ اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں زبردست دھماکہ ہےکہ کوئی تو اردو ڈسٹرو موجود ہے۔ |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے نصیرحیدر کا شکریہ ادا کیا | تفسیر حیدر (25-09-07), سعود (18-04-09) |
|
|
#4 | |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
بلاشبہ مکی کا کام بہت اہم اور زبردست ہے۔ والسلام |
|
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | تفسیر حیدر (25-09-07) |
![]() |
| Tags |
| color, com, desktop, domain, enterprise, system, فورمز, پوسٹ, پاک, پسند, پسندیدہ, ویب, لوگ, مکمل, اللہ, اردو, بہترین, بھائی, جواب, خوش, دھماکہ, دل, رفتار, علی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| Facebook in urdu | فیصل ناصر | گپ شپ | 2 | 04-01-10 03:55 PM |
| Urdu In MS Word | M.UMER | Ask Experts ماہرین کی رائے | 11 | 08-07-09 05:45 PM |
| <i f urdu?c | bahi | دلچسپ اور عجیب | 2 | 09-09-08 12:07 PM |
| Love Urdu SMS | عبدالقدوس | ایس ایم ایس | 3 | 06-05-08 04:02 PM |
| Funny Urdu | عبدالقدوس | ایس ایم ایس | 1 | 08-03-08 05:32 AM |