واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست



سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست


ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم کیا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-03-09, 09:25 PM  
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم کیا ہے؟

ٹورنٹ کی تعریف:
ٹورنٹ ٹیکنالوجی فائل شئیر سسٹم P2P "یعنی پیئر ٹو پیئرسسٹم کہلاتا ہے۔ یہ FTP یعنی فائل ٹرانسفر پروٹوکول سے مختلف سسٹم ہے ۔

ٹورنٹ کی مختصر تاریخ:
جون 1999 ءمیں شون فیننگ Shawn Fanningنامی ایک پروگرامر نے Napster نامی ایک سافٹ وئیر کو متعارف کروایا۔ اس سافٹ وئیر نے مارکیٹ میں ایک تہلکہ مچا دیا ۔ اس سافٹ وئیر کی مدد سے یوزرز ایک دوسرے کے کمپیوٹر سے گانے، فلمیں، اور دوسرا مواد ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرسکتے تھے۔ اس نئی قسم کے فائل شیئرنگ سسٹم کی مقبولیت بڑھتی گئی یہاں تک کے سن 2001 ءکے اوائل میں نیپسٹر کے رجسٹر یوزرز کی تعداد 26.4ملین یوزرز تک پہنچ گئی تھی۔ جولائی 2001ءمیں ایک عدالتی جنگ کے فیصلے کے نتیجے میں Napsterکو اپنی سروسز بند کرنی پڑیں اور یوں فائل شئیرنگ سسٹم کے ایک سنہرے دور کا خاتمہ ہوا۔
Napsterکی موت کے بعد بھی P2Pکی مقبولیت کم نہ ہوئی اور ایک دوسرے سافٹ وئیر KaZaAنے Napsterکی جگہ لے لی ۔ کازا کو ایک کاپی رائٹ باڈی Buma/Stemra کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا مگر اس مرتبہ قسمت کمپیوٹر یوزرز کے ساتھ تھی، کئی ماہ کی کاروائی کے بعد عدالت نے KaZaAسافٹ وئیر اور اس کی سروسز کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے اس سافٹ وئیر کے استعمال کو جائز قرار دیا۔ ہم KaZaA اور Napsterکو ابتدائی دور کے P2Pسافٹ وئیرز میں شمار کرتے ہیں۔ ان سافٹ وئیر کی مدد سے کمپیوٹر یوزرز کواپنے مطلوبہ گانے، فلمیں یا دیگر سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے ہفتوں کا انتطار نہیں کرنا پڑتا تھا بلکے یہ کام دنوں میں مکمل ہوجاتا تھا۔

ٹورنٹ شئیرنگ سسٹم اور FTPکا بُنیادی فرق:
FTPسسٹم میں آپ فائل ڈاﺅن لوڈکرنے کے لیئے ڈائریکٹ ایک سرور سے کنیکٹ ہوتے ہیں اور اگر وہ سرور بند ہو یا خراب ہو جائے تو آپ اپنی مطلوبہ فائل حاصل نہیں کرپاسکتے۔اس طرح اگر ایک ہی سرور پر کسی برے سائز کی ایک مخصوص فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے ایک ہی وقت میں سینکڑوں یا ہزاروں لوگ کنیکٹ ہوجائیں تو سسٹم سُست ہو جاتا ہے بلکے بعض اوقات "اور لوڈ" ہو کر عارضی طور پر بیٹھ "بند"ہوجاتا ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث اب ایسا کم ہوتا ہے مگر ونڈوز ایکس پی کے "سروس پیک 2 "کی ڈاؤن لوڈنگ کے دوران اس قسم کی شکایات سُنی گئی تھیں۔FTP پروٹوکول میں آپ کی ڈاؤن لوڈنگ کی اسپیڈ کا تعلق آپ کی کنکشن کی اسپیڈ اور سرور کی اسپیڈ پر منحصر ہوتی ہے۔
Torrent فائل سسٹم میں آپ بجائے کسی ایک سرور مشین کے بجائے درجنوں بلکے سینکڑوں کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہوتے ہیں. یہ مختلف کمپیوٹرز بیک وقت ایک یا کئی فائلز ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرہے ہوتے ہیں۔ ان کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہونے کے بعد آپ کا کمپیوٹر بھی اس نطام کا حصہ بن جاتا ہے، گویا آپ کا کمپیوٹر بھی بیک وقت ایک یا مختلف فائلز ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے لگتا ہے۔اس طریقہ کار کی وجہ سے کسی ایک کمپیوٹر پر بوجھ نہیں پڑتا بلکے اس عمل کے نتیجے میں ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔

موجودہ دور کے P2Pسافٹ وئیرز:
انٹرنیٹ پر کئے گئے سروے کے مطابق اس وقت درجنوں مختلف قسم کے P2P سافٹ وئیر دستیاب ہیں۔ میں اپنے ذاتی تجربے اور دیگر زرائع سے حاصل معلومات کی بنا پر مندجہ ذیل سافٹ وئیر ز کو تجویز کرتا ہوں:
.1 میرا پسندیدہ ڈاؤن لوڈ منیجر FlashGet یہFTP، HTTPکے علاوہ Torrentکو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
.2 میرا دوسرا پسندیدہ ڈاؤن لوڈ منیجرFree Download Manager یہ بھی Torrentکو سپورٹ کرتا ہے۔
.3 uTorrent "یو ٹورنٹ" اس وقت ٹورنٹ کے دیوانوں کا پسندیدہ سوفٹ وئیر ہے۔ اس میں وہ تمام خوبیاں موجود جو ایک اچھے ٹول میں ہونی چاہئیں۔ اسے انسٹال ہونے کے محض ایک ایم بی کا ہارڈ ڈسک اسپیس چاھیئے ہوتی ہے اور یہ سسٹم کی ریسورسس بھی بہت کم استعمال کرتا ہے۔
.4 Azureus "اَزورس " میری معلومات کے مطابق یہ سوفٹ وئیر پسندیدگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتا ہے ۔ یہ جاوا ٹیکنالوجی پر بیس بنا کر بنایا گیا ہے۔ "یو ٹورنٹ" سے پہلے اسے "کنگ آف ٹورنٹ" کہا جاتا تھا۔
.5 BitLord
TurboBT .6
BitComet .7
The Original BitTorrent Client .8

ٹورنٹ کے استعمال کا طریقہ:
ٹورنٹ فائل ٹریکر ز کی انفارمیشن پر مشتمل ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے اس فائل کا ایکسٹینشن .torrent ہوتا ہے۔ جب آپ یہ فائل ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو آپ کا ڈیفالٹ ٹورنٹ کلائنٹ " آٹومیٹک ہی کُھل جاتا ہے اور کچھ ہی لمحوں میں آپ کی مطلوبہ فائل ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

مشہور ٹورنٹ ویب سائیٹ:
Demonoid.comمیری پسندیدہ سائیٹ
mininova.org
Torrentportal.com
Isohunt.com
YouTorrent.com
Torrentz.com
Torrentscan.com
BiteNova
Torrents.to
FileMP3.org
Torrentmatrix.com

ٹورنٹ سے متعلق چند اہم اصطلاحات:
ذیل میں دی گئی اصطلاحات کا جاننا ٹورنٹ استعمال کرنے والوں کے لیئے ضروری ہے۔
Seeders سے مُراد ہے جو وہ لوگ جو کسی فائل کو اَپ لوڈ کریں اور جنکے پاس
Leechers سے مُراد ہے جو کسی فائل کوڈاؤن لوڈ کرے
Peersسے مُراد ہے جو کسی فائل کوبیک وقت اَپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرے
Trackers سے مراد ہے نگرانی کا نظام جو یہ چیک رکھتا ہے کے کس یوزر کا پاس مکمل فائل اور کس کے پاس ادھوری؟
Sharing Ratio یہ بہت اہم چیز ہے۔ ریشو سے مراد ہے ہر یوزر نے جتنی مقدار میں فائل کا مکمل یا ادھورا حصہ ڈاؤن لوڈ کیا ہے اُسے اُتنا ہی حصہ دوسرں کے ساتھ بھی شئیر کرنا چاھیئے یعنی اتنی ہی مقدار میں‌مطلوبہ فائل اپ لوڈ کرنی چاھیئے۔

ٹورنٹ سے متعلق چندضروری:
۱۔ یہ ممکن ہے کے جب آپ کوئی ٹورنٹ کلائنٹ/سافٹ وئیر انسٹال کریں تو ُس کے ساتھ کوئی سپائی وئیر/ٹروجن ہارس بھی انسٹال ہوجائے، لہذا ہمیشہ مستند سائیٹس کا ہی انتخاب کریں۔
۲۔ ٹورنٹس کی تلاش بھی مستند ویب سائیٹس پر ہی کریں۔
آپ کے ریشو کا تناسب1.00 ہونا چاھیئے اگر یہ اس سے کم ہو تو بعض ویب سائیٹس آپ کو بلاک کردیں گی۔
بعض اوقات مکمل فائل ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد معلوم ہوتا ہے کے وہ Fake یعنی جعلی فائل ہے لہذا ٹورنٹس کے بارے میں دیئے گئے دیگر یوزرز کے ریمارکس بھی پڑھ لیا کریں۔
آخری اور اہم بات-: ٹورنٹس سائیٹس پر آپ کو نامُناسب فحش مواد دیکھنے کو مل سکتا ہے لہذا اللہ عزوجل کے خوف کے ساتھ محض اپنے کام سے کام رکھتے ہوئے فحاشی کو نظرانداز کردیں۔

ذیل میں میں نے اپنے پسندیدہ ڈاؤن لوڈ منیجر FlashGet کا ایک اسکرین شاٹ دیا ہے تاکہ آپ ایک نظر اسے بھی دیکھ لیں۔
آپ لوگوں کی رائے کا منتظر،
شاہد علی صدیقی
نوٹ:یہ مضمون انٹرنیٹ، رسائل اور ذاتی معلومات کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔اس مضمون مین پیش کئیے گئیے اکثر حوالے تجربے کے بعد پیش کیئے گئے ہیں۔ برائے کرم اسے کاپی پیسٹ نہ سمجھا جائے۔
Attached Thumbnails
flashget-jpg  

Last edited by shafresha; 19-03-09 at 09:50 PM. وجہ: ایک سطر کا اضافہ
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
32 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (27-12-10), asakpke (22-01-11), IshaqZafar (19-08-09), proiub (03-12-10), فیصل ناصر (19-03-09), فرحان دانش (17-12-09), گلز (28-12-09), یاسر عمران مرزا (15-09-10), یحیٰی (29-10-09), نویدظفرکیانی (14-04-11), نورالدین (30-03-10), منتظمین (31-03-09), محمد عاصم (06-04-11), محمدمبشرعلی (30-01-10), محمدعدنان (03-02-10), مزمل فاروق (04-12-10), مسافر (17-08-09), معظم (15-09-10), wajee (15-09-10), ایکسٹو (02-04-11), ابوسعد (01-03-11), حیدر (16-09-10), حیدر شاہ (02-09-10), رضی (27-06-09), سعود (02-04-09), شمشاد احمد (07-10-10), شاہ جی 90 (11-08-09), علامہ (16-12-10), عبدالقدوس (15-09-10), عبداللہ آدم (21-01-11), عبداللہ حیدر (02-02-10), عدنان دانی (17-12-09)
کمائي نے shafresha کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
15-09-10 عبدالقدوس مجھے ٹورنٹ سے سخت نفرت ہے لیکن آپ نے اچھا مضمون لکھا ہے 20
19-08-09 IshaqZafar kamaal kar dia bhai aapne to wah wah 10
31-03-09 منتظمین ٹورنٹ کی بہت ہی عمدہ تعریف کر دی ہے اپ نے۔ 150
19-03-09 فیصل ناصر دستیاب نہیں 50
پرانا 04-04-09, 12:46 AM   #31
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,263
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
پر فائل کیسے سلیکٹ کراؤں
کہ یہ اپ لوڈ کرنی ہے
اپلوڈ؟؟ بھائی آپنے صرف فائل ڈانلوڈ کیلئے اسے استعمال کرنا ہے۔ اپلوڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں۔
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 12:50 AM   #32
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے کچھ فائلیں اپ لوڈ بھی کرنی ہیں
مفاِد عوام الناس کے لئے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 12:59 AM   #33
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,089
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اور اپ لوڈنگ
یہی اصل مسئلہ ہے
فیصل بھائی مجھے اتنا زیادہ تو علم نہیں‌ہے لیکن جو تھوڑا بہت جانتا ہوں وہ یہ ہے کہ
اگر آپ نیا ٹورنٹ بنا کر شیئر کرنا چاہتے ہیں‌تو وہ کچھ اس طرح ہے
یوٹورنٹ کی فائل مینیومیں‌سے یا Ctrl+N کو کلک کریں تو آپ کے سامنے نیا ڈائلاگ باکس کھل جائے گا۔(نیا ٹورنٹ بنانے کا ) اس میں اگر آپ کوئی فائل دینا چاہتے ہیں یا پورا فولڈر وہ براؤز کر کے پاتھ دیں۔عام طور پر زپ کی صورت میں فائل رکھی جاتی ہیں۔
ٹریکرز کے خانے میں Mininova : The ultimate BitTorrent source! کا نام دیں یا کسی دوسری ٹورنٹ سائٹ کا نام دیں۔other کے ساتھ start seeding کو چیک کر دیں اور Creat and save as کو کلک کر دیں‌اورٹورنٹ فائل کو اپنی مرضی کی جگہ پر سیو کر لیں۔
اب آپ اگر کسی خاص شخص کو چاہتےہیں‌کہ وہ یہ فائل ڈاؤنلوڈ کرے تو اسے محفوظ شدہ ٹورنٹ فائل بھیج دیں یا پھر منی نویا پر جا کر ہی upload کا لنک مل جائے گا اس سے آپ اپنی ٹورنٹ فائل کو اپلوڈ کر دیں اس سے آپ کی فائل ان کی لسٹ میں آجائے گی اور سرچ کرنے سے لوگ اسے ڈاؤن لوڈ کر سکیں‌گے لیکن اس سے پہلے شائد آپ کو ان کی سائٹ پر رجسٹر ہونا پڑے گا۔
ٹریکر کے خانے میں منی نویا کا ایڈریس دینا ہے ایسے
http :// www. mininova . org

سپیسز نکال کر اوپرآٹو لنک جنریٹ ہو گیا ہے
ابرارحسین آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (04-04-09), محمدعدنان (03-02-10)
پرانا 04-04-09, 01:19 AM   #34
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 136
کمائي: 2,427
شکریہ: 371
76 مراسلہ میں 160 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
مجھے کچھ فائلیں اپ لوڈ بھی کرنی ہیں
مفاِد عوام الناس کے لئے
اپ لوڈ کرنے کے لیے آپ یہ کریں گے کہ ان فائلوں کی ایک ٹورینٹ فائل بنا کر اسے اپ لوڈ کریں گےکسی ٹورینٹ سائٹ مثلاً Mininova.com پر۔ جس کسی کو چاہیئے ہو گی وہ وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لے گا۔۔۔۔۔' جاگنے کی بعد آپ کو تفصیل سے بتاؤں گا' انشاللہ۔۔۔

دیر سے جواب کے لیے معذرت
سعود آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سعود کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (04-04-09)
پرانا 04-04-09, 01:26 AM   #35
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی آپ کا بہت شکریہ
کافی حد تک تسلی ہوئی ہے
جلدی کوئی نہیں ہے جب بھی آپ کو وقت ملے تفصیل بتا دیجئے گا
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 06:32 PM   #36
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,263
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
جی آپ کا بہت شکریہ
کافی حد تک تسلی ہوئی ہے
جلدی کوئی نہیں ہے جب بھی آپ کو وقت ملے تفصیل بتا دیجئے گا
بھائی ایسا نہ کریں، کیونکہ ٹورنٹ کی اپلوڈنگ اس وقت تو ہوگی جب تک آپ آن لائن رہیں گے۔ اگر کمپیوٹر بند کیا تو آف لائن۔ اسی لئے کم مشہوری والی فائلز ٹورنٹس کی بجائے کسی سرور پر اپلوڈ کیا کریں۔
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 06:54 PM   #37
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسے کون کون سے سرور ہیں ؟؟؟
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 07-04-09, 03:44 PM   #38
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 136
کمائي: 2,427
شکریہ: 371
76 مراسلہ میں 160 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ٹورینٹ فائل بنانا اور شیئر کرنا
سعود آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سعود کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-04-09), رضی (11-08-09)
پرانا 11-08-09, 09:18 AM   #39
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شافریشہ بھائی میرا بھی ایک سوال ہے
ٹورنٹ میں نے آج تک استعمال نہیں کیا اور ڈر مجھے یہ رہتا ہے کہ کوئی بھی میرے کمپیوٹر سے وہ ڈیٹا جو میں ذاتی رکھنا چاہتا ہوں‌ اڑا لے جائے گا ، کیا ایسا ہوتا ہے ، ہیکنگ سے بچنے کے لئیے کیا کرنا چاہئیے ، جس طرح ہم پکاسا کو ایک فولڈر اسائن کرتے ہیں اور اسی میں موجود فوٹوز اپ لوڈ کرتا ہے کیا ٹورنٹ بھی ایسے ہی کام کرتا ہے ، دیگر فولڈر کو اپنے طور پر تو نہیں چھیڑتا
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (11-08-09)
پرانا 11-08-09, 12:01 PM   #40
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
شافریشہ بھائی میرا بھی ایک سوال ہے
ٹورنٹ میں نے آج تک استعمال نہیں کیا اور ڈر مجھے یہ رہتا ہے کہ کوئی بھی میرے کمپیوٹر سے وہ ڈیٹا جو میں ذاتی رکھنا چاہتا ہوں‌ اڑا لے جائے گا ، کیا ایسا ہوتا ہے ، ہیکنگ سے بچنے کے لئیے کیا کرنا چاہئیے ، جس طرح ہم پکاسا کو ایک فولڈر اسائن کرتے ہیں اور اسی میں موجود فوٹوز اپ لوڈ کرتا ہے کیا ٹورنٹ بھی ایسے ہی کام کرتا ہے ، دیگر فولڈر کو اپنے طور پر تو نہیں چھیڑتا
شاہ صاحب سلام،
ٹورنٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے اپ ناصرف موویز، سافٹ وئیرز، گانے بلکے تقریبا ہر چیز ہی مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
البتہ سافٹ وئیرز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اُن کے ساتھ موجود "کریکس یا کی گینز" کے استعمال کے وقت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ کے سسٹم میں ایک اچھا اینٹی وائرس (AVAST) وغیرہ اور فائر وال انسٹال ہے تو پھر آپ بلا خوف خطر ٹورنٹ کو استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک اچھی یا رجسٹریشن والی سائیٹ سے ٹورنٹ ڈاؤن لوڈ کرنے میں خطرہ کم ہی رہتا ہے ویسے بھی اکثر یوزر اپنے ریمارکس میں بتا دیتے ہیں کے فلاں فلاں ٹورنٹ فائل میں وائرس یا اسپائی وئیر ہے۔

آپ جس فولڈر کو اسائن کریں گے ٹورنٹ وھیں ڈاؤن لوڈ ہوگا۔
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (03-02-10), رضی (11-08-09)
پرانا 21-08-09, 11:28 PM   #41
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 304
کمائي: 5,774
شکریہ: 433
149 مراسلہ میں 264 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میری demonoid کی ریشو 1 سے زیادی تھی کچھ دن بعد0.002 ہوگئی۔ حالانکہ میں نے کچھ بھی لوڈ نہیں کیا تھا ۔مثال کے طور پہ میں نے ایک سسٹم پر اپنے اکائو نٹ سے صرف ٹورنٹ فائل لوڈ کی پھر دوسرے سسٹم پر مکمل ڈیٹا لوڈ کیا اور اپ لوڈ کیا۔ دوسرے سسٹم پر لاگ ان نہیں ہوا اب یہ ڈائون لودنگ ، اپ لوڈنگ میرے کھاتے میں جائے گی یعنی Ratio وغیرہ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہادی آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-08-09, 01:52 AM   #42
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ہادی مراسلہ دیکھیں
میری demonoid کی ریشو 1 سے زیادی تھی کچھ دن بعد0.002 ہوگئی۔ حالانکہ میں نے کچھ بھی لوڈ نہیں کیا تھا ۔مثال کے طور پہ میں نے ایک سسٹم پر اپنے اکائو نٹ سے صرف ٹورنٹ فائل لوڈ کی پھر دوسرے سسٹم پر مکمل ڈیٹا لوڈ کیا اور اپ لوڈ کیا۔ دوسرے سسٹم پر لاگ ان نہیں ہوا اب یہ ڈائون لودنگ ، اپ لوڈنگ میرے کھاتے میں جائے گی یعنی Ratio وغیرہ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
سلام،
بھائی کیا آپ کیبل نیٹ استعمال کرتے ہیں؟
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-08-09, 11:37 AM   #43
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 304
کمائي: 5,774
شکریہ: 433
149 مراسلہ میں 264 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہیں ڈائل اپ ۔اور ڈی ایس ایل کبھی کبھی دوست کے پاس
ہادی آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-12-09, 08:59 PM   #44
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب کچھ سمجھ میں آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ جناب
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-12-09, 09:40 PM   #45
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

shafresha بھائی
آپکا بے حد شکریہ آپکی وجہ سے میں نے ٹورنٹ کا استعال کیا اور اب اس کو مکمل طور پر سمجھ بھی لیا
واقعی بہترین چیز ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (17-12-09)
جواب

Tags
color, com, Demonoid, downloads, engine, FlashGet, search, Seeder, torrent, utorrent, فائل شیئرنگ, کمپیوٹر, پوسٹ, ویب, لوگ, مکمل, موت, موجودہ, معلوم, اللہ, امتحان, اجنبی, بہترین, بھائی, تلاش, رفتار, شخص, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سسٹم آٹورن وائرس کو ختم کریں زارا کمپیوٹر کی بنیادی معلومات 5 20-04-11 03:00 AM
سلیکٹرز نے ٹورنٹو ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم کا انتخاب مشاورت کے بغیر کیا۔ شعیب ملک champion_pakistani کرکٹ 0 16-10-08 07:26 PM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 06:38 PM
قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ، اسٹار کرکٹرز کی شرکت لازمی قرار champion_pakistani کرکٹ 2 14-09-08 06:50 AM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی، اسد رؤف امپائر مقرر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 04-09-07 03:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger