| سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
|
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,089
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جیسا کہ عدنان بھائی سے وعدہ کیا تھا کہ انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر ان کو چند دن میں مہیا کردوںگا تو وہ حاضر ہے،ایک دو دن کی تاخیر ہوگئی اس کیلیے معذرت
پروگرام تو تین دن پہلے کا تیار تھا لیکن ٹائم نہ ملنے کی وجہ سے تھریڈ نہ لکھ سکا اس کیلیے معذرت۔![]() ![]() طریقہ استمال تو آسان ساہی ہے انپیج فائل سیلکٹ کریں اور کنورٹ یا فاسٹ کنورٹ کا بٹن پریس کریں تو فائل اس ڈائریکٹری میںیونیکوٍڈ میں کنورٹ ہو کر سیو ہو جائے گی۔اور ایک بات کنورٹ کر نے سے پہلے انپیج کی فائل کو انپیج میںکھلا ہوا نہیںہونا چاہیے،ورنہ ایرر آئے گا۔اور اس کے آپ اوپر دیے گئے بٹن سے کلک کر کے دونوں فایلز کو اسی پروگرام سے کھول سکیں گے۔ کنورٹ اور فاسٹ کنورٹ کے دوبٹن آپ کوکنفیوزنہ کریں ،اس میں کنورٹنگ دو مختلف طریقوں سے کی گئی ہے ،پہلے میںنے جو طریقہ استمال کیا وہ بڑی فائلز کو کنورٹ کرنے میں ٹائم زیادہ لیتاتھا ،جیسے پانچ سو صفحات کی فائل اگر آپ کنورٹ کریں 25،30 منٹ بھی لگ سکتےہیں ،اس لئے پھر میںنے کنورٹنگ کیلیے نیا طریقہ بنایا ،اور اس میں 500 صفحات کی فائل بھی چند سیکنڈ میں کنورٹ ہوجاتی ہے ،اور اب یہ تقریبا مکمل ہوچکا ہے ہو سکتا ہے اگلی اپ ڈیٹمیں سادہ کنورٹنگ کو ختم ہی کردوں۔ اس کے علاوہ اس میں آپ اردو کے ساتھ ساتھ عربی یونیکوڈ میں بھی کنورٹنگ کر سکتے ہیں ،اور کنورٹنگ کے کچھ اور مسائل میںعلامات ،ڈجٹس کے الٹے ہونے کا بھی مسلہ تھا جیسے 500 کو 005 دیکھانا وغیرہ ۔تو وہ آپ ریپلیسمنٹ آپشن میں تبدیل کر سکتے ہیںبائی ڈیفالٹ تو ویسے وہ ٹھیک کام کرتا ہے اگر کہیں تبدیلی چاہیے ہو تو اسے استمال کرسکتے ہیں۔( یہ آپشن صرف فاسٹ کنورٹ والے بٹن پر کام کریں گے ) اس کے علاوہ پروگرام انپیج ٹو یونیکوڈ اور یونیکوڈ ٹو انپیج کاپی پیسٹ کے ذریعے بھی کنورٹ کرتا ہے۔اور اس کیلئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ پہلے انپیج ٹیکسٹ یا یونیکوڈ ٹیکسٹ کو کاپی کر لیں اور اگر یونیکوڈ سے انپیج کنورٹ کرنا ہو تو ctrl+alt+I پریس کریںاور انپیج سے یونیکوڈ کنورٹ کرنا ہو تو ctrl+alt+U پریس کر یںاور جس ٹائپ میںکنورٹ کیا ہو اس میںجا کر پیسٹ کر لیں لیکن اس سے پہلے بہتر ہے کہ پروگرام کو منیمائز کر لیں، تاکہ آپ کو بار بار میسج باکس ڈسٹرب نہ کرے ،پروگرام بیک گراونڈ میں اپنا کام کرتا رہے گا اور شارٹ کٹ کی کیلئے پروگرام کو فوکس کرنے کی ضرورت نہیںہے۔منیمائز ہونے کی صورت میں پروگرام سسٹم ٹرے میںچلا جائے گا اورجسے ہی کنورٹنگ مکمل ہو گی سسٹم ٹرے میںمیسج ڈسپلے ہو جائے گا جو کہ تھوڑی دیر بعد ختم ہوجائے گا ۔میسج ڈسپلے کے بعد آپ نے اسے جس ٹائپ میںکنورٹ کیا ہو اس پروگرام میں جا کر پیسٹ کر لیں۔ ![]() اس میں کچھ آپشن ڈس ایبل یا مختلف کلر میں نظر آئیںگیں ان پر کام کر رہا ہوں انشاءاللہ انہیںبھی جلد شامل کر دوں گا، ایک بات اور کہ مجھے پشتو اور سندھی جاننے والے ایک دو ساتھیوں کی ضرورت ہے جو کہ انپیج کو استمال کرنا جانتے ہوں اور ساتھ ساتھ پشتو اور سندھی یونیکوڈ کے بارے میں بھی علم رکھتے ہوں ،بے شک ماہر نہ ہوں لیکن مناسب معلومات رکھتے ہوں میں چاہتا ہوں کہ اس میں اردوعربی کے ساتھ ساتھ سندھی اور پشتو کی سپورٹ بھی شامل کردوں۔ اس کو استمال کرنے کیلیے آپ کے کمپیوٹر میں ڈاٹ نیٹ کا 5۔3 کا موجود ہونا ضروری ہے اگر نہ ہوتو نیچے دئیے گئے لنک سے ڈاونلوڈکر سکتے ہیں۔ اور اپنی ذاتی تجربات سے ضرور اگاہ کیجئے گا،کہیںکوئی مسلہ ہو یا کچھ سمجھ نہ آئے یا آپ اس میںکچھ اور بہتری چاہتے ہوں تو بلا جھجھک کہ سکتے ہیں، میںکوشش کروں گا کہ اس کو پورا کر سکوں۔ میرا اس پروگرام کو اوپن سورس رکھنے کا ارادہ ہے اگر کوئی اور ڈیویلپر اس پر کام کرنا چاہئے یا میرے ساتھ مل کر کام کرنا چاہے تو موسٹویلکم۔ سورس کوڈ اس کو مہیا کردوں گا ۔ ڈاٹ نیٹ فریم ورک پاک انپیج کنورٹر Last edited by پاکستانی; 01-01-10 at 06:58 PM. |
|
|
|
| 23 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا | proiub (27-10-10), shafresha (16-12-09), پاکستانی (01-01-10), ھارون اعظم (06-03-10), یاسر عمران مرزا (07-09-10), نورالدین (10-04-10), محمد کاشف حبیب (20-12-09), محمد یاسرعلی (01-05-11), محمد عاصم (02-05-10), محمدمبشرعلی (20-09-10), محمدعمر (16-12-09), wajee (16-12-09), آصف وسیم (18-09-10), ابوسعد (10-02-11), حیدر (14-12-10), ذیشان (23-08-10), شمشاد احمد (23-03-11), طارق راحیل (03-01-10), عقرب (16-10-10), عامرشہزاد (16-12-09), عبداللہ آدم (15-03-10), عبداللہ حیدر (20-12-09), عدنان دانی (08-01-10) |
|
|
#16 |
|
Senior Member
![]() |
اسلام علیکم آپ نے خوب محنت کی لیکن مجھے تو یونی کوڈ سے انپیج کنورٹر کی ضرورت ہے
|
|
|
|
|
|
#17 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,089
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Last edited by ابرارحسین; 20-12-09 at 10:49 PM. |
|
|
|
|
|
#18 | ||
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,089
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اقتباس:
|
||
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#19 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: Gujrat
مراسلات: 191
کمائي: 4,536
شکریہ: 1
86 مراسلہ میں 201 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے پاس تو یہ بلکل کام نہیں کر رہا
|
|
|
|
|
|
#20 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,089
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ اپنے پاس نیچے دئے گئے سکرین شارٹ کی مدد سے نمایاںکیے گئے فریم ورک کو انسٹالڈ پروگرام کی لسٹ میں چیک کریںوہ آپ کے پاس انسٹال نہیں ہوں گے،اسی وجہ سے آپ کے پاس یہ نہیںچل پا رہا ہوگا۔ان کو نیچے دیئے گئے گئے لنک سے ڈاونلوڈ کر لیں ، اور مکمل انسٹالیشن کے بعد پروگرام کو چلائیں،تمام انسٹالیشن تقریبا 60،70 ایم بی کی ہوگی۔
Download details: .NET Framework 3.5 Service pack 1
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا | shafresha (07-09-10), عدنان دانی (08-01-10) |
|
|
#22 |
|
Senior Member
![]() |
السلام و علیکم ابرار بھائی
آپ کا یہ کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی خاص کر بعض پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے آپشن بھی دئیے ہیں ۔۔ اور اس سے بھی زیادہ خوشی اس بات پر ہوئی کہ یہ سافٹ ویئر آپ پاک نیٹ پر دے رہے ہیں۔۔ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہيں۔ فی الحال میں آپ کے توجہ اس سے متعلق ایک اور مسئلے کی طرف دلا نا چاہتا ہوں ہمارا کام ڈرامہ نگاری اور اسکرپٹ رائٹنگ کا ہے جس میں ہم ان پیچ میں ٹیبل فارمیٹ ماسٹر پیج کے طور پر سیٹ کر تے ہیں تین کالم بنا کے کے اسکرپٹ پھر پہلے کالم میں سچویشن ، دوسرے میں مکالمہ بولنے والے کا نام ، اور تیسرے میں ڈائلاگ ٹائپ کر تے ہیں فائل اٹیچ ہے ان پیچ کو رار میں کمپریس کر کے اور تصویر بھی آپ کے اس پروگرام سے اپنی ایک سکرپٹ کے ایک چھوٹے سے فائل کو ٹیکسٹ میں کنورٹ کیا ہے تو یہ فائل کچھ اس طرح آ رہی ہے کہ ہر ان تمام جملوں کی ترتیب آگے پیچھے ہوگئی ہے فی الحال اس سے ہمارا 50 فی صد مسئلہ حل ہو سکتا ہے اگر ہو سکے تو اس پر بھی کام کریں باقی اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ آپ کو مزید بہتر سے بہتر کا م کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کی ہر قسم کی مشکلات کو حل فرمائے ۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#23 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
ابرار صاحب۔ ایک بہترین پروگرام پیش کرنے کے لیے شکریہ قبول کیجیے۔
میں نے تو عرصہ ہوا پروگرامنگ چھوڑ دی۔ وی بی 6 کے بعد سے، کچھ بار ڈاٹ نیٹ سیکھنے کی کوشش کی لیکن دیگر کئی کاموں کی وجہ سے یکسوئی پیدا نہ ہو سکی۔ پھر بعد میں زیادہ توجہ گرافک ڈیزائننگ کی طرف ہو گئی۔ مجھے نہیں معلوم تھا، پاک نیٹ پر اتنے اچھے پروگرامر موجود ہیں۔ امید ہے آپ سےسیکھنے کا موقع ملے گا۔ والسلام
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
|
|
#24 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 35
کمائي: 994
شکریہ: 86
33 مراسلہ میں 135 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے پاس اس میںایک مسئلہ آ رہا ہے۔ جب پروگرام کے مینو سے جا کر یونیکوڈ ٹو انپیج کنورٹ کرتا ہوںتو عربی درست نہیں آتی اور اگر منیمائز کر کے سسٹم ٹرے سے کنورٹ کرتا ہوںتو عربی ٹھیک آتی ہے مگر اردو میں لکھے ہوئے ہندسے الٹ ہو جاتے ہیں۔
اب اللہ بہتر جانتا ہے کہ پروگرام میںکوئی مسئلہ ہے ابھی یا میرے کمپیوٹر میں۔ |
|
|
|
|
|
#25 | |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,089
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#26 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 35
کمائي: 994
شکریہ: 86
33 مراسلہ میں 135 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
محترم ابرار حسین صاحب ، جواب کا شکریہ
فائل کا کوئی ایک حصہ نہیں جس میں پرابلم آ رہی ہے بلکہ نیٹ سے یونی کوڈ کا کوئی بھی ٹیکسٹ لیں اور اسے شارٹ کٹ کے ذریعے انپیج میں کنورٹ کریں تو عربی کے لکھے ہوئے ہندسے، جیسے تاریخیں اور کتب کے صفحات الٹ ہو جاتے ہیں ، مثلا 50 نمبر صفحہ ان پیج میں 05 نمبر ہو جاتا ہے۔ اگر مینیو میں جا کر کنورٹ کریں تو یہ ہندسے ٹھیک رہتے ہیں البتہ اعراب لگی ہوئی عربی کی تحریر میں گڑبڑ ہو جاتی ہے۔ اب ہو سکتا ہے یہ مسئلہ صرف میرے ساتھ ہی ہو۔ |
|
|
|
| آصف وسیم کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (20-09-10) |
|
|
#27 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,089
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ کے لکھے ہوئے کو میںنے دونوںطریقوںسے کنورٹ کیا ہے اور دیکھ لیں،کہیںکوئی ایرر نہیںہے ،
آپ نے شائد ریپلیس منٹ آپشن کو بائی ڈیفالٹ سیٹ نہیںکیا ہوا اگر ایسا ہے تو اسے Reset Default کر لیں۔امید ہے ٹھیک ہوجائے گا اور اگر پھر بھی مسلہ حل نہ ہو تو اگر Reverse Number /Digits کا باکس سیلکٹ ہے تو اسے ڈی سیلکٹ کر دیں ،اور اگر سیلکٹ نہیں ہے تو سیلکٹ کر لیں۔ عربی کی کونسی عبارت مسلہ کر رہی ہے اسے بھی شیئر کریں تاکہ اس پر بھی تجربہ کر سکوں۔ |
|
|
|
|
|
#28 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 35
کمائي: 994
شکریہ: 86
33 مراسلہ میں 135 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نہیں بھائی میںنے سب کچھ ڈیفالٹ پر رکھا ہے۔
آپ نے جو تصویر لگائی ہے اس میں اوپر بھی ہندسے رومن میں ہیں اور نیچے بھی۔ آپ ان ہندسوں کو عریبک میں لکھیں اور پھردیکھیں۔ اس کے علاوہ ساتھ ہی عربی مع اعراب لگائیں اور پھر کنورٹ کر کے دیکھیں۔ دونوں میں سے ایک چیز ہی ٹھیک ہو گی، یا اعراب یا عربی میں لکھے ہندسے میں کوشش کرتا ہوں اس مسئلہ کو تصویری شکل میں پیش کروں |
|
|
|
|
|
#29 |
|
Senior Member
![]() |
ابرار حسین بھائی آج میرے دل سے آپ کے لیے بڑے اخلاص کے ساتھ دعا نکلی ہے اور مجھے اپنے رب سے قوی امید ہے کہ وہ اسے ضرور قبول فرمائے گا ۔ ان شاء اللہ
میں نے تقریبا دس بارہ سال پہلے عربی گرامر کا ایک حصہ (علم الصرف ) اردو میں لکھا تھا جو مجھے خود بالکل پسند نہیں تھا لیکن میرے چند دوست ایسے تھے جو اس سے فوٹو کاپیاں لے کر تقسیم کرتے تھے ۔اور کہتے تھے کہ یہ نہایت آسان طرز پر لکھی گئی ہے ، ہر چند میں ان سے باربار کہتا تھا کہ اس میں غلطیاں ہیں اسے تقسیم کرو اور نہ ہی کسی کو پڑھاؤ لیکن وہ سادہ دل بندے میری بات سنی ان سنی کرتے تھے ۔ کچھ عرصہ پہلے ان میں سے ایک دوست آیا اور اصرار شروع کیا کہ اس کو خود چھاپو یا مجھے اجازت دو ۔میں نے عرض کیا کہ اس میں غلطیاں ہیں اور دوسری بات یہ کہ عربی گرامر میں جدید ماہرین نے بہت آسانیاں پیدا کی ہیں اور یہ قدیم طرز پر لکھی گئی ہے جس سے ایک متوسط درجے کا طالب علم بجائے فائدہ اُٹھانے کے ، مایوس ہوجاتا ہے کیونکہ مشکل اصطلاحات ،ایجاز اور ادق مضامین کی وجہ سے اس کا پڑھنا اس کے لیے بوجھ بن جاتاہے ۔ پھر اس نے مطالبہ شروع کیا کہ اچھا اس پر نظرِ ثانی کرلو ۔میں نے عذر پیش کیا کہ ان پیج کے لے آؤٹ میں نظرِ ثانی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے کیونکہ اس میں اگر فائل کی ضخامت تھوڑی سی بڑھ جائے تو ان پیج نخرے دکھانا شروع کردیتا ہے ، اور میں یہ مشکل سے کمپوز کر چکا ہوں کیونکہ بعض دفعہ پورا کا پورا فائل کرپٹ ہوجاتا اور کسی بھی طریقہ سے اس کو واپس لانا ممکن نہ ہوتا تھا ۔ایسے میں ازسرِ نو لکھنا پڑتا۔ بہرحال کچھ مہینوں سے میرے ذہن میں بھی یہ خیال انگڑائیاں لے رہاتھا کہ اس پر نظرِ ثانی ہونی چاہیے لیکن ان پیج کی وجہ سے ہمت جواب دے جاتی تھی ، اور کنورٹنگ سافٹ ویرز عربی حروف اور حرکات و سکنات کا چہرہ بگاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے تھے ۔ اس لیے ذہن میں یہ مصمم ارادہ کیاتھا کہ ازسرِنو ورڈ میں کمپوز کروں گا اور ساتھ ساتھ حک و اضافہ بھی کرتا جاؤں گا لیکن کچھ عرصہ پہلے فورم پر آپ کا یہ کنورٹر نظر سے گزراتھا ، اسے آخری آپشن کے طورپر آزمانے کا فیصلہ کیا اور بالآخر کامیابی حاصل ہوئی۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مرادیں برلائے اور آپ کو اس کنورٹر کے بدلے دنیا اور آخرت کی خوشیوں سے مالامال فرمائے ، اگر چہ کچھ تبدیلیاں ناگزیر ہوں گی لیکن وہ اتنے بڑے پیمانے پر نہیں کہ اس پر اتنا وقت خرچ ہوجائے کہ آدمی اُکتا جائے ۔ فجزاک اللہ احسن الجزاء |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا | shafresha (27-02-11), ھارون اعظم (27-02-11) |
![]() |
| Tags |
| pak inpage converter, ہوتا, کوشش, کنورٹ, کمپیوٹر, گئی, پاک, پروگرام, ڈاٹ, ورڈ, چیک, مسلہ, ایبل, ابرار, اردو, اسلامی, بھائی, بڑھا, جیسے, جائے, جتنی, زبردست, شکریہ, ضرورت, عربی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| انپیج سے یونی کوڈ اور یونی کوڈ سے انپیج میں تبدیلی کا سوفٹ ویئر | ابو کاشان | معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس | 23 | 30-12-09 02:35 AM |
| ! مجموعہ انپیج/یونیکوڈ کنورٹرز ! | arifkarim | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 6 | 22-12-08 08:03 AM |
| آن لاین ان پیج ٹو یونی کوڈ | پیاسا | ویب سائٹس کا جائزہ | 4 | 13-08-08 07:13 PM |
| تازہ ترین خبروں کے لیے ان پیج کی فائلز اپ لوڈ کرنی ہے ،تو کس طرح کرو۔ | ابن جلال | عمومی بحث | 16 | 31-05-08 11:55 AM |