واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست



سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست


ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم کیا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-03-09, 09:25 PM  
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم کیا ہے؟

ٹورنٹ کی تعریف:
ٹورنٹ ٹیکنالوجی فائل شئیر سسٹم P2P "یعنی پیئر ٹو پیئرسسٹم کہلاتا ہے۔ یہ FTP یعنی فائل ٹرانسفر پروٹوکول سے مختلف سسٹم ہے ۔

ٹورنٹ کی مختصر تاریخ:
جون 1999 ءمیں شون فیننگ Shawn Fanningنامی ایک پروگرامر نے Napster نامی ایک سافٹ وئیر کو متعارف کروایا۔ اس سافٹ وئیر نے مارکیٹ میں ایک تہلکہ مچا دیا ۔ اس سافٹ وئیر کی مدد سے یوزرز ایک دوسرے کے کمپیوٹر سے گانے، فلمیں، اور دوسرا مواد ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرسکتے تھے۔ اس نئی قسم کے فائل شیئرنگ سسٹم کی مقبولیت بڑھتی گئی یہاں تک کے سن 2001 ءکے اوائل میں نیپسٹر کے رجسٹر یوزرز کی تعداد 26.4ملین یوزرز تک پہنچ گئی تھی۔ جولائی 2001ءمیں ایک عدالتی جنگ کے فیصلے کے نتیجے میں Napsterکو اپنی سروسز بند کرنی پڑیں اور یوں فائل شئیرنگ سسٹم کے ایک سنہرے دور کا خاتمہ ہوا۔
Napsterکی موت کے بعد بھی P2Pکی مقبولیت کم نہ ہوئی اور ایک دوسرے سافٹ وئیر KaZaAنے Napsterکی جگہ لے لی ۔ کازا کو ایک کاپی رائٹ باڈی Buma/Stemra کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا مگر اس مرتبہ قسمت کمپیوٹر یوزرز کے ساتھ تھی، کئی ماہ کی کاروائی کے بعد عدالت نے KaZaAسافٹ وئیر اور اس کی سروسز کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے اس سافٹ وئیر کے استعمال کو جائز قرار دیا۔ ہم KaZaA اور Napsterکو ابتدائی دور کے P2Pسافٹ وئیرز میں شمار کرتے ہیں۔ ان سافٹ وئیر کی مدد سے کمپیوٹر یوزرز کواپنے مطلوبہ گانے، فلمیں یا دیگر سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے ہفتوں کا انتطار نہیں کرنا پڑتا تھا بلکے یہ کام دنوں میں مکمل ہوجاتا تھا۔

ٹورنٹ شئیرنگ سسٹم اور FTPکا بُنیادی فرق:
FTPسسٹم میں آپ فائل ڈاﺅن لوڈکرنے کے لیئے ڈائریکٹ ایک سرور سے کنیکٹ ہوتے ہیں اور اگر وہ سرور بند ہو یا خراب ہو جائے تو آپ اپنی مطلوبہ فائل حاصل نہیں کرپاسکتے۔اس طرح اگر ایک ہی سرور پر کسی برے سائز کی ایک مخصوص فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے ایک ہی وقت میں سینکڑوں یا ہزاروں لوگ کنیکٹ ہوجائیں تو سسٹم سُست ہو جاتا ہے بلکے بعض اوقات "اور لوڈ" ہو کر عارضی طور پر بیٹھ "بند"ہوجاتا ہے۔ اگرچہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث اب ایسا کم ہوتا ہے مگر ونڈوز ایکس پی کے "سروس پیک 2 "کی ڈاؤن لوڈنگ کے دوران اس قسم کی شکایات سُنی گئی تھیں۔FTP پروٹوکول میں آپ کی ڈاؤن لوڈنگ کی اسپیڈ کا تعلق آپ کی کنکشن کی اسپیڈ اور سرور کی اسپیڈ پر منحصر ہوتی ہے۔
Torrent فائل سسٹم میں آپ بجائے کسی ایک سرور مشین کے بجائے درجنوں بلکے سینکڑوں کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہوتے ہیں. یہ مختلف کمپیوٹرز بیک وقت ایک یا کئی فائلز ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرہے ہوتے ہیں۔ ان کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہونے کے بعد آپ کا کمپیوٹر بھی اس نطام کا حصہ بن جاتا ہے، گویا آپ کا کمپیوٹر بھی بیک وقت ایک یا مختلف فائلز ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے لگتا ہے۔اس طریقہ کار کی وجہ سے کسی ایک کمپیوٹر پر بوجھ نہیں پڑتا بلکے اس عمل کے نتیجے میں ڈاؤن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔

موجودہ دور کے P2Pسافٹ وئیرز:
انٹرنیٹ پر کئے گئے سروے کے مطابق اس وقت درجنوں مختلف قسم کے P2P سافٹ وئیر دستیاب ہیں۔ میں اپنے ذاتی تجربے اور دیگر زرائع سے حاصل معلومات کی بنا پر مندجہ ذیل سافٹ وئیر ز کو تجویز کرتا ہوں:
.1 میرا پسندیدہ ڈاؤن لوڈ منیجر FlashGet یہFTP، HTTPکے علاوہ Torrentکو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
.2 میرا دوسرا پسندیدہ ڈاؤن لوڈ منیجرFree Download Manager یہ بھی Torrentکو سپورٹ کرتا ہے۔
.3 uTorrent "یو ٹورنٹ" اس وقت ٹورنٹ کے دیوانوں کا پسندیدہ سوفٹ وئیر ہے۔ اس میں وہ تمام خوبیاں موجود جو ایک اچھے ٹول میں ہونی چاہئیں۔ اسے انسٹال ہونے کے محض ایک ایم بی کا ہارڈ ڈسک اسپیس چاھیئے ہوتی ہے اور یہ سسٹم کی ریسورسس بھی بہت کم استعمال کرتا ہے۔
.4 Azureus "اَزورس " میری معلومات کے مطابق یہ سوفٹ وئیر پسندیدگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتا ہے ۔ یہ جاوا ٹیکنالوجی پر بیس بنا کر بنایا گیا ہے۔ "یو ٹورنٹ" سے پہلے اسے "کنگ آف ٹورنٹ" کہا جاتا تھا۔
.5 BitLord
TurboBT .6
BitComet .7
The Original BitTorrent Client .8

ٹورنٹ کے استعمال کا طریقہ:
ٹورنٹ فائل ٹریکر ز کی انفارمیشن پر مشتمل ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے اس فائل کا ایکسٹینشن .torrent ہوتا ہے۔ جب آپ یہ فائل ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو آپ کا ڈیفالٹ ٹورنٹ کلائنٹ " آٹومیٹک ہی کُھل جاتا ہے اور کچھ ہی لمحوں میں آپ کی مطلوبہ فائل ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

مشہور ٹورنٹ ویب سائیٹ:
Demonoid.comمیری پسندیدہ سائیٹ
mininova.org
Torrentportal.com
Isohunt.com
YouTorrent.com
Torrentz.com
Torrentscan.com
BiteNova
Torrents.to
FileMP3.org
Torrentmatrix.com

ٹورنٹ سے متعلق چند اہم اصطلاحات:
ذیل میں دی گئی اصطلاحات کا جاننا ٹورنٹ استعمال کرنے والوں کے لیئے ضروری ہے۔
Seeders سے مُراد ہے جو وہ لوگ جو کسی فائل کو اَپ لوڈ کریں اور جنکے پاس
Leechers سے مُراد ہے جو کسی فائل کوڈاؤن لوڈ کرے
Peersسے مُراد ہے جو کسی فائل کوبیک وقت اَپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرے
Trackers سے مراد ہے نگرانی کا نظام جو یہ چیک رکھتا ہے کے کس یوزر کا پاس مکمل فائل اور کس کے پاس ادھوری؟
Sharing Ratio یہ بہت اہم چیز ہے۔ ریشو سے مراد ہے ہر یوزر نے جتنی مقدار میں فائل کا مکمل یا ادھورا حصہ ڈاؤن لوڈ کیا ہے اُسے اُتنا ہی حصہ دوسرں کے ساتھ بھی شئیر کرنا چاھیئے یعنی اتنی ہی مقدار میں‌مطلوبہ فائل اپ لوڈ کرنی چاھیئے۔

ٹورنٹ سے متعلق چندضروری:
۱۔ یہ ممکن ہے کے جب آپ کوئی ٹورنٹ کلائنٹ/سافٹ وئیر انسٹال کریں تو ُس کے ساتھ کوئی سپائی وئیر/ٹروجن ہارس بھی انسٹال ہوجائے، لہذا ہمیشہ مستند سائیٹس کا ہی انتخاب کریں۔
۲۔ ٹورنٹس کی تلاش بھی مستند ویب سائیٹس پر ہی کریں۔
آپ کے ریشو کا تناسب1.00 ہونا چاھیئے اگر یہ اس سے کم ہو تو بعض ویب سائیٹس آپ کو بلاک کردیں گی۔
بعض اوقات مکمل فائل ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد معلوم ہوتا ہے کے وہ Fake یعنی جعلی فائل ہے لہذا ٹورنٹس کے بارے میں دیئے گئے دیگر یوزرز کے ریمارکس بھی پڑھ لیا کریں۔
آخری اور اہم بات-: ٹورنٹس سائیٹس پر آپ کو نامُناسب فحش مواد دیکھنے کو مل سکتا ہے لہذا اللہ عزوجل کے خوف کے ساتھ محض اپنے کام سے کام رکھتے ہوئے فحاشی کو نظرانداز کردیں۔

ذیل میں میں نے اپنے پسندیدہ ڈاؤن لوڈ منیجر FlashGet کا ایک اسکرین شاٹ دیا ہے تاکہ آپ ایک نظر اسے بھی دیکھ لیں۔
آپ لوگوں کی رائے کا منتظر،
شاہد علی صدیقی
نوٹ:یہ مضمون انٹرنیٹ، رسائل اور ذاتی معلومات کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔اس مضمون مین پیش کئیے گئیے اکثر حوالے تجربے کے بعد پیش کیئے گئے ہیں۔ برائے کرم اسے کاپی پیسٹ نہ سمجھا جائے۔
Attached Thumbnails
flashget-jpg  

Last edited by shafresha; 19-03-09 at 09:50 PM. وجہ: ایک سطر کا اضافہ
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
32 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (27-12-10), asakpke (22-01-11), IshaqZafar (19-08-09), proiub (03-12-10), فیصل ناصر (19-03-09), فرحان دانش (17-12-09), گلز (28-12-09), یاسر عمران مرزا (15-09-10), یحیٰی (29-10-09), نویدظفرکیانی (14-04-11), نورالدین (30-03-10), منتظمین (31-03-09), محمد عاصم (06-04-11), محمدمبشرعلی (30-01-10), محمدعدنان (03-02-10), مزمل فاروق (04-12-10), مسافر (17-08-09), معظم (15-09-10), wajee (15-09-10), ایکسٹو (02-04-11), ابوسعد (01-03-11), حیدر (16-09-10), حیدر شاہ (02-09-10), رضی (27-06-09), سعود (02-04-09), شمشاد احمد (07-10-10), شاہ جی 90 (11-08-09), علامہ (16-12-10), عبدالقدوس (15-09-10), عبداللہ آدم (21-01-11), عبداللہ حیدر (02-02-10), عدنان دانی (17-12-09)
کمائي نے shafresha کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
15-09-10 عبدالقدوس مجھے ٹورنٹ سے سخت نفرت ہے لیکن آپ نے اچھا مضمون لکھا ہے 20
19-08-09 IshaqZafar kamaal kar dia bhai aapne to wah wah 10
31-03-09 منتظمین ٹورنٹ کی بہت ہی عمدہ تعریف کر دی ہے اپ نے۔ 150
19-03-09 فیصل ناصر دستیاب نہیں 50
پرانا 02-04-09, 05:30 AM   #16
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,263
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

روزانہ ٹورنٹس سے ہزاروں میگا بائٹس ڈاؤنلوڈ کرتا ہوں۔ بہترین ٹیکنالوجی ہے!
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-04-09, 05:34 AM   #17
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی آپ بھی کچھ روشنی ڈالیں
میں نے کہیں پڑھا تھا آپ ٹورنٹ پر اتھارٹی ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-04-09, 07:57 AM   #18
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سعود بھائی آپ کا شکریہ!
آپ نے میری تحریر میں‌پائی جانے والی تشنگی کو مکمل کردیا۔ اگر میرا پی سی کی ہارڈ ڈسک ٹریش نہ ہو گئی ہوتی تومیں اس پر ایک ٹیوٹوریل بھی لکھ دیتا، اگر وقت ملا تو ایسا ضرور کروں گا۔
آپ سب کا شکریہ!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-04-09), مسافر (17-08-09)
پرانا 03-04-09, 07:59 AM   #19
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 304
کمائي: 5,774
شکریہ: 433
149 مراسلہ میں 264 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی یہ ٹورنٹ فائل بنائی کیسے جا سکتی ہے؟
ہادی آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 04:41 PM   #20
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 136
کمائي: 2,427
شکریہ: 371
76 مراسلہ میں 160 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ہادی مراسلہ دیکھیں
بھائی یہ ٹورنٹ فائل بنائی کیسے جا سکتی ہے؟
آپ ڈاؤنلوڈ کر رہے ہیں کیا؟؟؟؟؟
سعود آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 05:22 PM   #21
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 304
کمائي: 5,774
شکریہ: 433
149 مراسلہ میں 264 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سعود مراسلہ دیکھیں
آپ ڈاؤنلوڈ کر رہے ہیں کیا؟؟؟؟؟
نہیں اپ لوڈ کرنی تھی
ہادی آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 06:16 PM   #22
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سعود بھائی
uTorrent کیسے کام کرتا ہے
یہ بات آپکی طرف ڈیو ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 11:16 PM   #23
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,263
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
سعود بھائی
uTorrent کیسے کام کرتا ہے
یہ بات آپکی طرف ڈیو ہے
ٹورنٹ کی فائل ایک آن لائن سرور سے کنکٹ ہوتی ہے جس پر اس فائل کے ٹکڑوں کی انفارمیشن ہوتی ہے۔ اس لنک کو ٹریکر کہا جاتا ہے۔ جس یوزر کے پاس مکمل فائل ہو اسے سیڈر کہتے ہیں۔ جبکہ تھوڑے بہت پارٹس والے لیچرز کہلاتے ہیں۔ ہر ٹورنٹ ی رفتار اسی بات پر منحصر ہے کہ سیڈرز اور لیچرز کا کتنا تناسب ہے۔ زیادہ سیڈرز والا ٹورنٹ زیادہ تیز ہوگا!
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 11:23 PM   #24
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پس پردہ کیا کرتا ہے یہ معلوم ہوچکا ہے
uTorrent کو استعمال کرنے کا طریقہ معلوم کرنا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 11:45 PM   #25
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,263
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
پس پردہ کیا کرتا ہے یہ معلوم ہوچکا ہے
uTorrent کو استعمال کرنے کا طریقہ معلوم کرنا ہے
یہاں سے یوٹورنٹ کلائنٹ اتاریں:
Download -

فائلز ڈھونڈنے کیلئے:
Torrents Search Engine

اور کو ئی مدد چاہیے ہو تو بندہ حاضر ہے۔
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 11:48 PM   #26
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی انسٹال کرچکا ہوں
کام کیسے کرے گا یہ بتا دیں
اس کی اصطلاحات میرے لئے اجنبی ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 11:51 PM   #27
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,263
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
جی انسٹال کرچکا ہوں
کام کیسے کرے گا یہ بتا دیں
اس کی اصطلاحات میرے لئے اجنبی ہیں
بھائی اوپر والی سائٹ سے کوئی فائل سرچ کرکے اسکی ٹورنٹ فائل ڈاونلوڈ کر لیں۔ اسکو کلائنٹ میں‌کھولنے پر اسکی ڈاؤنلوڈنگ شروع ہو جائے گی!
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 11:54 PM   #28
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور اپ لوڈنگ
یہی اصل مسئلہ ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 12:13 AM   #29
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,263
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اور اپ لوڈنگ
یہی اصل مسئلہ ہے
اپلوڈنگ 10 kb سے زیادہ رکھنی کی ضرورت نہیں ہے!
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 12:32 AM   #30
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پر فائل کیسے سلیکٹ کراؤں
کہ یہ اپ لوڈ کرنی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, Demonoid, downloads, engine, FlashGet, search, Seeder, torrent, utorrent, فائل شیئرنگ, کمپیوٹر, پوسٹ, ویب, لوگ, مکمل, موت, موجودہ, معلوم, اللہ, امتحان, اجنبی, بہترین, بھائی, تلاش, رفتار, شخص, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سسٹم آٹورن وائرس کو ختم کریں زارا کمپیوٹر کی بنیادی معلومات 5 20-04-11 03:00 AM
سلیکٹرز نے ٹورنٹو ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم کا انتخاب مشاورت کے بغیر کیا۔ شعیب ملک champion_pakistani کرکٹ 0 16-10-08 07:26 PM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 06:38 PM
قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ، اسٹار کرکٹرز کی شرکت لازمی قرار champion_pakistani کرکٹ 2 14-09-08 06:50 AM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی، اسد رؤف امپائر مقرر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 04-09-07 03:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger