واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > مطالعہ حدیث > ریاض الصالحین

نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-06-08, 03:24 AM   #1
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

نیکی اوربھلائی کے راستے کئی قسم کے ہیںتاکہ بندہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کےلئے مختلف اوقات میںاطاعت کے مختلف کام سر انجام دے اوراس میں نشاط بر قرار رہے ۔ بندہ اگر ایک عمل سے اکتا جائے تو دوسر اعمل کرلے ۔ وہ اس طرح کہ جس وقت میں جو کام کرنا ہے وہی کیا جائے یعنی نماز کے وقت نماز اداکی جائے ' جہاد کے وقت جہاد اور اگر مہمان آجائے تو اس وقت اسکی ضیافت کی جائے اوراسکی مہما نی کا حق ادا کیا جائے۔ پس ایسا شخص جو رسم رواج کے پابند نہیں ہوتا بلکہ ہر کام اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بتائے ہوئے وقت اور طریقے پر کرتا ہے تو اس کے لیے خوشی خبری ہے اور اس کاانجام بھی بہتر ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے فر ما یا ــ:'' تم جو بھلائی بھی کروگے بلا شبہ اللہ تعالیٰ اسے جاننے والا ہے ۔ '' (سورۃابقرۃ:٢١٥)
اور فر مایا :''اورتم جوبھلائی بھی کرتے ہواللہ تعالیٰ اسے جانتا ہے ۔ ''(سورۃالبقرۃ:١٩٧)
اور فر مایا :'' جو شخص ایک ذرے کے برابر بھی کوئی بھلائی کرے گا وہ اسے قیامت والے دن دیکھ لے گا .''(سورۃالزلزلۃ:٧)
اور اللہ تعالیٰ نے فر مایا:'' جس نے نیک عمل کیا تو وہ اس کے اپنے نفس کے لیے ہے ۔'' (سورۃالجاثیۃ:١٥)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:26 AM   #2
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر(١١٧)
ابوذر جند ب بن جنادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیںکہ میں نے عرض کیا :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم !کون سا عمل سب سے افضل ہے؟آپ نے فر مایا :'' اللہ تعالیٰ پر ایما ن رکھنا اور اسکی راہ میںجہاد کرنا ۔''میں نے عرض کیا : کون ساغلام آزاد ہ کرنا بہترہے ؟آپ نے فر مایا:'' جو اپنے گھر والے یعنی مالک کے ہاں سب سے زیادہ نفیس اورزیادہ قیمتی ہو۔'' میںنے عرض کیا :اگر میں یہ نہ کرسکوں؟ آپ نے فر مایا :'' کسی کاریگر کی اعانت کردو یا پھرکسی بے ہنر کاکام کردو۔'' میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم !مجھے یہ بتائیں کہ اگر میںان میں سے بعض عمل نہ کرسکوں؟ آپنے فرمایا:'' (پھر) تم لوگو ں کو اپنے شر سے بچائے رکھو' یہ بھی تمہاری طرف سے اپنے نفس پر صدقہ ہے ۔''( متفق علیہ)
توثیق الحدیثـ: أخرجہ البخای(٥/١٤٨)ُ'ومسلم(٨٤)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:26 AM   #3
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر(١١٨)
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا:'' تم میںسے ہر ایک کے ہر جوڑپر صبح کو ایک صدقہ ہے 'پس ہر تسبیح(سبحان اللہ ) کہنا صدقہ ہے ہر حمد (الحمداللہ)کہنا صدقہ ہے ' ہر تہلیل
(لا الہ الااللہ)کہناصدقہ ہے اورہر تکبیر ( اللہ اکبر ) کہنا صدقہ ہے ، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے اور برائی سے روکنا صدقہ ہے اور ان سب سے وہ دورکعتیں کافی ہوجاتی ہیں جو انسان چا شت کے وقت پڑھے ۔''
( مسلم )
توثیق الحدیث: أخرجہ مسلم(٧٢٠)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:26 AM   #4
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر (١١٩)
ابوذر رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا :''میری امت کے اچھے اوبرے اعمال مجھ پر پیش کیے گئے ' پس میںنے اسکے اچھے اعمال میںراستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا نا بھی پایا اور اسکے برے اعمال میںوہ تھوک پایا جو مسجد میںتھوکا گیا ہواور اسے مٹی میں دبا یا نہ گیا ہو۔''( مسلم )
توثیق الحدیث:أخرجہ مسلم(٥٥٣)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:27 AM   #5
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر (١٢٠)
ابوذر رضی اللہ عنہہی سے روایت ہے کہ کچھ لوگوںنے کہا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم !مالدار لوگ بہت زیادہ اجرلے گئے 'وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم نماز پڑھتے ہیں ، وہ روزے رکھتے ہیں جیسے ہم روزے رکھتے ہیں لیکن وہ اپنے زائد مال سے صدقہ کرتے ہیں (جو ہم نہیں کرتے )
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا :''کیااللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ایسی چیزیں نہیںبنائیں جن سے تم بھی صدقہ کرو؟یقینا ہرتسبیح(سبحان اﷲ) کہناصدقہ ہے ' ہر تکبیر (اﷲ أکبر) کہنا صدقہ ہے 'ہر تحمید (الحمد للہ )کہنا صدقہ ہے ۔ْہر تحلیل (لاالہ الااللہ )کہنا صدقہ ہے ۔ نیکی کاحکم کرنا صدقہ ہے ' برائی سے روکنا صدقہ ہے اور تمہاری اپنی شرم گاہ (اپنی بیوی سے صحبت ) میں بھی صدقہ ہے ۔'' انھوں نےعر ض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم میں سے کوئی ایک اپنی شہوت پور ی کرے تو کیا اس میںبھی اس کےلئے اجر ہے ؟ آپ نے فر مایا:'' مجھے بتاؤ اگر وہ اپنی شہوت حرام طریقے سے پوری کرے تو اس پر اسے گناہ ہوگا ؟پس اگر وہ حلال طریقے سے اپنی شہوت پوری کرے گا تو اس پر اس کے لیے اجر ہو ہوگا ۔''( مسلم )
توثیق الحدیث: أخرجہ مسلم(١٠٠٦)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:28 AM   #6
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر ١٢١۔
ابو ذر رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے فرمایا:'' نیکی کے کسی بھی کام کو حقیر مت سمجھو ، اگر چہ تمہارا اپنے بھائی سے خندہ روئی کے ساتھ ملنا ہی ہو ۔''( مسلم)
توثیق الحدیث: أخرجہ مسلم( ٢٦٢٦)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:28 AM   #7
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر( ١٢٢)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا :'' ہر روز جس میں سورج طلوع ہوتا ہے لوگوں کے ہر جوڑ پر ایک صدقہ ہے ' تمہارادو آدمیوں کے درمیان انصاف کرنابھی صدقہ ہے ' کسی بندے کوسواری پر بٹھانے یا اس کا سامان اوپر اٹھا کر اس پر رکھوانے میں اس کی مددکرنا بھی صدقہ ہے اچھی بات کرنا صدقہ ہے 'اور ہر اس قدم پر صدقہ ہے۔ جس سے چل کر تو مسجد کی طرف جائے اور راستے سے تکلیف دہ چیز کا دور کردینا بھی صدقہ ہے ۔''(متفق علیہ)
اسی حدیث کو امام مسلم رحمہ اللہ نے بھی عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:''نبی آدم میں سے ہر انسا ن کو تین سو ساٹھ جوڑوں کےساتھ پیدا کیا گیا ہے 'پس جس شخص نے اللہ اکبر کہا ، الحمد اللہ کہا لا الہ الا اللہ کہا سبحان اللہ کہا استغفر اللہ کہا ، لوگوں کے راستے سے کسی پتھر ،کسی کانٹے یا کسی ہڈی کو دور کر دیا یا نیکی کا حکم دیا یا کسی برائی سے منع کیا اور اس نے تین سو ساٹھ مذکورہ کام کیے تو وہ اس روز اس حال میں شام کرتا ہے کہ اس نے اپنے نفس کو جہنم کی آگ سے بچالیا ہوتا ہے ۔ ''
توثیق الحدیث: أخرجہ البخاری (٥/٣٠٩،فتح )'ومسلم (١٠٠٩)' وحدیث عائشۃ عن مسلم(١٠٠٧)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:28 AM   #8
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر (١٢٣)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:'' جو شخص صبح کو یا شام کو مسجد کی طرف جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں مہمانی تیار کرتا ہے ، جب بھی صبح یا شام کو مسجد کی طرف جاتا ہے ۔''( متفق علیہ)
توثیق الحدیث:أخر جہ البخاری( ٢/١٤٨۔فتح) 'ومسلم(٦٦٩)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:29 AM   #9
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر (١٢٤)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :'' اے مسلمان عورتو! کوئی پڑوسن اپنی پڑوسن کے لیے کوئی ہدیہ حقیر نہ سمجھے اگر چہ وہ بکری کا کھر ہی ہو۔''(متفق علیہ)
توثیق الحدیث:أخرجہ البخاری(٥/١٩٧۔فتح)ُ'ومسلم (١٠٣٠)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:29 AM   #10
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر ( ١٢٥)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :'' ایمان کی ستر سے کچھ اوپر یا ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں ' ان میں سب سے افضل '' لا الہ الا اللہ '' کہنا ہے اور سب سے ادنی راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹا نا ہے اور حیا بھی ایما ن کی ایک شاخ ہے ۔'' ( متفق علیہ)
تو ثیق الحدیث :أخرجہ البخاری(١/٥١۔فتح)'ومسلم(٣٥)(٥٨)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:30 AM   #11
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر(١٢٦)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :'' ایک دفعہ ایک آدمی کسی راستے پر چل رہا تھا کہ اسے سخت پیا س لگی ' اس نے ایک کنواں پایا تو اس نے اس میں اتر کرپانی پیا پھر باہر نکل آیا تو دیکھا کہ ایک کتا ہانپ رہا ہے اور پیاس کی وجہ سے کیچڑچاٹ رہاہے ۔ پس اس آدمی نے سو چا کہ اس کتے کوبھی ویسے ہی پیا س لگی ہے جیسے مجھے لگی تھی ' پس وہ پھر کنویںمیں اترا ، اپنا موزہ پانی سے بھر ا' پھر اسے اپنے منہ میں پکڑکر اوپر چڑھ آیا اورکتے کو پانی پلایا ۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کی قدر کی اور اسے بخش دیا ۔ '' صحابہ نے کہا :'' اے اللہ کے رسول ! کہا ہمارے لیے حیوانو ں کے بارے میں بھی اجر ہے ؟ آپ نے
فر مایا :'' ہر تر جگر والے یعنی جانورکے بارے میںاجر ہے ۔''(مفتق علیہ)
اوربخاری کی ایک روایت ہے :'' اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کی قدر کی ' اسے بخش دیا اور جنت میں داخل کر دیا ۔ ''
اور بخاری ومسلم کی روایت میں ہے :'' ایک کتا ایک کنویں کے گرد چکر لگا رہا تھا ، قریب تھا کہ پیاس اس کی جان لے لیتی کہ اچا نک بنی اسرائیل کی فاحشہ عورتوںمیں سے ایک فاحشہ نے اسے دیکھا تو اس نے اپنا موزہ اتارا اور اس کے ذریعے اس کے لیے پانی نکالا اور اسے پلایا تو اس عمل کی وجہ سے اسے بخش دیا گیا ۔ ''
توثیق الحد یث :أخرجہ البخاری(٥/٠ ٤۔ا٤۔فتح) ،ومسلم(٢٢٤٤) الروایۃ الثانیۃعندالبخاری(١/٢٧٨۔فتح)'والروایۃ الثا لثۃعند البخاری (٦/٥١١۔فتح)'ومسلم(٢٢٤٥)(٥٥)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:30 AM   #12
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر ١٢٧۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے وایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:'' میں نے ایک آدمی کو جنت میں چلتے پھرتے دیکھا ، اس نے ایک درخت کو کاٹا تھا جو راستے کے درمیان میں تھا اور مسلمانوں کو تکلیف دیتا تھا ۔''( مسلم)
ایک اور روایت میں ہے :'' ایک آدمی ایک درخت کی ٹہنی کے پاس سے گزرا جو راستے کے درمیان میں تھی تو اس نے کہا : اللہ کی قسم ! میں اسے مسلمانوں سے دور کر دوں گا ، یہ انہیں تکلیف نہیں پہنچا ئے گی ـ ' پس اسے جنت میں داخل کر دیا گیا ۔''
اوربخاری ومسلم کی ایک روایت میں ہے :'' ایک شخص ایک راستے میں سے گزر رہاتھا تو اس نے راستے میں ایک کانٹے دار ٹہنی دیکھی تو اسے ہٹا دیا ، پس اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کو قبول فرمایااور اسے بخش دیا۔''
توثیق الحدیث: أخرجہ مسلم( ١٩١٤)(١٢٩)'والروایۃالثانیۃ لہ(١٩١٤)(١٢٨)'والروایۃ الثانیۃ عندالبخاری( ٢/١٣٩)'ومسلم( ١٩١٤)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:30 AM   #13
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر(١٢٨)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا:'' جس شخص نے وضو کیا اور اچھی طرح وضوکیا پھر جمعہ کے لیے آیا اورخاموشی کے ساتھ توجہ سے خطبہ سنا تو اسکے اس جمعہ پچھلے اورجمعہ کے درمیانی وقفہ کے اورمزید تین دنوں کے گنا ہ معاف کردیے جاتے ہیں اورجس شخص نے ( دوران خطبہ) کنکریوں کو چھواتو اس نے لغو یعنی بے مقصد حرکت کی ۔''(مسلم )
توثیق الحدیث:أخرجہ مسلم(٨٥٧)(٢٧)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:30 AM   #14
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر (١٢٩)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا :'' جب مسلمان یا مومن بندہ وضو کرتا ہے اور اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ وہ تمام
گنا ہ معاف ہوجاتے ہیں۔ جو اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھ کر کیے تھے ' پھر جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے ۔تو پانی کے سا تھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے وہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو اس کے ہاتھوں نے کیے تھے ' پھر جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو پانی کے ساتھ یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ اس کے وہ تما م گنا ہ معاف ہوجاتے ہیں جو اسکے پاؤں نے چل کرکیے تھے حتیٰ کہ وہ گناہوں سے پاک صاف ہوجاتا ہے ۔''(مسلم)
توثیق الحدیث:أخرجہ مسلم(٢٤٤)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:31 AM   #15
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکی اوربھلائی کے راستے بہت ہیں (ریاض الصالحین باب 13)

حدیث نمبر(١٣٠)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:''پانچوں نمازیں ،جمعہ دوسرے جمعے تک اوررمضان دوسرے تک
( یہ کام ) اپنے درمیانی وقفے کے تمام گناہوں کو معاف اوردور کردینے والے ہیں۔ بشرطیکہ کبیرہ گناہوںسے بچ کر رہا جائے ۔''(مسلم)
توثیق الحدیث:أخرجہ مسلم(٢٣٣)(١٦)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, پسند, قدم, نماز, نظر, مکمل, منتقل, مسجد, آدمی, اکبر, ایمان, اللہ, انسان, اعلیٰ, بھائی, حکم, حال, حدیث, سفر, شام, شخص, صاف, صبح, صحابہ, صدقہ

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وکی لیکس کا بم پھٹ گیا ، آہستہ آہستہ سفارتی تباہی شروع ، پہلا نشانہ سعودی عرب بنا جاویداسد خبریں 10 29-11-10 08:51 PM
پاکستان کے مستقبل کے ساتھ ہماری وابستگی,,,, رابرٹ ایم گیٹس…امریکی وزیر دفاع راجہ اکرام سیاست 3 27-01-10 01:41 AM
پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں وجدان عمومی بحث 2 04-07-08 04:00 PM
کیا رنگ بھلا دستِ ستم گر میں نہیں تھا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 03:50 PM
شریف برادران کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے پر لاہور میں ان کے استقبال کاروٹ جاری کردیا گیا،نواز شریف اور شہباز شریف مسجد شہد پاکستانی خبریں 1 09-09-07 09:31 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger