واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > مطالعہ حدیث > ریاض الصالحین

نیکوں کی طرف جلدی کرنے ۔ ۔ ۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 10)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-06-08, 02:58 AM   #1
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default نیکوں کی طرف جلدی کرنے ۔ ۔ ۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 10)

نیکوں کی طرف جلدی کرنے ۔ ۔ ۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 10)

نیکوں کی طرف جلدی کرنے اور طالب خیر کو اس بات پر آمادہ کرنے کا بیان کہ وہ نیکی کو محنت اور توجہ کے سا تھ کسی قسم کے تردد کے بغیر اختیا ر کرے
اللہ تعالیٰ نے فر ما یا :'' پس نیکیوں کی طرف جلدی کرو ''(سورۃ البقرۃ:١٤٨)
نیز فرمایا:'' جلدی کرواپنے رب کی مغفر ت اور جنت کی طر ف ، جس کی چوڑائی آسما ن وزمین ہے ' تیار کی گئی ہے پرہیز گا روں کےلئے ۔ ( سو رۃ آل عمران:١٣٣)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:58 AM   #2
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکوں کی طرف جلدی کرنے ۔ ۔ ۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 10)

حدیث نمبر ستاسی (٨٧)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر ما یا :'' نیک اعمال کرنے میں جلدی کر لو ' ایسے فتنوں کے رو نما ہونے سے پہلے جو اندھیر ی ر ات کے مختلف ٹکڑوں کی طر ح رونما ہوں گے ، صبح کے وقت آدمی مو من ہو گا تو شا م کے وقت کا فر اور شا م کے وقت مومن ہو گا تو صبح کے وقت کا فر ' وہ اپنے دین کو معمولی سا ما ن دنیا کے عوض بیچ د ے گا ۔'' ( مسلم )
توثیق الحدیث : أخرجہ مسلم (١١٨)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:59 AM   #3
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکوں کی طرف جلدی کرنے ۔ ۔ ۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 10)

ۤۤحدیث نمبر اٹھا سی (٨٨)
ابو سر وعہ ( سین کی زیر یا زبر) عقبہ بن حار ث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے مدینہ میں نماز عصر پڑھی پس آپ نے سلا م پھیر اپھر تیزی سے کھڑے ہوئے اور لوگوں کی گردنیں پھلا نگتے ہوئے اپنی بیویوں میں سے کسی ایک کے حجرے کی طرف تشریف لے گئے ۔ لو گ آپ کی اس تیزی سے گھبرا گئے پھر آپ واپس ان کے پاس تشریف لائے تو دیکھا کہ صحابہ نے آپ کے اس تیزی سے جانے پر تعجب کیا ہے ' تو آپ نے فر ما یا :'' مجھے اپنے گھر میں پڑی ہوئی سو نے کی ایک ڈلی یا د آگئی پس میں نے یہ پسند نہ کیا کہ یہ ( ڈلی ) مجھے ( اللہ کی یا د سے ) روک دے ' لہٰذا میں نے اسے تقسیم کرنے کا حکم دیا'' ( بخاری )
اوربخاری ہی کی ایک اور روایت میں ہے :'' میں گھر میں صدقے کی ایک ڈلی چھوڑ آیا تھا ' پس میں نے اسے رات کو گھررکھنا پسند نہیں کیا ۔ ''
توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری (٢/٣٣٧۔فتح) ' والروایۃالثانیۃ عندہ(٣/٢٩٩۔فتح)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 02:59 AM   #4
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکوں کی طرف جلدی کرنے ۔ ۔ ۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 10)

جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے غزوئہ احد کے دن نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کہا کہ ا گر میں شہید کر دیا جاؤں تو میں کہاں جاؤں گا ؟ آپ نے فر ما یا :'' جنت میں ۔'' پس اس شخص نے اپنے ہا تھ میں موجود کھجوریں پھینک دیں پھر لڑا حتیٰ کہ وہ شہید ہو گیا ۔ '' ّ( متفق علیہ)
توثیق الحدیث :أخرجہ البخاری ( ٧/٣٥٤فتح)' ومسلم(١٨٩٩)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:00 AM   #5
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکوں کی طرف جلدی کرنے ۔ ۔ ۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 10)

حدیث نمبراسی (٩٠)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ۔ کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو ا تو اس نے سوال کیا : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کون سا صدقہ اجر کے لحاظ سے سب سے بڑا ہے ؟ آپ نے فر ما یا :'' ( وہ صدقہ اجر کے لحاظ سے سب سے بڑا ہے جو ) تم اس حال میں صدقہ کرو کہ تم صحیح اور تندرست و توانا ہو، تمہیں مال کی حرص بھی ہو ، تمہیں فقر کا اندیشہ ہو اور نگری کی امید ہو ۔ اور تم صدقہ کرنے میں تا خیر نہ کرویہاں تک کہ جب (روح) گلے تک پہنچ جائے تو تم کہو : فلاں کے لئے اتنا اور فلاں کے لیے اتنا 'جب کہ وہ تو فلاں کے لیے ہو چکا ۔'' ( متفق علیہ)
توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری ( ٣/٢٨٥۔فتح) ' ومسلم ( ١٠٣٢) (٩٣)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:00 AM   #6
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکوں کی طرف جلدی کرنے ۔ ۔ ۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 10)

حدیث نمبر اکانوے (٩١)
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوئہ احد کے دن ایک تلوارپکڑی اور فر مایا :'' یہ تلوار مجھ سے کون لے گا ؟ صحابہ کرام نے اپنے ہاتھ آگے کیے اور ان میں سے ہر ایک کہہ رہا تھا : میں ' میں ۔ آپ نے فر مایا :'' کون اسے اسکے حق کے سا تھ لے گا ؟'' پس سب لوگ پیچھے ہٹ گئے تو ابودجانہ رضی اللہ عنہ نے کہا :میں اسے اس کے حق کے سا تھا لونگا ۔ پس انھوں نے اسے لیا اور مشرکین کی کھوپڑیاں اڑادیں ۔( مسلم )
توثق الحدیث:أخرجہ مسلم (٢٤٧٠)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:01 AM   #7
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکوں کی طرف جلدی کرنے ۔ ۔ ۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 10)

حدیث نمبر بانوے (٩٢)
زبیر بن عدی بیان کرتے ہیں کہ ہم انس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ہم نے حجاج کی طرف سے پہنچنے والی تکلیف کے بارے میں ان سے شکایت کی تو انھوں نے فر ما یا:'' صبر کرو ، اس لیے کہ اب جو بھی وقت آئے گا وہ پہلے سے بدتر ہوگا حتیٰ کہ تم اپنے رب سے جاملو '' میں نے یہ بات تمہارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہے۔ ( بخاری)
توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری (١٣/١٩،فتح)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:02 AM   #8
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکوں کی طرف جلدی کرنے ۔ ۔ ۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 10)

حدیث نمبر ترانوے (٩٣)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر ما یا :'' سا ت چیزوں سے پہلے اعمال کرنے میں جلدی کرلو، کیاتم کو ایسے فقر کا انتظار رہے جو بھلا دینے والا ہے ؟ یا ایسی دولت مندی کا جو تمہیں حد سے تجا وزکرنے والابنا نے والی ہے ؟ یاا یسی بیماری کا جو فساد پید اکرنے والی ہے ؟ یا ایسے بڑھاپے کا جو عقل وہوش میں بگا ڑ پید اکرنے والا ہے ؟ یا موت کا جو کام تما م کرنے والی ہے ۔ ؟ یاد جال کا جو بہت بڑی برائی ہے ' ہر اس پوشیدہ برائی سے جس کا انتظار کیا جائے ؟ یا قیامت کا ' پس قیامت تو بہت ہی ہو لناک اور نہایت تلخ ہے ۔'' ( ترمذی ۔حدیث حسن ہے )
توثیق الحدیث :ضعیف جد اً ،أخرجہ التر مذی ( ٢٣٠٦)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-08, 03:03 AM   #9
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نیکوں کی طرف جلدی کرنے ۔ ۔ ۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 10)

حدیث نمبر چورانوے(٩٤)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوئہ خیبر کے روز فر مایا :'' میں یہ جھنڈا ایسے شخص کو عطا کروں گا جو اللہ تعالیٰ او ر اس کے رسو ل سے محبت رکھتا ہے ' اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھ پر فتح عطا فر ما ئے گا ۔'' عمر رضی اللہ عنہ نے فر ما یا :میں نے اس روز کے علاوہ کبھی امارات کی خواہش نہیںکی ، پس میں اس کے لئے اُٹھ اُٹھ کر اس امید پر بلند ہو تا کہ اس ( امارت ) کے لیے مجھے بلالیا جائے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو بلایا او ر امارت ان کے سپرد کی اور پھر فر ما یا :'' سید ھے جاؤ اور مڑکر نہ دیکھنا حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ تمہیں فتح یا ب کر دے۔'' پس علی رضی اللہ عنہ تھوڑا ساچلے اورٹھہر گئے ' انھوں نے مڑکر نہ دیکھا اور بآواز بلند کہا : اے اللہ کے رسول ! میں کس چیز پر لوگوں سے قتال و جہا د کروں ؟ آپ نے فر ما یا :'' ان سے جہاد کر وحتیٰ کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے سواکوئی معبود نہیں او ریہ کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں ۔ پس جب وہ یہ کرلیں تو انھوں نے اپنی جانیں اوراپنے مال تم سے محفوظ کر لیے البتہ اس کلمے کے حق کے سا تھ اور ان کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے ۔'' ( مسلم )۔
توثیق الحدیث : أخرجہ مسلم(٢٤٠٥
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, پسند, لوگ, نماز, موت, محبت, آدمی, اللہ, حکم, حال, حدیث, حسن, رات, شخص, عقل, عمران, صبح, صبر, صحیح, صحابہ, صدقہ

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 12:05 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 07:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 24-12-07 12:01 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 12:50 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:12 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger