واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > مطالعہ حدیث > ریاض الصالحین




غور فکر ، دنیا کے فنا ہونے۔۔۔۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 9(

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-06-08, 02:52 AM   #1
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default غور فکر ، دنیا کے فنا ہونے۔۔۔۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 9(

غور فکر ، دنیا کے فنا ہونے۔۔۔۔ کا بیان (ریاض الصالحین باب 9(

اللہ تعالیٰ کی عظیم مخلوق میں غور فکر ، دنیا کے فنا ہونے، آخر ت کے ہولنا ک منا ظر وواقعات اور دنیا و آخرت کے باقی امور ،نفس کی کوتاہی اور اسکی تہذیب و اصلاح او ر اسے استقامت پر آمادہ کرنے کا بیان
ابن قیم جوزیہ رحمتہ اللہ علیہ نے'' مفتاح دارالسعادۃ '' میں فر ما یا :ـ'' اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں غور وفکر اللہ تعالیٰ کے جلا ل اور اسکی عظمت کی معرفت کی طر ف راہنمائی کرتا ہے اور اس طرف کہ جہاں فنا کی طر ف رواں دواں ہے تاکہ یہ اپنے رب کی طرف لوٹ جائے جہا ںوہ اسے پوری پوری جزا دے گا ' پس جو شخص یہ ارادہ کرلے تو وہ پھر اپنے نفس کو شہوات سے روک لیتا ہے ' ا س منہ زور گھوڑے کو لگا م دے کر رکھتا ہے اور اس کا تزکیہ کر تا ہے ۔''
حافظ ابن قیم رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں غور و فکر کے مو ضو ع پر بہت مفید کتاب''مفتاح دار السعارۃ و منشور ولایۃ اھل العلم والارادۃ ''تصنیف کی ہے ۔ میں نے حافظ ابن قیم رحمہ اللہ کی کتاب کا اختصار کیا ہے ۔ا س کا نا م'' تنقیح الا فادۃ المنتقی من مفتاح دار السعادۃ '' منتخب کیا ہے ابو الشیخ اصفہانی کی کتاب '' العظمۃ ''بھی نہایت مفید ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے فر ما یا :'' میں تمہیں ایک ہی با ت کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم اٹھ کھڑے ہو اللہ کے لیے دودو ایک ایک پھر غور وفکر کرو'' ( سورۃ سبا: ٤٦)
اللہ تعالیٰ نے فر ما یا :'' بے شک آسما ن و زمین کی تخلیق او ررا ت اور دن کے آنے جا نے میں عقلمندوں کے لیے نشانیاں ہیں ' وہ جو اللہ تعالیٰ کو کھڑے ' بیٹھے اور کروٹ لیتے یاد کرتے ہیں ۔ اوروہ آسما ن و زمین کی تخلیق مین غور فکر کرتے ہیں' کہتے ہیں اے ہمارے رب ! تو نے یہ عبث پید انہیں کیا ' تو پا ک ہے ۔''
( سورہ آل عمران :١٩٠۔١٩١)
اور اللہ تعالیٰ نے فر ما یا :'' کیا وہ اونٹوں کی طر ف نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے بنا ئے گئے ؟ او ر آسما ن کی طرف کہ وہ کیسے بلند کیے گئے ؟ او ر پہا ڑوں کی طرف کہ وہ کیسے کھڑے کیے گئے ؟ اور زمین کی طرف کہ وہ کیسے بچھا ئی گئی ۔ پس آپ سمجھا تے رہیں 'آپ کا کام تو صرف سمجھانا ہے ۔'' ( سور ۃ الغاشیۃ :١٧۔٢١)
نیز اللہ تعالیٰ نے فر ما یا :'' کیا وہ زمین میں چلتے پھر تے نہیں کہ دیکھیں'' ( سو رۃ القتال : ١٠)
١٠نیز فرمایا:'' جلدی کرواپنے رب کی مغفر ت اور جنت کی طر ف ، جس کی چوڑائی آسما ن وزمین ہے ' تیار کی گئی ہے پرہیز گا روں کےلئے ۔ ( سو رۃ آل عمران:١٣٣)

Last edited by عبداللہ حیدر; 28-06-08 at 02:55 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, منشور, اللہ, شخص, عمران, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سلسلہ پیار کا آغوش دَر آغوش بھی ہے عدنان دانی شعر و شاعری 1 16-06-11 03:27 PM
?اس پر غور كرو گلاب خان نماز 0 20-12-10 06:03 AM
علامہ اقبال کا ایک قابل غور شعر محمدخلیل اسلامی عقیدہ 13 16-12-10 11:29 AM
اغوا ـــــــــ!!! فیصل ناصر قہقہے ہی قہقے 1 07-12-08 08:50 PM
حس تخلیق کی حکمت پہ ذرا غور کرو میاں شاہد ذاکر دہلوی 0 22-04-08 11:19 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger