واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > مطالعہ حدیث > ریاض الصالحین

ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-06-08, 07:16 PM   #1
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

ریاض الصالحین
ریاض الصالحین امام نووی رحمہ اللہ کی مشہور کتاب ہے۔ جس میں روزمرہ مسائل سے متعلق قرآن کریم کی آیات اور پھر احادیث سے انتخاب کیا ہے۔
اس دھاگے میں اس کتاب کو سلسلہ وار پیش کیا جائے گا ان شاء اللہ۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 20-03-09 at 04:58 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (21-06-08), مسٹر گرزلی (20-06-08), طارق افضل (21-06-08)
پرانا 20-06-08, 07:23 PM   #2
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

باب نمبر 1: تمام ظاہری اور با طنی اعمال ،اقوال اوراحوال میں اخلا ص اور حسن نیت کا بیا ن
آیات
جہا ں تک عمل پر مضبو طی سے قائم رہنے اور احکامات الہٰی کو مضبو طی سے تھامنے کا تعلق ہے ، تو اس کے با رے میں اللہ تعالیٰ نے فرما یا :
”ہم نے جو تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے تھام لو “۔ (سورۃالبقر ۃ :63)
نیز فر ما یا
” تم ان کو پو ری طاقت سے پکڑ لو اور اپنی قوم کو حکم کرو کہ ان کے اچھے اچھے احکام پر عمل کریں ۔ “ ( سورۃ الا عراف :145)
مزید فرمایا
:اے یحییٰ!”میری کتاب کو قوت ومضبوطی سے تھام لو۔ “ (سورۃ مریم: 12)
اوراچھے اعمال میں جلدی کرنے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
”میرے ذکر میں سستی نہ کرنا۔ “(سورۃ طٰہٰ:42)
اللہ تعالیٰ نے فرما یا :
” انہیں ( امم سا بقہ کو ) صرف یہی حکم دیا گیا تھا کہ وہ یکسو ہو کر خالص اللہ تعا لیٰ کی عبا دت کریں ‘نما ز قائم کریں اور زکوٰ ۃ دیں اور (جان لیں کہ ) یہی

سیدھا اور سچا دین ہے ۔ “(سورۃ البینۃ : 5)

اور اللہ تعالیٰ نے فرما یا :
اور اللہ تعالیٰ کو(تمہاری قربا نیوں سے ) نہ ان کاگو شت پہنچتا ہے اور نہ خون ہی ‘ اسے تو صرف تمہا را تقویٰ پہنچتا ہے ۔ “(سورۃ الحج :37)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
”آپ ( ان سے ) کہہ دیں کہ خواہ تم اپنے سینوں کی با تیں چھپا وٴخواہ ظاہرکرو ‘ اللہ تعالیٰ انہیں جا نتا ہے۔“ (آل عمران :69)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
مسٹر گرزلی (20-06-08), طارق افضل (21-06-08)
پرانا 20-06-08, 07:23 PM   #3
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

احادیث
ۤحدیث نمبرایک (1)
١۔امیر المو مین ابو حفص عمر ( رضی اللہ عنہ) بن خطاب بن نفیل بن عبد العزی بن ریا ح بن عبد اللہ بن قر ط بن رزاح بن عدی بن کعب بن لوی بن غالب قریشی عدوی بیا ن کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فر ما تے ہوئے سنا :'' اعمال کا دارو مدار صرف نیتوں پر ہے' پر شخص کو اس کی نیت کے مطابق بدلہ ملے گا ' پس جس شخص کی ہجر ت اللہ تعا لیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے ہو گی ' تو اس کی ہجر ت اللہ تعا لیٰ اور اس کے رسول کی خاطر ہوگی اور جس نے حصول دنیا یا کسی عورت سے نکا ح کی غرض سے ہجر ت کی تو اسکی ہجر ت انہی مقاصد کے لیے ہو گی ' جنکی خاطر اسنے ہجر ت کی ۔''
توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری(١/٩۔فتح)' مسلم ( 1907)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
مسٹر گرزلی (20-06-08), طارق افضل (21-06-08)
پرانا 20-06-08, 07:27 PM   #4
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

حدیث نمبر دو ( 2)
٢۔ ام المو منین ام عبد اللہ عا ئشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر ما یا :'' ایک لشکر خانہ کعبہ پر لشکر کشی کرے گا پس جب وہ بیدا ر (کسی چیٹل میدان ) میں پہنچے گا تو ان کے اول وآخر سب کو زمین میں دھنسا دیا جا ئے گا ۔''
عا ئشہ رضی اللہ عنہا فرما تی ہیں :'' میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! : انکے اول وآخر سب کو کیسے دھنسا دیا جا ئے گا جب کہ ان میں با زار والے بھی ہوں گے اور کچھ ایسے بھی ہوں گے جوان میں سے نہیں ہوں گے ؟ آپ نے فرما یا :
'' ان کے اول وآخر سبکو دھنسا دیا جائے گا ' پھر (روز قیا مت ) انہیں انکی نیتوں کے مطا بق اٹھا یا جائے گا ۔''
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
مسٹر گرزلی (20-06-08), طارق افضل (21-06-08)
پرانا 20-06-08, 07:28 PM   #5
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

حدیث نمبر تین ( 3)
٣۔عائشہ رضی اللہ عنہا بیا ن کرتی ہیں ۔ کہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرما یا :
فتح مکہ کے بعد ہجر ت نہیں لیکن جہا د اور نیت با قی ہے ۔ اور جب تمہیں دشمن کے سا تھ قتال کرنے کے لیے نکلنے کے لیے کہاجا ئے تو پھر نکل کھڑے ہو۔'' ( متفق علیہ )
اس کامعنی ہے کہ فتح مکہ کے بعد مکہ سے ہجرت کی ضرورت باقی نہیں رہی کیونکہ وہ دارالاسلام بن گیا ہے
توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری(٨/٢٢٦۔فتح)' ومسلم (١٨٦٤)واللفظ لہ' و فی البا ب عن ابن عباس عند البخاری (٦/٣۔فتح)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
مسٹر گرزلی (20-06-08), طارق افضل (21-06-08)
پرانا 20-06-08, 07:29 PM   #6
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

حدیث نمبر چار (٤)
٤۔ ابو عبداللہ جا بر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ بیا ن کر تے ہیں ۔ کہ ہم بنی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سا تھ ایک غزوے میں شریک تھے تو آپ نے فرما یا :
'' یقینا مدینہ میں کچھ ایسے لوگ ہیں کہ تم نے جتنا بھی سفر کیا اور جو بھی وادی طے کی وہ تمہا رے سا تھ رہے ہیں ' انہیں تو مرض نے روکے رکھا ۔'' اور ایک روایت میں ہے۔ '' وہ تمہا رے سا تھ اجر میں شر یک رہے ہیں ۔ ''( مسلم )
اوربخاری میں روایت ا س طرح ہے کہ انس رضی اللہ عنہ نے فرمایاکہ ہم نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ غزوئہ تبوک سے لوٹے تو آپ نے فرمایا:
'' یقینا کچھ لوگ ہمارے پیچھے مدینے میں رہے کہ ہم جس گھاٹی یا وادی سے گزرے(اجر و ثواب کے لحاظ سے) وہ ہمارے ساتھ تھے ، انہیں توعذر نے روکے رکھا۔''
توثیق الحدیث: حدیث جابراخرجہ مسلم (١٩١١) ' و حدیث انس ا خرجہ البخاری ( ٦/٤٦۔٤٧۔فتح)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
مسٹر گرزلی (20-06-08), طارق افضل (21-06-08)
پرانا 20-06-08, 07:30 PM   #7
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

دیث نمبر پانچ (٥)
٥۔ ابو یزید معن بن یزید بن اخنس رضی اللہ عنہم ( یہ معن ' ان کے والد یزید اور دادااخنس تینوںصحابی ہیں ) بیان کرتے ہیں ۔ کہ میرے والد یزید نے کچھ دینا ر صدقہ کرنے کے لیے نکالے اور انہیں مسجد میں کسی آدمی کے پاس رکھ آئے ( تاکہ وہ کسی مستحق کو دے دے ) پس میں مسجد میں آیا اور انہیں گھر لے آیا۔ پس انھوں نے فرمایا ــ: اللہ کی قسم ! میں نے تو یہ ارادہ نہیں کیا تھا ۔ ( کہ یہ دینا ر تم لے آؤ ) پس میں انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لے آیا اور آپ کو اس مسئلے کے با رے میں بتایا تو آ پ نے فرما یا
": اے یزید ! تجھے تیری نیت کا ثواب مل گیا اور اے معن ! جو تو نے لے لیا وہ تیر اہے ۔ '' ( بخاری )
توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری ( ٣/٢٩١۔فتح) ۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
مسٹر گرزلی (20-06-08), طارق افضل (21-06-08)
پرانا 20-06-08, 07:34 PM   #8
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

حدیث نمبر چھ (٦)
٦۔ابو اسحٰق سعد (رضی اللہ عنہ) بن ابی وقا ص مالک بن اہیب بن عبد منا ف بن زہرہ بن کلا ب بن مرہ بن کعب بن لؤی القرشی الزہری ' جو ان دس صحابہ میں سے ایک ہیں جنہیں دنیا میں جنت کی خوشخبری دے کی گئی ۔ وہ بیان کرتے ہیں ۔ کہ حجۃ الودا ع کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری عیا دت کے لیے تشریف لائے اور مجھے اس وقت شدید دردتھا ۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! آپ دیکھ رہے ہیں کہ مجھے کس قدر شدید دردہے او رمیں مالدار آدمی ہوں لیکن میری وارث صرف میری ایک ہی بیٹی ہے ' کیا میں اپنے مال کا دو تہا ئی حصہ صدقہ کردوں ؟ آپ نے فر ما یا: '' نہیں '' میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آدھا مال ؟ آپ نے فرما یا: '' نہیں '' پھر میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ایک تہائی ؟ آپ نے فر مایا:
'' تیسرا حصہ صدقہ کر لو ، لیکن تیسرا حصہ بھی کثیر یا بڑ ا ہے کیو نکہ اگر تم اپنے وار ثو ں کو مالدا ر چھوڑ کر جا ؤ تو یہ اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں محتاج چھو ڑ کر جا ؤ کہ وہ لوگوں کے سا منے ہا تھ پھیلا تے پھر یں ۔ کیونکہ تم اللہ تعالیٰ کی رضا کےلیئے جو بھی خر چ کرو گے تو ا س پر تمہیں اجر ملے گا ' حتی کہ تم جو لقمہ اپنی بیوی کے منہ میںرکھو گے ( اس پر بھی ثواب ملے گا ) '' ۔
راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! کیا میں اپنے سا تھیوں کے ( مکے سے ) چلے جا نے کے بعد پیچھے ( مکہ میں ) چھو ڑ دیا جا ؤںگا (ّ میں ہجرت نہیں کروں گا )؟ آپ نے فرما یا :
'' پیچھے چھوڑ دیے جا نے کی صورت میں تم اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر جو بھی عمل کرو گے اس سے تمہارے در جا ت بلند ہوں گے ۔ نیز ممکن ہے کہ تمہیں پیچھے رہنے کی مہلت مل جا ئے اور کچھ لوگ تم سے فائدہ حاصل کر لیں دوسرے لوگو ں ( کا فروں ) کو تم سے نقصان پہنچے ۔ اے اللہ ! میرے صحابہ کی ہجرت کو پورا فر ما اور انہیں انکی ایڑیوں پر نہ لو ٹا لیکن قابل رحم سعد بن خولہ ( یہ سعد بن ابی وقا ص کے علا وہ ) ہیں '' ۔
ان کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رحمت کی دعا فرماتے تھے ۔ اس لیے کہ وہ مکے میں فوت ہوئے تھے ۔
(متفق علیہ )توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری ( ٣/١٦٥۔فتح) ' ومسلم (١٦٢٨)

Last edited by عبداللہ حیدر; 20-06-08 at 07:43 PM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
مسٹر گرزلی (20-06-08), طارق افضل (21-06-08)
پرانا 20-06-08, 07:35 PM   #9
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حدیث نمبر سات ( ٧)
ابو ہریرہ عبدالرحمن بن صخر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرما یا :
'' اللہ تعالیٰ تمہار ے جسموں اور تمہاری صورتوں کو نہیں دیکھتا وہ تو تمہارے دلوں کودیکھتا ہے۔ ''(مسلم)
توثیق الحدیث : أخرجہ مسلم ( ٢٥٦٤) (٣٣)

Last edited by عبداللہ حیدر; 20-06-08 at 07:43 PM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
مسٹر گرزلی (20-06-08), طارق افضل (21-06-08)
پرانا 20-06-08, 07:42 PM   #10
Senior Member
 
مسٹر گرزلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,113
کمائي: 11,844
شکریہ: 152
334 مراسلہ میں 566 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسٹر گرزلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسٹر گرزلی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-06-08, 07:50 PM   #11
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

حدیث نمبر نو ( ٩)
٩۔ابو بکر ہ نفیع بن حارث ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :
'' جب دومسلما ن اپنی اپنی تلواریں سونت کر مد مقا بل آجاتے ہیں تو پھر یہ قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہیں ''
میں عر ض کیا : اے اللہ کے رسول ! یہ تو قاتل ہے ( اس لیے جہنمی ہے ) مقتول جہنمی کیوں ہو گا ؟ آپ نے فر مایا :
'' اس لیے کہ وہ بھی اپنے سا تھی( مد مقابل ) کے قتل کا حریص تھا '' ( متفق علیہ )
توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری (١/٨٥۔فتح ) واللفظ لہ ' ومسلم (٢٨٨٨)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
طارق افضل (21-06-08)
پرانا 20-06-08, 07:51 PM   #12
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

حدیث نمبر دس ( ١٠)
١٠۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فر مایا ۔
'' آدمی کی جما عت کے ساتھ پڑھی ہو ئی نما زاسکی گھر یا بازار میں پڑھی ہو ئی نماز سے بیس سے کچھ زائد درجے فضیلت رکھتی ہے' اس لیے کہ جب کوئی شخص وضوکر تا ہے ۔ اور اچھی طرح وضو کرتا ہے ۔ پھر نما زکے لیے مسجد میں آتا ہے اور نما ز ہی اسے مسجد کی طرف لے جا تی ہے تو پھر وہ جو بھی قدم اٹھا تا ہے تو ہر قدم کے بد لے اس کا ایک در جہ بلند اور ایک گناہ معا ف ہوجا تا ہے ۔ حتٰی کہ وہ مسجد میں دا خل ہو جا تا ہے۔ پس جب مسجد میں دا خل ہو جا تاہے تو وہ حالت نما ز میں شمار ہو تا ہے۔ جب تک نما ز اسے وہاں روکے رکھتی ہے اور فر شتے تمہا رے ایک پر رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں ۔ جب تک وہ اس جگہ بیٹھا رہے جہا ں اس نے نماز پڑھی تھی ۔ فر شتے کہتے ہیں : اے اللہ ! اس پر رحم فرما ' اے اللہ ! اسے بخش دے ، اے اللہ ! اس پر رجوع فر ما ( اور یہ دعا ئیں جا ری رہتی ہیں) جب تک وہ کسی کو تکلیف نہ پہنچا ئے ' جب تک وہ بے وضو نہ ہو''
( متفق علیہ ) یہ لفظ صحیح مسلم کے ہیں
توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری (١/٥٦٤۔فتح) ' مسلم ( ٦٤٩)(٢٧٢)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
طارق افضل (21-06-08)
پرانا 20-06-08, 07:58 PM   #13
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

حدیث نمبر گیا رہ ( ١١)
١١۔ ابو العباس عبداللہ بن عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے رب تبارک وتعالیٰ سے روایت کر تے ہیں ' آپ نے فر ما یا :
"اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برا ئیاں لکھ رکھی ہیں پھر انہوں نے اس کی وضاحت فر ما ئی 'کہ جس شخص نے نیکی کا ارادہ کیا لیکن اسے کر نہیں سکا تو اللہ تعالیٰ اسے اپنے ہاں ایک کا مل نیکی لکھ لیتا ہے اور اگر کوئی شخص کسی نیکی کا ارا دہ کر تا ہے ۔، اوراسے کر بھی لیتا ہے ۔ تو اللہ تعالیٰ اس کا د س گنا سے سات سو گنا بلکہ اس سے بھی کئی گنا زیا دہ ثواب لکھ لیتا ہے۔ اور اگر کوئی شخص کسی بر ائی کا ارا دہ کر تا ہے لیکن اسے کر تا نہیں تو پھر بھی اللہ تعالیٰ اپنے ہا ں ایک کا مل نیکی لکھ لیتا ہے اور اگر کوئی شخص ارادے کے مطا بق اس بر ائی کو کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایک ہی بر ائی لکھتا ہے۔ '' ( متفق علیہ )
توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری (اا/٣٢٣۔فتح) 'و مسلم ( ١٣١)۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
طارق افضل (21-06-08)
پرانا 20-06-08, 08:00 PM   #14
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,764
شکریہ: 8,792
2,971 مراسلہ میں 10,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

حدیث نمبر بارہ ( ١٢)
١٢۔ ابو عبدالرحمن عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ۔ کہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فر ما تے ہوئے سنا :
" تم سے پہلے لوگو ں میں سے تین آدمی سفر پر روانہ ہوئے حتٰی کہ رات ہو گئی ۔ او وہ را ت گزارنے کے لئے ایک غار میں دا خل ہو گئے' پس تھوڑی ہی دیر کے بعد پہا ڑ سے ایک چٹان لڑھک کر نیچے آئی اور آئی اور ا س نے غار کے منہ کو بند کر دیا ' پس انھوں نے سو چ بچار کے بعد کہا : اس چٹان سے نجا ت کا اور کوئی ذریعہ نہیں سوائے اسکے کہ تم اپنے اعمال صالحہ کے واسطے سے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو ۔ ان میں سے ایک آدمی نے کہا : یا اللہ ! میرے بوڑھے والدین تھے اور میں شام کو سب سے پہلے انہیں دودھ پلا تا تھا ۔ اور اہل وعیال نیز خادم وغلا م کو بعد میں پلا تا تھا ۔ ایک روز میں درختوں کی تلا ش میں دور نکل گیا ' جب شام کو واپس گھر آیا تو وہ دونوں سو چکے تھے ' میں نے انکے لیے دودھ دوہا اور لے کر ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ سو چکے تھے ۔ میں انہیں جگا نا پسند کیا نہ ان سے پہلے اہل وعیا ل یاخادم وغلا م کو دودھ پلا نا پسند کیا' پس میں دودھ کا پیا لہ ہا تھ میںلیے ان کے جا گنے کا انتظار کرتا رہا حتیٰ کہ صبح ہوگئی اور بچے بھو ک کی شدت کی وجہ سے میرے قدموں میں بلکتے اور چیختے چلاتے رہے ۔ پس جب وہ بیدار ہو ئے تو انھوں نے اپنا شام کا دودھ پیا ۔ اے اللہ ! اگر یہ کا م میں نے تیری رضا جوئی کے لیے کیا تھا تو پھر ہمیں اس چٹان کی مصیبت سے نجا ت عطافرما ۔ پس پتھر تھوڑا سا سر کا لیکن ابھی وہ نکل نہیں سکتے تھے ۔ دوسرے نے کہا : اے اللہ !میرے چچا کی ایک بیٹی تھی جو مجھے سب سے زیا دہ محبو ب تھی ایک دوسرے روایت میں ہے کہ میں اس سے اس قدر محبت کرتا تھا ۔ جس قدر مردوں کی عورتوں سے ہوسکتی ہے'
پس میں نے اس سے اپنی نفسانی خواہش پوری کرنے کا ارادہ کیا تو اسنے انکار کر دیا۔ لیکن جب ایک مرتبہ وہ قحط سالی سے دوچارہوئی تو میرے پاس آئی ' میں نے اسے ایک سو بیس دینا ر اس شرط پر دیے کہ وہ میرے ساتھ خلوت اختیا ر کرے ۔ چنانچہ وہ اس پر تیا ر ہوگئی حتیٰ کہ جب میں نے اس پر قابو ں پا لیا ۔ ایک اور روایت میں ہے ۔ کہ جب میںاس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان بیٹھ گیا' تو اُس نے کہا : اللہ سے ڈر اور اس مہر (یعنی پر دہ بصارت ) کو بے حق نہ توڑ۔ ( پس یہ سنتے ہی ) میں اس سے دور ہو گیا حالانکہ وہ مجھے لوگوں میں سے سب سے زیادہ محبوب اورپیا ری تھی اور سو نے کے دینا ر جو میں نے اسے دیے تھے ' وہ بھی چھوڑ دیے ۔ اے اللہ ! اگر یہ کا م میں نے تیری رضا کی خاطر کیا تھا تو پھر ہم جس مصیبت سے دوچار ہیں ۔ ہمیں اس سے نجات دے ۔ پس وہ چٹان تھوڑی سی اورسر ک گئی لیکن وہ اب بھی اس غار سے نکل نہیں سکتے تھے ۔ اب تیسرے آدمی نے کہا : اے اللہ میں نے کچھ مزدوروں کو اجر ت پر رکھا تھا ۔ اور میں نے تما م مزدوروں کو اجرت دے دی سوائے ایک آدمی کے جو اپنی مزدوری چھوڑکر چلاگیا تھا۔ پس میں نے اسکی اجر ت کے پیسوں کو کا روبار میں لگا دیا ۔ حتیٰ کہ اس سے بہت سا مال بن گیا۔ پس کچھ مدت کے بعد وہ میرے پاس آیا تو اس نے کہا : اے اللہ کے بندے ! میری اجرت مجھے ادا کردے ۔ میں نے کہا : یہ اونٹ ' گا ئے ، بکریاں اور غلام جو تجھے نظر آرہے ہیں ' یہ سب تیری اجر ت ہے اس نے کہا : اے اللہ کے بندے ! میرے سا تھ مذاق نہ کر ۔ میں نے کہا : میں تیرے سا تھ مذاق نہیں کر رہا ۔ چنا نچہ اس نے سا را مال لے لیا اور ہا نک کر لے گیا اور اس میں سے کو ئی چیز بھی نہ چھوڑی ۔ اے اللہ ! اگر میں نے یہ کام صرف تیری رضا حاصل کرنے کے لیے کیا تھا تو پھر ہمیں اس مصیبت سے نجا ت عطا فر ما ۔ پس وہ چٹا ن سر ک گئی ۔ اور وہ سب با ہر نکل کر چل دیے '' ۔
( متفق علیہ )
(اس حدیث میں مشکل کے وقت اپنے صالح اعمال کا وسیلہ بنا کر دعا کرنے کی دلیل موجود ہے)
توثیق الحدیث : أخرجہ البخاری (٤/٤٤٩۔فتح)' ومسلم (٢٧٤٣)

Last edited by عبداللہ حیدر; 20-06-08 at 08:15 PM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
طارق افضل (21-06-08)
پرانا 21-06-08, 03:26 AM   #15
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 1
کمائي: 0
شکریہ: 25
0 مراسلہ میں 0 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ریاض الصالحین سلسلہ وار مطالعہ

بہت خوب۔ اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے۔
طارق افضل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, قدم, قرآن, لوگ, لوٹے, نماز, مکہ, ممکن, مسائل, مسجد, آدمی, اللہ, حکم, حدیث, حسن, خون, دعا, سفر, سال, شخص, عورت, عمران, صحابہ, صدقہ, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:11 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger