واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > مطالعہ حدیث > ریاض الصالحین




بدعات اور نئے نئے امور ایجاد کرنے کی ممانعت ریاض الصالحین 18

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-07-08, 02:12 AM   #1
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,157
کمائي: 74,568
شکریہ: 8,777
2,962 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default بدعات اور نئے نئے امور ایجاد کرنے کی ممانعت ریاض الصالحین 18

بدعات اور نئے نئے امور ایجاد کرنے کی ممانعت ریاض الصالحین 18

بدعت سے مراد دین میں ایجا د کردہ نیا طریقہ ہے ' جو شریعت کے مشابہ ہوتاہے اور اس کے ذریعے سے
اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ' حالانکہ اس کے صحیح ہونے پر کوئی شرعی دلیل نہیں ہوتی ۔ کتاب وسنت اور اقوال سلف کے ذریعے اسکی بہت مذمت کی گئی ہے او ر اس کے قریب جانے سے منع کیا گیا ہے ' اس لیے کہ یہ بھی شرک کی ایک شاخ اور قسم ہے ۔ اور شیطان کو یہ دوسرے تمام گناہوں سے زیادہ محبوب اور پسند ہے ' کیو نکہ گناہگا رتو کبھی نہ کبھی اپنے گنا ہ سے توبہ کر لیتا ہے ۔ جبکہ بد عتی کو توفیق کم ملتی ہے ' اس لیے کہ وہ توبد عت کو نیکی سمجھ کر تقرب الٰہی کےلئے کر رہا ہوتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:'' پس نہیں ہے حق کے بعد مگر گمراہی۔''( سورۃ یونس:٣٢)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:'' ہم نے کتا ب میںکسی چیزکے بیان کرنے میں کوتاہی سے کام نہیں کیا ۔''
( سورۃ الأ نعام:٣٨)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:'' اگر تم کسی چیز کے بارے میں آپس میں اختلا ف و نزاع کرو تو اسے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسو ل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف لوٹادو ۔ ''(سورۃ النسائ:٥٩) یعنی کتاب و سنت کی طرف لو ٹا دو ۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:''بےشک یہ ہے میرراستہ سیدھا ' پس تم اس کی پیروی کرواور دوسرے راستوں کی پیروی مت کرو ' ورنہ وہ تمہیں اس سیدھے راستے سے جد اکردیںگے''۔ (سورۃ الأنعام:١٥٣)
اور فرمایا:'' ( اے پیغمبر!)فرمادیجیے! اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو۔ تو میری پیرو ی کرو ۔ اللہ تمہیں اپنا محبو ب بنا لے گا ۔ اورتمہارے گنا ہ معاف کردے گا ۔ ''(سورۃ آل عمران :٣١)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
arslansun (11-03-09), sahj (25-07-09), یحیٰی (03-07-08)
پرانا 03-07-08, 02:13 AM   #2
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,157
کمائي: 74,568
شکریہ: 8,777
2,962 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بدعات اور نئے نئے امور ایجاد کرنے کی ممانعت ریاض الصالحین 18

حدیث نمبر١٦٩۔
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں ۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:'' جس نے ہمارے اس امر ( دین اسلام ) میں کوئی نئی چیز ایجا د کی ' جو اس میں سے نہیں تو وہ مردود ہے ۔ '' ( متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے :'' جس نے کوئی ایسا کام کیا جس پر ہمار احکم نہیں ہے تو وہ کام مردودہے ۔''
توثیق الحدیث:أخرجہ البخاری(٥/٣٠١۔فتح)'ومسلم(١٧١٨)
یہ حدیث ان احادیث میں سے ہے جن پر اسلام کا مدار ہے'لہٰذا اسے یاد کرنا چاہیے اور اس کا پرچار کرنا چاہیے اور بدعات ومحدثات کے رد کرنے میںایک عظیم قاعدہ ہے۔اہل علم نے اس حدیث کی تفصیل میںسیر حاصل بحث کی ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
arslansun (11-03-09), sahj (25-07-09), یحیٰی (03-07-08)
پرانا 03-07-08, 02:14 AM   #3
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,157
کمائي: 74,568
شکریہ: 8,777
2,962 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بدعات اور نئے نئے امور ایجاد کرنے کی ممانعت ریاض الصالحین 18

ۤحدیث نمبر ١٧٠۔
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ۔ کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب خطبہ ارشاد فرماتے تھے ۔ تو آپ کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں تھیں ۔ او ر آواز بلند ہوجاتی اور آپ کا غضب شدید ہو جاتاحتیٰ کہ ایسے معلوم ہوتا کہ آپ کسی ( حملہ آور ) لشکر سے ڈرارہے ہیں ' آپ فرماتے ہیں ۔'' وہ تم پر صبح و شام کو حملہ کرنے والا ہے ۔ ''
او ر فرماتے :'' میں اورقیامت ایسے معبوث کیے گئے ہیں ۔ جیسے یہ دوانگلیاں ہیں :'' آپ اپنی ا نگشتِ شہادت اور درمیانی انگلی کو ملا لیتے او ر فرماتے :'' أما بعد ! یقینا بہترین بات اللہ کی بات ہے ۔ اور بہترین راستہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا راستہ ہے ۔ او ر بد ترین کام نئے پیدا کردہ کام ہیں اور دین کے بارے میں ہر نیا کام گمراہی ہے۔ '' پھر آپ نے فرماتے :''میں ہر مومن پر اس کی جان سے بھی زیادہ حق رکھتا ہوں ۔ ( یعنی اس کا سب سے زیادہ خیر خواہ ہوں )جو شخص مال چھوڑ جائے وہ اس کے ورثا کے لیے ہے اور جو شخص قرض یا بچے اور عیال چھوڑ کر مرجائے تو ( قرض کی ادائیگی ) میر ے ذمے ہے اور ( بچوں کی نگرانی کا فریضہ ) مجھ پر ہے ۔''(مسلم)
توثیق الحدیث:أخرجہ مسلم( ٨٦٧)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
arslansun (11-03-09), sahj (25-07-09), یحیٰی (03-07-08)
جواب

Tags
پسند, نیا طریقہ, محبت, معلوم, اللہ, اسلام, بہترین, بچوں, حدیث, راستہ, شام, شخص, عمران, صبح, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا باجماعت نماز تراویح بدعت ہے؟ عبداللہ حیدر ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 15 31-08-10 12:28 AM
::::: اچھی بدعت اور بری بدعت :::::: عادل سہیل ایمان 95 03-08-09 06:51 PM
گڈ بدعت اینڈ بیڈ بدعت sahj مذہبی مسائل اور ان کا حل 40 26-07-09 10:52 AM
::: نعت ::: ابو کاشان شعر و شاعری 1 24-12-07 09:41 AM
جیو پر پابندی کیخلاف درخواستیں،سندھ ہائیکورٹ میں5بار سماعت کے بعد ناقابل سماعت قرار دے کر خارج خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 09:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger