واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > مطالعہ حدیث > ریاض الصالحین




اللہ کے حکم کی تعمیل واجب ہے۔ ریاض الصالحین 17

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-07-08, 02:10 AM   #1
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,157
کمائي: 74,568
شکریہ: 8,777
2,962 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اللہ کے حکم کی تعمیل واجب ہے۔ ریاض الصالحین 17

اللہ کے حکم کی تعمیل واجب ہے۔ ریاض الصالحین 17

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
'' ( اے میرے نبیؐ!)تیرے رب کی قسم! وہ اس وقت تک مو من نہیں ہوسکتے جب تک وہ تمہیں اپنے باہمی جھگڑو ں میں حکم ( ثالث )نہ مان لیں اور پھر تیرے فیصلے پر اپنے دلوں میں کوئی تنگی محسوس نہ کریں اور اسے دل سے تسلیم کرلیں ۔(سورۃالنساء :٦٥)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا:'' ایما ن والوں کا قول تویہ ہے ۔ کہ جب انہیں اس لیے بلایا جا تا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کارسو ل ان میں فیصلہ کردیں ۔ تو وہ کہتے ہیں ۔ کہ ہم نے سنا اور مان لیا :''(سورۃ النور:٥١)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-07-08, 02:11 AM   #2
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,157
کمائي: 74,568
شکریہ: 8,777
2,962 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اللہ کے حکم کی تعمیل واجب ہے۔ ریاض الصالحین 17

حدیث نمبر١٦٨۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر یہ آیت نا زل ہوئی :'' اللہ ہی کے لیے ہے ۔ جو آسمانوں اورزمین میں ہے ۔ اوراگر تم ظا ہر کرو وہ جو تمہارے دلوں میں ہے ۔ یا اسے چھپاؤ اللہ تعالیٰ اس پر تمہارا محاسبہ کرے گا ۔'' ( سورۃ البقر ہ:٢٨٤)تو یہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ کرام پر نہایت گراں گزری ' وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اورگھٹنوں کے بل بیٹھ گئے ۔ اور عرض کرنے لگے : اے اللہ کے رسول ! ہمیں ایسے اعمال کا حکم دیا گیا جن کی ہم میں طاقت تھی ( جیسے ) نماز ' جہاد ' روزہ' اورصدقہ ( وہ ہم نے کیے ' لیکن ) اب آپ پر ایک ایسی آیت نازل ہوئی ہے جو ہماری طاقت سے باہر ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:'' کیا تم بھی اسی طرح کہنا چاہتے ہوں جس طرح تم سے پہلے اہل کتا ب(یہود و انصار یٰ) نے کہا تھا 'ہم نے سنا اور نافرمانی کی ' بلکہ تم کہو ہم نے سنا اوراطاعت کی ' اے ہمارے رب ! ہم تجھ سے بخشش مانگتے ہیں ۔ اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے ۔ :''جب انھوں نے کہا ۔ ( ہم نے سنا او ر ہم نے اطاعت کی ' ہم تجھ سے بخشش مانگتے ہیں اور تیری ہی طرف پھرناہے ' جب لوگوں نے اسے پڑھا او ر ان کی زبانیں اس کے ساتھ روا ں ہوگئیں ۔ تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی :'' رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور مومنین اس
( وحی ) پر ایمان لائے جو رسول کی طرف نازل کی گئی ۔ سب ایما ن لائے اللہ تعالیٰ پر ' اس کے فرشتوں پر ، اس کی کتابوں پر ، اس کے رسولوں پر ، ہم ا س کے رسو لوںمیں سے کسی ایک کے درمیا ن تفریق نہیں کرتے اور انھوں نے کہا۔ ہم نے سنااوراطاعت کی ۔ اے ہمارے رب!ہم تجھ سے بخشش مانگتے ہیں ۔ او ر تیری ہی
طر ف لوٹنا ہے ۔ :'' جب انھوں نے ایسا کر لیا ۔ تو اللہ تعالیٰ نے اس حصے کو ( جوان پر گراں گزراتھا ) منسوخ کر دیا ۔ اور یہ آیت نازل فر مادی :'' اللہ تعالیٰ کسی نفس کواس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ' جو اچھے کام کرئے گا اس کا فائدہ اسی کو ہو گا اور جو برے کام کرے گا اس کا وبال اسی کو ہوگا' اے ہمارے رب! ہماری بھول او رخطاؤں پرہماری گر فت نہ فرما :'' اللہ تعالیٰ نے فرمایا:'' اچھا ٹھیک ہے اے ہمارے رب ہم پر اس طرح بوجھ نہ ڈالنا جس طرح تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا ۔''اللہ تعالیٰ نے فرمایا:'' ہاں !ٹھیک
ہے اور ہمیں معاف فرمادے ' ہمیں بخش دے اورہم پر رحم فرما ' تو ہی ہمارہ کار ساز ہے 'پس تو کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما ۔'' اللہ تعالیٰ نے فرمایا:'' ہاں ! ٹھیک ہے ( مسلم)
توثیق الحدیث:أخرجہ مسلم(١٢٥)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کتابوں, نماز, ایمان, اللہ, حکم, حدیث, روزہ, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سرٹیفکیشن اور انٹرنیٹ پر تعلیم کے متعلق مشورہ درکار یاسر عمران مرزا Computer Certifications 29 20-03-11 12:11 AM
سلمان تاثیر کا تعلق تعلیم یافتہ عاشق رسول گھرانے سے تھا گلاب خان خبریں 16 08-01-11 05:53 AM
تعلیمی سیمینار تعلیم Real_Light خبریں 0 21-04-08 09:20 AM
سرکاری اسکولوں کاتعلیمی معیار اب گرتا جا رہا ہے، وزیر تعلیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 11:24 AM
سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق پالیسی یکسر تبدیل،پروموشن بورڈز بڑی حد تک غیر متعلق کردیئے گئے,,,,رپور ٹ:… انصار عباسی خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:57 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:23 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger