واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات



دیگر تحقیقات دیگر تحقیقات


موٹاپے کی اقسام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-07-08, 06:11 PM   #1
Senior Member
 
راجہ صاحب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,872
شکریہ: 165
748 مراسلہ میں 1,727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Post موٹاپے کی اقسام

موٹاپے کی اقسام

اب تک یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ جسمانی موٹاپا صرف غذائی بے احتیاطی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ بیشتر لوگ بھی ضرورت سے زیادہ کھانے کو ہی موٹاپے کا سبب گردانتے ہیں لیکن اس مضمون میں ہم ان وجوہات کا بھی ذکر کریں گے جن کی وجہ سے آپ موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں انہیں موٹاپے کی اقسام بھی کہا جا سکتا ہے۔
وراثتی یا جینٹیک موٹاپا
موٹاپے کی یہ قسم والدین سے اولاد میں منتقل ہوتی ہے۔ بعض cases میں لارنس مون بیڈل سنڈروم ہو جاتا ہے۔ انسان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما رک جاتی ہے۔ اس موٹاپے میں مبتلا افراد میں اکثر چھ انگلیوں کے حامل لوگ شامل ہوتے ہیں۔
وون گائیرک موٹاپا
یہ ایک ایسا مرض ہے جس کی وجہ سے جسم میں خصوصاً جگر میں گلائیکوجن زیادہ مقدار میں جمع اور اکٹھا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ ساتھ ہی ہڈیوں کی نشوونما رک جاتی ہے اور انسان موٹاپے کا شکار رہتا ہے۔
ہائپوتھیلیمک موٹاپا
انسان کے جسم میں موجود ہائپوتھیلیمک گلینڈ میں خرابی کی وجہ سے بھی انسان موٹاپے سے دوچار ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں پیشاب میں گلوکوز خارج ہونے لگتا ہے اور بخار بھی ہو جاتا ہے۔
ہارمون کی خرابی
انسان کے جسم میں پائے جانیوالے ہارمون کے نظام میں خرابی کے سبب بھی انسان موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے ۔عموماً خواتین اس موٹاپے میں زیادہ مبتلا نظر آتی ہیں۔ یہ موٹاپا ہارمون کی زیادتی اور کمی سے ہوتا ہے۔
تھائیرائیڈ گلینڈ
جسم میں تھائیرائیڈ گلینڈ کی کمی سے بھی موٹاپے کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں جسم کی بافتوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے جس کے باعث جسم پھولنے لگتا ہے۔
انسولین کی زیادتی
لبلبے میں انسولین بنانے والے غدودوں میں خرابی کی صورت میں جسم میں انسولین کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے اور فالتو چربی جمع ہو جاتی ہے جس سے انسان موٹاپے کے مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر انسان میں genes کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ اگر ان genes میں موٹاپا پیدا کرنے والے عوامل زیادہ ہوں تو کوئی بھی فرد موٹاپے کا شکار ہو سکتا ہے۔ دراصل یہ ہماری روزمرہ حرکات اور طرز زندگی پر منحصر ہوتا ہے ۔ہم کیا کھاتے ہیں، کتنی دیر آرام کرتے ہیں، ورزش پر کتنا وقت صرف کرتے ہیں، کن امراض کے اثرات موٹاپے میں مبتلا کرتے ہیں، کونسی ادویات موٹاپے کا سبب بن رہی ہیں۔ یہ تمام چیزیں موٹاپے سے جڑی ہوئی ہیں۔ خواتین میں تو موٹاپے کے خطرناک اثرات بھی دیکھنے کو ملے ہیں ۔خواتین کی اکثریت موٹاپے کی وجہ سے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتی ہے۔ ایام کی بندش اور تکلیف بھی عموماً وزن بڑھنے سے منسلک ہے۔ ٭٭
راجہ صاحب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
ورزش, لوگ, نظر, موٹاپا, منتقل, انسان, خواتین, زندگی, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسکوٹر پر۔ ۔ ۔ ۔ سیپ دلچسپ اور عجیب 6 03-10-11 09:09 PM
روٹری کلب / روٹری انٹرنیشنل کے بارے میں ٹھوس مواد عبیداللہ عبید Ask Experts ماہرین کی رائے 16 27-01-11 07:57 AM
موٹرسائیکل یا موٹر کار فیصلہ آپ نے کرنا ہے جاویداسد دلچسپ اور عجیب 3 26-07-10 02:16 PM
پرانی موٹر The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 01:30 PM
مفت 10 لاکھ اور موٹر والی سایکل (اردو کے الفاظ) مجاور دلچسپ اور عجیب 1 07-01-09 10:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:53 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger