واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات



دیگر تحقیقات دیگر تحقیقات


قلفہ کا ادویاتی استعمال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-07-08, 06:02 PM   #1
Senior Member
 
راجہ صاحب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,872
شکریہ: 165
748 مراسلہ میں 1,727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Post قلفہ کا ادویاتی استعمال

قلفہ کا ادویاتی استعمال

قلفہ ایک ملائم، گداز اور موسمی بوٹی ہے۔ اس کا قد 30 سینٹی میٹر یعنی دو فٹ اونچا ہوتا ہے۔ یہ ایک مقبول سبزی ہے اور ساگ کے طور پر پکائی جاتی ہے۔ اس کی شاخیں بہت تھوڑی اور تنا نازک ہوتا ہے۔ تنا ہموار، چمکدار اور رنگ میں ہلکا گلابی ہوتا ہے۔ پتے سادہ، موٹے، ہموار اور رس بھرے ہوتے ہیں۔ پھول زرد اور پھل چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں جن میں بہت سے بیج پائے جاتے ہیں۔قلفہ کا کیمیائی تجزیہ بتاتا ہے کہ اس کے ایک سو گرام میں 90.5 فیصد رطوبت، 2.4 پروٹین، 0.6 فیصد چکنائی، 2.3 فیصد معدنیات، 1.3 فیصد ریشہ اور 2.9 فیصد کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔ معدنی اور حیاتینی اجزاء میں کیلشیم، فاسفورس، آئرن، کیروٹین، تھایامین، ریبوفلاوین، نایاسین اور وٹامن سی شامل ہیں۔ اس کی غذائی صلاحیت 27 کیلوریز ہے۔
شفابخش قوت اور طبی استعمال
قلفہ کے پتے ہلکے سے نمکین، ترش اور لیس دار ہوتے ہیں۔ یہ فرحت بخش اور سرد مزاج ہیں۔ ناقص غذائیت کے شکار افراد کو اس کا استعمال صحت مند بناتا ہے۔ اس کے بیج جلد اور نسیحی بافتوں پہ مسکن اثر کرتے ہیں۔ یہ خون کا اخراج روکتے ہیں۔ رطوبتوں میں اضافہ کر کے پیشاب کی مقدار بڑھاتے ہیں۔
پیشاب کی بیماریاں
درد کے ساتھ پیشاب آنے کے مرض میں قلفہ ایک قیمتی غذا ہے۔ اس مرض میں قلفہ کے پتے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔مریض کودن میں دو بار پتوں کا جوشاندہ ایک چائے کا چمچہ مقدار میں دیا جاتا ہے۔ اگر پسینہ زیادہ آنے کی وجہ سے پیشاب کی مقدار کم ہو جائے تو مریض کو قلفہ کے بیج استعمال کرائے جاتے ہیں۔ اس کیفیت میں ایک چائے کا چمچہ بیج کا روغن کچے ناریل کے ایک گلاس پانی میں ڈال کر دن میں تین بار ملانے سے مریض کو پیشاب کی تکالیف سے نجات ملتی ہے۔اس نسخہ سے مثانے کی سوزش میں جلن بھی دور ہو جاتی ہے۔
اسہال اور پیچش
اسہال اور پیچش میں قلفہ کے بیج اینٹھن اور مروڑ کے ساتھ اٹھنے والے درد سے نجات دیتے ہیں۔ ان امراض میں بیج، میتھی کے پتوں، پودینے کے رس اور آم کی گٹھلی کے سفوف جیسی کسی اور دوا کے ساتھ استعمال کرانا چاہئیں۔
ذیابیطس
ایک چائے کا چمچہ قلفہ پانی کے ساتھ روزانہ تین چار ماہ تک کھانے سے جسم کی اپنی انسولین کی پیداوار بڑھ جاتی ہے اور ذیابیطس ختم ہو جاتی ہے۔
خون کا اخراج
معمولی مقدار میں منہ، ناک یا مقعد سے خون آتا ہو تو اس کو روکنے میں قلفہ کے پتے بہت کارگر ہیں۔ پتوں کو نچوڑ کر رس نکالتے ہیں اور پھر اس رس میں ایک چائے کا چمچہ تازہ لیموں کا رس اور شہد ملا کر مریض کو دن میں تین بار پلاتے ہیں۔
جلد کے امراض
قلفہ کے پتوں کا پلٹس جلی ہوئی جلد پر پھوڑے، پھنسیوں، ناسور، زخموں اور کاربنکل پر باندھنا حیران کُن حد تک اچھے نتائج دیتا ہے اور جلد تیزی سے صحت مند ہو جاتی ہے۔ سرخ باد پر اس کا استعمال تسکین دیتا ہے۔ جلد کی خارش اور سوزش میں بھی قلفہ کے پتوں کا استعمال سود مند رہتا ہے۔
گرمی دانے اور حدت
گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے قلفہ کو ایک دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے تنوں کا رس استعمال کرنے سے گرمی دانے اور گرمی دانوں سے نجات ملتی ہے اور جسم میں ٹھنڈک کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ پتوں کا پلٹس کن پٹیوں پر باندھنے سے شدید قسم کا سر درد کافور ہو جاتا ہے۔
٭٭
راجہ صاحب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پھول, آم, جلد, خون, صلاحیت, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا بی بی سی کا فونٹ اپنی ویب سائٹ پر استعمال کیاجاسکتا ہے؟ کا پی رائٹ کا مسئلہ تو نہیں ہوگا عبیداللہ عبید Ask Experts ماہرین کی رائے 10 19-12-10 09:18 AM
موبائل فون استعمال کرنے سے یادداشت ختم ہو جاتی ہے حیدر موبائلز معلومات اور جائزہ 21 28-10-10 09:22 AM
ویب کیمرے کا استعمال شریف متفرقات 1 06-04-10 11:04 AM
جاوید میاں داد کا استعفی راجہ اکرام کرکٹ 2 30-01-09 12:40 PM
ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والے پلیئرز تفسیر حیدر کرکٹ 0 16-07-08 04:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:08 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger