واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > دیس ہوئے پردیس



دیس ہوئے پردیس دیس ہوئے پردیس


نیو یارک میں مسلمان بنگلہ دیشی کی تعریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-12-07, 08:44 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,155
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default نیو یارک میں مسلمان بنگلہ دیشی کی تعریف

نیو یارک میں مسلمان بنگلہ دیشی کی تعریف

نیو یارک میں ایک مسلمان بنگلہ دیشی کو تین یہودیوں کو ایک گروہ سے بچانے پر اعزاز دیا جا رہا ہے۔ نیو یارک کے میئر مائیکل بلومبرگ کی طرف سے حسن عسکری کو بدھ کو میڈل پیش کیا جائے گا۔
حسن عسکری نو دسمبر کو ٹرین پر سفر کر رہے تھے جب دس افراد نے یہودی مخالف نعرے لگاتے ہوئے تین یہودیوں پر حملہ کر دیا۔ مختلف نسلوں کے درمیان افاہم و تفہیم کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم سے تعلق رکھنے والے ریبائی مارک نے کہا کہ جب لڑائی شدت اختیار کر گئی تو ٹرین میں موجود سب لوگوں نے اسے نظر انداز کیا لیکن عسکری یہودیوں کی مدد کو آئے، جس کے نتیجے ان کے چہرے ہر شدید چوٹیں آئیں۔

عسکری کی مداخلت کی وجہ سے تشدد کا شکار ہونے والوں کو پولیس کو اطلاع کرنے کا موقع مل گیا۔

ہلکی پھلکی جسامت کے مالک عسکری نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہی تربیت ہوئی ہے کہ وہ ایسے موقع سے نظریں چرا کر نہیں بھاگ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو مار کھاتا دیکھ کر بغیر کچھ کیے نہیں رہ سکتے تھے۔ ’میرا ایمان ہے کہ ہم سب ایک ہی خاندان ہیں اور میرا مذہب ہمیشہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنے کی ترغیب دیتا ہے‘۔

پولیس نے اس واقعے کے بعد دس افراد کو حراست میں لیا ہے۔ عسکری نے کہا کہ ان کے دوستوں میں یہودی، عیسائی اور بدھ مذہب سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں اور وہ ان میں سے کسی کے لیے بھی ایسا ہی کرتے۔

عسکری نے کہا کہ انہیں یہ بات عجیب لگی کہ امریکی ذرائع ابلاغ میں انہیں ’شہر کا ہیرو‘ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اسے جذباتی لمحہ قرار دیا۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, نظر, موقع, ایمان, حسن, سفر, عسکری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یو فون نے جدید ترین گیمز پورٹل متعارف کرا دیا Real_Light موبائلز معلومات اور جائزہ 5 06-06-08 07:36 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:34 AM
جیو کی بند ش کیخلاف مظاہر ے،فیصل آباد اور کوئٹہ میں صحافیوں پر پولیس کا تشدد،متعدد زخمی در جنوں کی گرفتاری و رہائی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 10:42 AM
فوجیوں کیخلاف اشتعال، برہنہ پریڈ چاچا کمال عمومی بحث 1 27-06-07 04:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger