| دیس ہوئے پردیس دیس ہوئے پردیس |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
صحافت کی اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں کئی پروگرام موجود ہیں۔ امریکی کونسل آن ایجوکیشن ان جرنلزم کے مطابق امریکہ میں 109 ایسے کالج اور یونی ورسٹیاں موجود ہیں جو صحافت اور ابلاغِ عامہ کی تعلیم فراہم کرتے ہیں۔
اس شعبے میں بہترین تعلیمی ادارے یونی ورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا، یونی ورسٹی آف میزوری اور یونی ورسٹی آف نارتھ کیرولائنا سمجھے جاتے ہیں۔ان کے علاوہ صحافت کی بہترین تعلیم کے اداروں میں نیویارک سٹی کی کولمیبا یونیورسٹی اور الی نوئے کی نارتھ ویسٹرن یونی ورسٹی کے صحافت کے اسکول بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کا اسکول آف جرنلزم مڈیل ہے۔ اس ادارے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے طالب علموں کوحقیقی دنیا میں پڑھنے اور کام کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ جرائم اور شہری مسائل پر مبنی طالب علموں کی تیار کی ہوئی رپورٹوں کو اخبار اور ٹیلی وژن اسٹیشن شائع کرتے ہیں۔ صحافت کے دوسرے مضامین میں رسائل کی اشاعت اور ویب ڈیزائن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مڈیل نیوز سروس واشنگٹن میں رپورٹنگ کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ مڈیل اسکول میں آئندہ برس گریجویٹ طالب علموں کا خرچ 58 ہزار ڈالرز کے لگ بھگ آ سکتا ہے۔ اس رقم میں رہائش، خوراک، کتابیں ، ہیلتھ انشورنس وغیرہ شامل ہیں۔ مڈیل کا ایک انڈرگریجویٹ پروگرام بھی ہے۔ غیر ملکی مڈیل اسکول کے اسکالرشپ اور مالی امداد حاصل نہیں کرسکتے۔ غیرملکی کو چاہیے کہ وہ اپنےآبائی ملک یا انٹرامریکن پریس ایسوسی ایشن اسکالر شپ فنڈ جیسے گروپس سے امداد حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ صحافت کے اسکول پیشہ ورانہ ڈگری آفر کرتے ہیں اور بعض اسکول پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ طالب علم کسی اور پروگرام میں مثلاً قانون یا پبلک پالیسی ، مشترکہ ڈگری بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ یہ صحیح ہے کہ صحافت کی ڈگری کی افادیت میڈیا کے لوگوں میں بحث و مباحثے کا شکار رہی ہے۔مگر صحافت کے تعلیم ادارے رپورٹنگ ، تحریراور پروڈکشن میں مہارت حاصل کرنے لیے تربیت فراہم کرتے ہیں۔ ان کالجوں میں اس پیشے سے متعلق قانونی مسائل مثلاً تحریروں کی چوری ،ہتک کا قانون اور آزادیِ اظہار کے بارے میں بھی پڑھایا جاتا ہے۔ یہ اسکول دوسری شعبوں میں بھی تعلیم دیتے ہیں ، مثال کے طورپر تعلقاتِ عامہ یا پبلک ریلیشنز۔
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
|
|
|
|
| پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا | ابن جلال (26-09-08) |
![]() |
| Tags |
| کالج, ویب, واشنگٹن, نیوز, موقع, مسائل, امریکہ, اعلیٰ, بہترین, تعلیم, جواب, صحیح, صحافت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سرٹیفکیشن اور انٹرنیٹ پر تعلیم کے متعلق مشورہ درکار | یاسر عمران مرزا | Computer Certifications | 29 | 20-03-11 12:11 AM |
| سلمان تاثیر کا تعلق تعلیم یافتہ عاشق رسول گھرانے سے تھا | گلاب خان | خبریں | 16 | 08-01-11 05:53 AM |
| اٹلی میں مساجد کی تعمیر پر پابندی لگانے کا مطالبہ | ابن جلال | خبریں | 0 | 19-09-08 01:07 AM |
| سرکاری اسکولوں کاتعلیمی معیار اب گرتا جا رہا ہے، وزیر تعلیم | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 11:24 AM |
| سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق پالیسی یکسر تبدیل،پروموشن بورڈز بڑی حد تک غیر متعلق کردیئے گئے,,,,رپور ٹ:… انصار عباسی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 26-10-07 10:57 AM |