| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن میں دوبارہ منتخب ہونے والے نو منتخب صدر سردار عصمت اللہ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ بار نے نو مارچ 2007ء سے عدلیہ پر قدغن ، ججوں کی نظر بندی اور وکلاء تشدد سمیت تمام غیر آئینی مظالمانہ اقدامات کے حوالے سے صدر مشرف کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی ہے ۔ سپریم کورٹ بار کے اعلان کے تحت نو سے سولہ مارچ ڈویژن بھر کے وکلاء تاجروں ، طلباء اور مزدوروں سے مل کر ’’بلیک فلیگ ویک ‘‘ بھر پور طریقے سے منائیں گے ۔ 6مارچ کو ہائی کورٹ میں ڈویژنل وکلاء کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں نو منتخب سیاسی قیادت اور پارلیمنٹرنیز بھی شرکت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بار کے جنرل سیکریٹری ملک محمد صدیق اعوان نائب صدر یاسر علی اور مجلس عاملہ کے رکنی انوار ڈار سمیت دیگر وکلاء بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سردار عصمت اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن کی آج (بروز بدھ ) شام 4بجے اسلام آباد ائیر پورٹ آمد کے موقع پر وکلاء والہانہ استقبال کریں گے ۔ جبکہ کل (بروز جمعرات ) صبح 11بجے ہائی کورٹ بار میں ڈویژنل وکلاء کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں نو منتخب سیاسی قائدین بھی شرکت کریں گے ۔ جبکہ طلباء تاجر اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ سول سوسائٹی سے بھی افراد شرکت کریں گے ۔ وکلاء کنونشن کا مقصد سپریم کورٹ بار کی طرف سے 9مارچ کے لانگ مارچ کو موخر کرنے کے فیصلے کی بھی توثیق کی جائے گی۔ لانگ مارچ کو موخر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ نو منتخب پارلیمنٹ کو ججوں کی بحالی اور حکومت سازی کے لئے وقت دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری جسٹس رضا خان ، جسٹس شاکر اللہ جان اپنے اہل خانہ سمیت نظر بند ہیں ۔ نہ عدلیہ کو آزادی دی جارہی ہے ۔لہٰذا خاموش احتجا ج کا حق محفوظ رکھتے ہوئے اپنی جدوجہد جار ی رکھی جائے گی ۔ 28فروری کے انتخابات میں عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 9مارچ سے 16مارچ تک گھروں دکانوں ، بازاروں اور بار ایسو سی ایشنوں پر سیاہ پرچم لہرا کر ’’بلیک فلیگ ویک ‘‘ بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک میں وکلاء کا بھر پور ساتھ دیں ۔ پرویز مشرف اپنی آمریت کے دوام کے لئے ہر حربے استعمال کررہے ہیں حکومتی ایجنسیاں ملک میں قیاس اور انا ر کی پھیلانے میں مصروف ہیں ۔ پرویز مشرف 18 فروری کے عوامی فیصلے کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ 6مارچ کے وکلاء کنونشن کے لئے وکلاء اور میڈیا عوام کو منظم کریں تاکہ ہر گھر اور دکان پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں ۔ بازاروں شاہراہوں پر احتجاجی بینر لگائے جائیں گے وکلاء عدل و انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پرویز مشرف نے ایمرجنسی اور پی سی او نافذ کر کے انصاف کے علمبردار ججوں کو فارغ کردیا ۔ وکلاء 9مارچ 2007ء اور 3نومبر 2007ء کی تحریک اور موقف پر پوری طرح قائم کیں۔ انہوں نے جاسوسی کے الز ام میں سزائے موت پانے کے باوجود رہا کیے جانے والے بھارتی باشندے ’’ کشمیر سنگھ ‘‘ کی رہائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسے رہائی کے بعد پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا جو 35سالہ قیدی ہونے کے باوجود ظاہراً قیدی نظر نہیں آتا تھا جبکہ چیف جسٹس کو ان کے اہل خانہ سمیت 4ماہ سے نظر بند رکھا گیا ہے ۔ تحریک کے دوران زخمی وکلاء کو علاج کی سہولت بھی نہ دی گئی اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کو سختی سے منع کیا جاتا رہا ہے ۔ حکومت نے گزشتہ عرصے سے نازی ازم قائم کر رکھا ہے جبکہ پیر کے روز وکلاء کے مظاہرے پر کلسٹر بم نما شیلنگ کی گئی ۔ عدلیہ کی آزادی کے ساتھ ملک میں میڈیا کی آزاد ی بھی سلب کی گئی ہے ۔ پیمرا کے ذریعے میڈیا کو بلیک میل کیا جاتا ہے ۔ لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم نیک نیتی کے ساتھ اللہ کی راہ میں نکلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے وکلا ء نے 9مارچ 2007ء سے لیکر آج تک عدلیہ کے خلاف اقدامات ججوں کی نظر بندی اور وکلاء پر تشدد کے حوالے سے تفصیلی درخواست سیکریٹریٹ تھانہ اسلام آباد میں دے دی ہے لیکن پرویز مشرف جیسے بڑے ملزم کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہونے کی توقع نہیں ۔ سپریم کورٹ بار جب مقدمہ دائر کرے گی ۔ راولپنڈی کے وکلاء ان کے ساتھ ہوں گے۔
|
|
|
|
| وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا | منتظمین (15-03-08) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اگے اگے دیکھیے کیا ہوتا ہے۔ ابھی تو ابتدائے عشق ہے
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
کچھ نہیں ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمام کے تمام آپس میں ملے ہوئے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سب میل جول ہے اس زمانے میں !
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
صدر صاحب کو کچھ پیسوں کی ضرورت ہے اپنے بچے کی اعلٰی تعلیم یا شادی کے لیے یہ میرا دعویٰ ہے
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کورٹ, نظر, موقع, موت, آج, اللہ, انتظامیہ, اسلام, تعلیم, خلاف, خان, درخواست, سپریم, سردار, شام, علی, علاج, عشق, صبح, صدیق, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| شازیہ مری کیخلاف درخواست دینے والی الیکشن کمیشن کی جوائنٹ سیکرٹری جبری ریٹائر | گلاب خان | خبریں | 0 | 26-08-10 03:34 AM |
| سیاست کا کرشمہ ایم اے پہلے میٹرک بعد میں | جاویداسد | خبریں | 16 | 17-07-10 10:21 AM |
| الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 19-04-08 04:16 AM |
| پاکستان پر دبائو ڈالیں : امریکی سینیٹر کی بش سے درخواست | شیخ ہمدان | سیاست | 4 | 15-01-08 04:45 PM |
| میجر جنرل اطہر عباس آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل مقرر‘ میجر جنرل وحید ارشد آرمی چیف سیکریٹریٹ میں ڈ ی جی پلاننگ ہوں گے | ابن ضیاء | خبریں | 0 | 09-01-08 12:18 PM |