واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


وہ جو تنقید کے باوجود کامیاب ہوئے! (حصہ چہارم)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-02-10, 04:12 PM   #1
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default وہ جو تنقید کے باوجود کامیاب ہوئے! (حصہ چہارم)

وہ جو تنقید کے باوجود کامیاب ہوئے! (حصہ چہارم)

وہ آٹھ فروری اُنیس سو چھ کو امریکا کے شہر واشنگٹن میں پیدا ہوا۔ اپنے والدین کی غربت اور بیماری کی وجہ سے اُسے بچپن ہی سے کام کرنا پڑا، جب وہ 17 سال کا تھا تو اُس کی والدہ کا انتقال ہوگیا، 27 سال کی عمر میں والد کی موت کا صدمہ سہنا پڑا۔

اُس نے بچپن میں اسکول لائبریری میں "تھامس ایڈیسن" کی زندگی کے بارے میں کتاب پڑھی تو وہ اُس کا دیوانہ ہوگیا، اب ایڈیسن اُس کا ہیرو تھا وہ ایڈیسن کی طرح بڑا آدمی بننا چاہتا تھا، وہ لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا تھا۔

وہ اسکول کے بعد مختلف جگہوں پر کام کرتا اور پھر رات میں اپنے خود ساختہ خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے مختلف تجربات کرتا، اُس کی دلچسپی پرنٹنگ اور چھپائی سے متعلق اشیاءکے بارے میں تھیں۔

اُس نے B.S فزکس سے کیا اور ایک جگہ نوکری کرنے لگا جلد ہی یہ نوکری چھوٹ گئی، یہ اُنیس سو تینتیس کا زمانہ تھا، امریکہ کو اپنے دور کے سب سے بڑے معاشی بحران کا سامنا تھا، اُس نے ایک "پیٹنٹ اٹارنی" کے یہاں کلرک کی نوکری قبول کرلی۔ جلد ہی اُسے ایک الیکٹرک فرم "P. R. Mallory Company" میں نوکری مل گئی۔ یہاں وہ دن کا کام کرتا اور رات میں قانون کی پڑھائی کرتا اور یوں دوران کام ہی اُس نے اُنیس سو اُنتایس میں "LL.B." کی ڈگری بھی حاصل کرلی۔

اُس زمانے میں کسی بھی دستاویز کی نقل بنانے کا مقبول ذریعہ "Mimeograph Machine" تھا۔ اس طریقہ کار میں ایک مکینیکل مشن کے ذریعے ایک خاص قسم کے کاغذ جسے "stencil" کہا جاتا ہے، میں سے سوراخ کیئے جاتے تھے اور پھر ان سوراخوں سے گذرنے والی سیاھی سے"نقل" تیار ہوتی تھی۔ آپ میں سے اکثر نے اپنے دور میں بورڈ کے امتحانات میں اس قسم کے پرنٹڈ پیپرز دیکھے ہوگے۔

"Mimeograph Machine" کے ذریعے پرنٹنگ ایک مشکل اور وقت طلب کام تھا۔وہ اس سے بہتر مشین اور طریقہ ایجاد کرنا چاہتا تھا۔
وہ اکثر اپنے فلیٹ کے کچن میں مختلف تجربات کرتا رہتا۔ "P. R. Mallory Company" میں کام کے دوران وہ الیکٹرسٹی کے بعض بُنیادی اصولوں سے واقف ہوچکا تھا۔ اُس کا خواب ایک "الیکٹرک کاپی مشین" بنانا تھا۔

پندرہ سال کی محنت مشاقہ کے بعد وہ ایک ایسی مشین ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگیا جو کسی بھی کاغذ کی 99% اصلی نقل چند ہی لمحوں میں بنا سکتی تھی۔ اُس نے پیٹنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی ایجاد کو "پیٹنٹ" کرنے کی درخواست دی ۔ اکتوبر اُنیس سو سنتیس میں اُس کی درخواست چند ٹیکنیکل اعتراضات کے بعد رد کردی گئی۔

اُس نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی مشین کو مزید بہتر بنانے میں جُت گیا۔ اُس نے مختلف اداروں سے مالی امداد کی درخواست کی جسے بڑے بے رحمی سے رد کردیا گیا۔

چھ اکتوبر اُنیس سو بیالیس میں اُسے اپنی ایجاد کا "پیٹنٹ" مل گیا۔ یہ ایک بڑی کامیابی تھی مگر ابھی اُسے مزید ناکامیوں کا منہ دیکھنا تھا۔
اُس نے امریکہ کی مشہور کمپنیوں کے سامنے اپنی ایجاد فروخت کے لیئے پیش کی مگر کوئی بھی اُسے خریدنے کے لیئے تیار نہ ہوا۔
آنے والے 7 سال اُسے ناکامی کا منہ دیکھنے پڑا۔ وہ ریڑھ کی ہڈی میں درد کے خاندانی مرض کا شکار ہوگیا تھا۔ یہ بہت کڑا امتحان تھا۔

بلاآخرایک دن وہ روچسٹر (نیویارک) کی ایک چھوٹی سے کمپنی "Haloid" کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ "Haloid" نے اُس سے اُس ایجاد کے حقوق خرید لیئے۔ یہ سودا "Haloid" کے لیے سونے کی کان ثابت ہوا۔ "Haloid" بعد میں "Xerox Corporation" بن گئی ۔
لفظ "زیروکس" نقل کا متابادل بن گیا۔ یہاں تک کہ یہ لفظ قانونی حکم ناموں میں استعما ل ہونے لگا۔

اُس کی اس اہم ایجاد کے صلے میںاُسے اُنیس سو اکیاسی میں "National Inventors Hall of Fame" میں مدعو کیا گیا۔

اُنیس سمبر اُنیس سو ارسٹھ کو اپنے انتقال سے قبل اُس نے "ڈیڑھ کروڈ ڈالر" کا عطیہ مختلف فلاحی کاموں کے لیئے دیا۔

ناکامیوں سے کبھی خوفزدہ نا ہونے والا یہ عظیم انسان "چیسٹر فلوئڈ کارلسن" (Chester Floyd Carlson) تھا۔

اُس کی یہ ایجاد آج بھی ہمارے آس پاس اُسکی یاد دلاتی ہے۔

chester-f-carlson-jpg

اس سلسلے کے دوسرے حصے پڑھنے کے لیئے یہاں‌کلک کریں:

وہ جو تنقید کے باوجود کامیاب ہوئے! (حصہ اول)

وہ جو تنقید کے باوجود کامیاب ہوئے! (حصہ دوئم)

وہ جو تنقید کے باوجود کامیاب ہوئے! (حصہ سوئم)

Last edited by shafresha; 18-02-10 at 04:15 PM.
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-02-10), منتظمین (18-02-10), ابو عمار (18-02-10), رضی (18-02-10), عبداللہ حیدر (18-02-10)
پرانا 18-02-10, 04:30 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-02-10, 07:01 PM   #3
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,503
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھائی بہت خوب ۔
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-09-10, 02:25 AM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اپنے نئے ساتھیوں‌کی خدمت میں پیش ہے!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, فروخت, کلرک, واشنگٹن, لمحوں, نوکری, موت, آج, آدمی, انسان, امریکہ, بچپن, جلد, حکم, درخواست, رات, زندگی, زمانہ, سودا, سال, شہر, عطیہ, عظیم, غربت, صدمہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger