| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
وہ آل انڈیا ریڈیو میں براڈکاسٹر کی نوکری کے لیئے آیا تھا،آج اُس کا آڈیشن تھا۔
تھوڑی دیر بعد اُسے بتایا گیا کے اُسے ریجیکٹ کردیا گیا ہے۔ منتظممین کے خیال میں "اُس کی آواز اچھی نہیں تھی"۔ ایک اور صاحب کے خیال میں "اپنے مشکل نام کی وجہ سے وہ کبھی بھی میڈیا میں اپنا مقام نہیں بنا سکتا"، اُسے نام تبدیل کرنے کی صلاح دی گئی مگر اُس نے منع کردیا۔ باپ کی جانب سے دیا جانے والا یہ نام ُاسے پسند تھا۔ وہ گیارہ اکتوبر اُنیس سو بیالیس کو "الہ آباد" میں ایک ہندی زبان کے ایک شاعر کے یہاں پیدا ہوا تھا، اُس کی ماں سکھ تھی اور اُس کا تعلق کراچی سے تھا۔ اُس کا ابتدائی نام اُس زمانے کے مشہور ترین نعرے "انقلاب زندہ باد" سے متاثر ہو کر "انقلاب" رکھا گیا،۔ مگر جلد ہی اُس کے شاعر باپ نے اُسے ایک شاعرانہ نام عطا کیا، اُ س کے نئے نام کا مطلب تھا "ایسی روشنی جو کبھی مدھم نا پڑے"۔ بچپن میں اُسے اپنے لمبے قد اور دبلے جسم کی بنا پر لوگوں کی تمسخرانہ روئیے کا نشانہ بننا پڑتا۔ محلے کے بچوں میں وہ "لمبو" کے نام سے مشہور تھا۔لوگوں کے مزاق اُڑانے پر وہ اپنی ماں کے دامن میں پناہ لیتا، اُس کی تربیت میں اُس کی ماں کا بڑا ہاتھ تھا۔اُس نے تمسخر اُڑانے والے لوگوں کا منہ بند کرنے کے لیئے جم کر پڑھنے کا فیصلہ کیا۔ اُس نے دو مرتبہ "ایم اے" کیا اور پھر دہلی سے بی ۔ایس۔سی کی ڈگری لی۔ اپنے کیرئیر کی پہلی نوکری ایک شپنگ کمپنی میں کی۔مگر میڈیا سے اُس کا شوق ختم نہیں ہوا تھا۔ بلاآخر اُسے اُنیس سو اُنہتر میں "خواجہ احمد عباس" نے اپنی ایک فلم میں اُسے ایک رول دیا، فلم کامیاب نا ہوسکی ، مگر یہ ناکام فلم اُسے "بیسٹ نیو کمر" کا ایوارڈ دلوانے کا سبب بنی۔ یہ اُس کا پہلا ایوارڈ تھا۔ اُنیس سو اکتہر میں اپنے دور کے بہترین اور مشہور اداکار "راجیش کھنہ" کے مدمقابل کام کرتے ہوئے اُس نے اپنی اداکاری کی جوہر دکھائے، اُسے "بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر" کا ایوارڈ دیا گیا۔ پھر اُس کی کامیابی کا نا رُکنے والا سفر شروع ہوا، اُس نے مندرجہ ذیل ایوارڈ حاصل کیئے: ۱۔ تین مرتبہ "نیشنل فلم ایوارڈ" ۲۔ چار مرتبہ "بنگالی فلم جرنلسٹ ایوارڈ" ۳۔ بارہ مرتبہ "فلم فئیر ایوارڈ" ۴۔ پانچ مرتبہ "انٹرنیشنل انڈیئن فلم اکیڈمی ر ایوارڈ" ۵۔ تین مرتبہ "بالی وڈ مووی ایوارڈ" ۶۔ تین مرتبہ "زی سنی ایوارڈ" ۷۔ پانچ مرتبہ "اسٹار اسکرین ایوارڈ" ۸۔ چھ مرتبہ "اسٹار ڈسٹ ایوارڈ" ۹۔ پانچ مرتبہ "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ" اس کے علاوہ سینکڑوں ملکی اور غیر ملکی انٹرنیشل ایوارڈز حاصل کیئے۔ 2009 میں اُس نے ہندوستانی طلباء پر ہونے والے نسل پرستانہ حملوں سے بددل ہو کر آسٹریلیا کی " کوئینز لینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی" کی جانب سے دی جانے والی "ڈاکٹریٹ کی ڈگری" لینے سے انکار کردیا۔ اُسے اٹھائیس مرتبہ "بیسٹ فلم ایکٹر" کے لیئے نامزد کیا گیا، یہ ایک اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔ مادام تساؤ کے مومی عجائب گھر میں اُس کا مجسمہ ایستادہ کیا گیا۔ وہ فلموں کی طرح سیاست میں کامیاب رہا، اُس کا نام کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے ، وہ اُنہتر سال کی عمر میں بھی فلموں میں کام کررہا ہے۔ سب سے ذیادہ مسلمان کردار ادا کرنے والا، بالی ووڈ میں "Big B" کے نام سے مشہور وہ کمزور سا "لمبو" آج کا مشہور اداکار، ہدایتکار، گلوگار اور فلمساز "امیتابھ بچن" ہے۔ اس سلسلے کے دوسرے حصے پڑھنے کے لیئے یہاںکلک کریں: 1۔ وہ جو تنقید کے باوجود کامیاب ہوئے! (حصہ اول) 2۔ وہ جو تنقید کے باوجود کامیاب ہوئے! (حصہ دوئم) 3۔ وہ جو تنقید کے باوجود کامیاب ہوئے! (حصہ سوئم) 4۔ وہ جو تنقید کے باوجود کامیاب ہوئے! (حصہ چہارم) |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
شاہد بھائی آپ کا یہ سلسلہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ مگر میری صرف ایک چھوٹی سی التجا ہے کہ برائے مہربانی اس فورم پر، اس پاکستانی فورم پر پاکستان کے دشمنوں کو تو جگہ نہ دیں۔ بہت پہلے اس شخص کی کسی فلم کا ایک سین دیکھنے کو ملا تھا جس میں یہی شخص ہندوستانی فوجی ہوتا ہے اور پاکستان کے خلاف کیا کیا بکتا ہے۔ یہ شخص مہان ہوگا مگر اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے ہمیں اس سے متاثر ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے ہی ملک میں اس سے لاکھ درجے بہتر لوگ موجود ہونگے جو تنقید کے باوجود کامیاب رہے ہونگے۔
میری گزارش ہے کہ اپنے دشمنوں کو پہچانئیے اور اس فورم پر، میں پھر کہوں گا کہ اس پاکستانی فورم پر اپنے دشمنوں کو جگہ مت دیں۔ ویسے آپ کے اس سلسلے میں مجھے شدت سے انتظار ہے کسی اپنے کا، کسی ایسے پاکستانی کا جس کے بارے میں آپ بتائیں کہ یہ وہ پاکستانی ہے جو تنقید کے باوجود کامیاب رہے۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا | shafresha (22-02-10), ھارون اعظم (22-02-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
برائے مہربانی اس تھریڈ کو سرورق کے لیے پیش مت کیجئیے گا۔ مجھے اچھا نہیں لگے گا کہ جب لوگ پاک ڈاٹ نیٹ لکھیں تو اس کی تصویر دیکھ کر انہیں یہ گمان ہو کہ شاید انہوں نے انڈیا ڈاٹ نیٹ لکھ دیا ہے۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بھائی سرمد السلام علیکم،
میں آپ سمیت اُن تمام اشخاص کے موقف کی قدر کرتا ہوں جو بھارتی اداکار وں سمیت دیگر افراد کے بارے میں ایسی رائے رکھتے ہیں۔ میرا موقف کچھ الگ ہے۔ میری دانست میں فنکار محض ایک فنکار ہوتا ہے اور اُسے کسی خاص ملک، مذہب، رنگ و نسل سے ہٹ کے دیکھنا چاھیے۔ میرا پسندیدہ ڈائریکٹر "اسپیل برگ" آدھا یہودی ہے، یہودیوں سے شدید نفرت کے باوجود مجھے اُس کا کام پسند ہے۔ مجھے یاد ہے جب "جمیل دہلووی" نے قائد اعظم کی زندگی پر فلم "جناح" بنانی چاہی توقائد اعظم کے مرکزی کردار کے لیئے اُنہوں نے دُنیا بھر سے مختلف لوگوں کا آڈیشن لیا اور بلاآخر نظر انتخاب "کرسٹوفر لی" پر پڑی۔ نا صرف پاکستان بلکہ پوری دُنیا میں اس بات پر بھرپور احتجاج کیا گیا کیوں کے "کرسٹوفر لی" مشہور زمانہ کردار "ڈریکولا" کی وجہ سے مشہور تھے۔ پاکستانی حکومت اور مخیر حضرات کے تعاون سے یہ فلم بنی اور ریلیز ہوئی، فلم دیکھنے ے بعد ناقدین نے کہا کے قائد اعظم کے کردار کو جس خوب صورتی سے "کرسٹوفر لی" نے نبھایا وہ ناقابل فراموش ہے۔ ایسی ہی کچھ صورتحال حال ہی میں بنے والے ایک ہالی وڈ فلم "لا ائیٹو ڈیوما" میں پیش آئی جب ایک جرمن سفید فام اداکار"جراد ڈیپارڈیو" نے مشہور افریقی مصنف " الیگزنڈر ڈوما" کا کردار ادا کیا، مخالف حلقوں میں اس بات پر احتجاج جاری ہے، مگر سنجیدہ طبقے اس بات کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے ہیں کیونکہ " الیگزنڈر ڈوما" کے کردار کے لیئے یقینا "جراد ڈیپارڈیو" مُناسب ہے۔ جہاں تک بات امیتابھ کی ایک فلم میں ارضِ پاک کے خلاف بکواس کرنے کی ہے تو خود میں نے ایک پاکستانی فلم میں ایک مشہور پاکستانی مسلمان اداکار کو ایک ہندو بنیئے کے روپ میں ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے! یہ سب تو "سین کی ڈیمانڈ" پر منحصر ہے، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ آج کوئی ڈائریکٹر امیتابھ کو اُس کی مرضی کا معاوضہ دے دے وہ "اُسامہ بن لادن" کا کردار بھی ادا کرنے پر تیار ہوجائے گا، پھر آپ امیتابھ کے منہ سے جہاد اور اسلام کی باتیں بھی سُن سکیں گے۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں مختلف اداکار "اسلام" سمیت دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے کردار نہایت خوبصورتی سے ادا کرتے ہیں، یہ دراصل "پروفیشنلز" ہیںاُنہیں صرف اپنے معاوضے سے مطلب ہوتا ہے، آپ ان سے کچھ بھی کروالیجیئے۔ آخری بات: اس تھریڈ کا موضوع ہے "وہ جو تنقید کے باوجود کامیاب ہوئے!"۔ لہذا ایسے تمام لوگ جو تنقید کے باوجود اس فانی دُنیا میں کامیاب ہوئے اس موضوع کے احاطے میں آتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کے آنے والی چند اگلی قسطوں میں کچھ اور ناپسندیدہ اشخاص کا ذکر بھی آئے۔ کامیاب پاکستانیوںکے حالات ذندگی ڈھونڈ رہا ہوں جیسے ہی مواد ملا تو اُسے بھی یہاں پوسٹ کروں گا (افسوس یہ ہے کے ایسا مواد بہت کم ہے)۔ Last edited by shafresha; 22-02-10 at 02:46 PM. |
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اس سلسلے کی کسی بھی تحریر کو ابھی تک سرورق کے لیئے پیش نہیںکیا ہے، لیکن میںآپ کے حکم کی تعمیل کروں گا!
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بھائی جان یہ "سین کی ڈیمانڈ" ایک ایسا شوشہ ہے جس کی بنیاد پر کسی ایکٹریس سے پوچھا جائے کہ تم نے اتنا بے حودہ سین کیوں فلمایا تو وہ کہے گی کہ جناب یہ تو سین کی ڈیمانڈ تھی اور اگر کسی ایکٹر سے پوچھا جائے کہ تم نے اتنی بے حودہ باتیں کیوں کیں تو جواب ہو گا کہ یہ تو سین کی ڈیمانڈ تھی۔ یعنی دائرہ اخلاق ہی نہیں ہے جو کچھ چاہو کرو۔
میں یہ پوچھتا ہوں کی ان صاحب کو کسی "سین کی ڈیمانڈ" کی وجہ سے کسی فلم میں انڈیا کے خلاف ہی بولنے کا کہا جائے تو کیا یہ کریں گے؟ اگر غیرت مند ہوئے تو شاید نہیں کریں گے اور اگر کر لیا تو کیا اس کی عوام اسے بخش دے گی۔ مگر افسوس ہماری حالت پر ہے کہ یہ ہمارے خلاف بکتے رہیں اور ہم انہیں اپنے سر آنکھوں پر بٹھاتے رہیں۔ کیوں جناب بے چارہ معصوم ہے "سین کی ڈیمانڈ" جو تھی۔ |
|
|
|
| ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا | عبیداللہ عبید (23-02-10) |
|
|
#7 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, ہے۔, فلم, کمر, کراچی, گھر, گئی, پسند, نوکری, میڈیا, ماں, مسلمان, آل انڈیا ریڈیو, اسکرین, بہترین, بچوں, جلد, حصہ, سفر, سیاست, سال, شروع, عباس, عجائب, صلاح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|