| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
![]() اسلام وعلیکم! آپ نے لاہوریوں کا من پسند مقولہ یقیناً سنا ہوگا کہ "لاہور لاہور ہے"، یایہ کہ "جینے لاھور نہیں دیکھیا او جمیا ہی نئی۔" (مطلب یہ کہ "جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ ابھی پیدا ہی نہیں ہوا۔") اور پھر ناصر کاظمی کا یہ شعر بھی آپ کی نظر سے گزراہوگا: شہرِ لاہور، تیری رونقیں دائم آباد تیری گلیوں کی ہواکھینچ کے لائی مجھ کو مگر آپ کو یہ جان کر شاید تعجب ہو کہ امریکہ کی ریاست ورجینیا میں بھی ایک قصبہ لاہور کے نام سےموجود ہے۔ اس قصبے کانام کیسے پڑا، کس نے رکھا، اس کے پیچھے بڑی دل چسپ کہانی ہے۔ اور وہ کہانی کچھ یوں ہے کہ 1857ء کی جنگِ آزادی کی خبریں جب امریکہ پہنچیں اور لاہور کا نام بار بار سننے اور پڑھنے کو ملتا رہا، تو اس علاقے میں رہنے والے ایک خاندان کو، جو جیکسن خاندان کے نام سے جاناجاتا تھا، یہ نام بڑا پسند آیا۔ اور انہوں نے اپنے قصبے کا نام لاہور رکھ لیا۔ ![]() اگر کولمبس نے براعظم امریکہ دریافت کیا تھا تو اس امریکی لاہور کی دریافت کا سہرا نام ور صحافی اکمل علیمی صاحب کے سر ہے۔ یہ لاہور کے باسی رہے ہیں اور اب کافی عرصے سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ ایک دن اپنی گاڑی میں جاتے جاتے یہ کسی غلط موڑ پر مڑ گئے اور اب جو چلے ہیں تو اچانک سامنے لاہور کا سائن بورڈ نظر آگیا۔ پہلے تو انہیں اپنی بصارت پر شبہ ہوا کہ ابھی لمحہ بھر قبل تو امریکہ میں تھے، اب یک لخت داتا کی نگری میں کیسے جاپہنچے۔ گاڑی سے اترے اور ایک دو لوگوں سے بات چیت کی تو اس لاہور کا احوال معلوم ہوا۔ وائس آف امریکہ کے عمران صدیقی کو جب اس لاہور کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے اس قریہٴ جاں فزا کا رخ کیا۔ انہیں اس قصبے کی سیر اور اس کے باسیوں سے بات چیت کے دوران کئی دل چسپ باتوں کا پتا چلا۔ مائیک پچھلے چھبیس برسوں سے لاہور میں مقیم ہیں، اور اس اعتبار سے پکے لاہوریےکہلائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شروع میں جب لوگ گاڑیوں میں لدے لدے یہاں آتے تھے اور قصبے کے سائن بورڈ کے سامنے کھڑے ہوکر تصویریں کھنچواتے تھے تو ان کو بڑی حیرت ہوتی تھی کہ آخر ماجرا کیا ہے۔ کافی عرصے بعد انہیں معلوم ہوا کہ دراصل اسی نام سے ایک شہر پاکستان میں بھی ہے اور یہ لوگ اس کی یاد میں یہاں آتے ہیں۔ لاہور کا نام سن کر کشاں کشاں یہاں آنے والےزائرین کی والہانہ محبت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ ایک دن ان میں سے کوئی زندہ دل قصبے کا سائن بورڈ ہی اکھاڑ کر لے گیا۔نورنغمی صاحب ورجینیا ہی میں آباد ہیں۔ ان کی پیدائش لاہور کی ہے اس لیے اس نام کے قصبے سے ان کی رغبت فطری ہے۔ ان کا منصوبہ ہے کہ اس لاہور میں زمین خرید کر یہاں ایک ’منی لاہور‘قائم کریں۔ ![]() امریکی لاہور کے آس پاس کا علاقہ بھی پنجاب کی طرح سرسبز وشاداب ہے، اس لیے یہاں کھیتی باڑی عام ہے انہوں نے ایک دل چسپ بات یہ سنائی کہ کئی دفعہ ایسا بھی ہواہے کہ امریکہ میں رہنے والے کسی شخص نے پاکستانی لاہور کے پتے پر خط لکھا لیکن ملک کا نام لکھنا بھول گیا، اور وہ خط سیدھا اس لاہور کے ڈاک خانے میں پہنچ گیا۔ یہاں کے رہنے والے ایسے لفافوں پر پاکستان لکھ کر دوبارہ ڈاک خانے کے حوالے کردیتے ہیں۔اگر نور نغمی صاحب کاامریکی لاہور میں پاکستانی لاہورکی رونقیں آبادکرنے کا منصوبہ پایہٴ تکمیل تک پہنچ جائے تو واشنگٹن ڈی سی اور ورجینیا میں اتنے پاکستانی شہری آباد ہیں کہ شہرِ لاہور کی گلیوں کی ہوا امریکی فضاؤں میں بھی مہک سکتی ہے۔ ![]() لاہور میں پت جھڑ کے رنگ Last edited by قیصرجی; 04-04-08 at 09:41 PM. |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے قیصرجی کا شکریہ ادا کیا | منتظمین (28-05-09), ام غزل (27-05-09), ابن جلال (05-11-08), خرم شہزاد خرم (28-05-09), رضی (28-05-09), شہزاد وحید (01-07-09), عمیر نعیم (11-04-08) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() |
ہی ہی ،،،، امریکہ میں لاہور کیوں نا امریکہ میں سارا پاکستان ہی بنا دیں؟
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے زبیر کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (28-05-09), موجو (28-05-09), ام غزل (27-05-09), خرم شہزاد خرم (28-05-09), رضی (28-05-09) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی معلومات ھے جناب۔
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
واقعی - اچھی معلومات ہیں گوگل میپ پر بھی اس لاہور کا پتہ ہے۔ Lahore, Virginia - Google Maps والسلام طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا | ماسٹر مقسود (28-05-09), رضی (28-05-09) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
Last edited by فاروق سرورخان; 28-05-09 at 09:01 AM. |
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 370
کمائي: 8,482
شکریہ: 1,407
276 مراسلہ میں 813 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم!
کیا بات ہے لاہوریوں کی کہ امریکہ میں بھی اپنی کالونی بنا لی |
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
مقبول
|
واہ بہت خوب بہت اچھی شئرنگ ہے۔
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
مقبول
|
بہت خوب، مکمل تفصیل لکھنے کا۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, com, firefox, images, پاکستان, پاکستانی, پسند, واشنگٹن, ورجینیا, نظر, مکمل, منصوبہ, محبت, معلوم, امریکہ, تلاش, دل, دریافت, سیر, شخص, شعر, عمران, صحافی, صدیقی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|