| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
قہقہے سے خون کی گردش بہتر اور دل کی بیماریاں کم امریکی شہر نیویارک کی یونیورسٹی میری لینڈ سکول آف میڈیسن میں تحقیق کاروں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ قہقہے لگانے سے انسانی جسم میں خون کی گردش کا نظام بہتری ہو جاتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کئی فیصد کم ہو جاتے ہیں، اور قہقہقے خون کی شریانوں کو مضبوط کرتی ہیں جس سے جسم مین خون کی گردش بہتر ہوتی ہے ۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ مزاحیہ فلمین دیکھنے سے انسانی صحت اچھی رہتی ہے کیونکہ انسان اپنی تمام پریشانیوں کو کچھ دیر کےلیے بھول جاتا ہے اور خوش رہتا ہے جبکہ تاؤ اور غصے کی کیفیت سے گردش خون میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے نیز انسانی صحت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین نے اپنی یہ تحقیق 20 صحت مند افراد پرآزمائی جس سے یہ بات سامنے آئی کہ قہقہقے انسانی صحت کے لیے مفید ہیں۔ اس تحقیق میں جو 20 افراد شامل تھے وہ تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز کرتے تھے اور ان سب کی عمریں 30 سال سے کم تھیں۔ تحقیق کاروں کی ٹیم کے سربراہ مائیکل ملر کے مطابق ایک ہفتے میں 3 بار آدھے گھنٹے کی ورزش اور روزانہ 15 منٹ تک قہقہے دل کی بیماریوں کو دور رکھنے کےلیے کافی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ زندگی میں مثبت رویوں سے انسانی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
| Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا | مون لائیٹ آفریدی (19-08-08) |