| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
سمجھنے کی دشواریوں میں مدد دینے کے لیے ہاتھ میں پہننے والی گھڑی کی طرز پر ترجمہ کرنے والا ایک آلہ ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک تیار ہو جائے گا۔ آواز کو شناخت کرنے والی یہ ٹیکنالوجی فوجیوں اور شہریوں کے لیے انتہائی خطرناک صورت حال میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ آلہ مختلف جملوں جیسے ’ڈونٹ شوٹ‘، ’اِسٹے بیک‘ اور ہیلپ ول بی ہیئر سون‘ کا ترجمہ کرتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی ڈربی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص امین اسماعیل کا آئیڈیا ہے جو بغداد میں پیدا ہوئے۔ وہ 2002 میں عراق سے بھاگ کر برطانیہ آئے تھے۔ ان کا یہ آئیڈیا اس سال کے آغاز میں یونیورسٹی آف ڈربیز آرٹس کے ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی ڈگری شو کے دوران سامنے آیا تھا۔جس کے بعد انہیں فوجی آلات تیار کرنے والے ادارے سول ڈیفنس سپلائی (سی ڈی ایس) کی جانب سے ملازمت کی پیشکش کی گئی تھی۔ مترجم آلے کا نام ’اہکے‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب عربی میں ’بولنا‘ ہے۔ سی ڈی ایس کو توقع ہے کہ یہ آلہ اگلے چھ ماہ کے دوران پیداواری مراحل میں داخل ہو جائےگا۔ امین اسماعیل کا کہنا تھا:’ایک وجہ جس کے تحت میں اس منصوبے میں حصہ لینا چاہتا تھا کیونکہ میں اس طریقے سے برطانوی فوجیوں کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے پیاروں کو چھوڑ کر عراق کے لوگوں کی آزادی کے لیے کام کر رہے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا: دوسرا مقصد انتہائی خطرناک حالات میں فوجیوں اور عراقی عوام کے مابین رابطوں کو بہتر بنانا ہے، ایسی صورت میں جب کوئی غلط فہمی کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتی ہو۔اگر اس آلہ کی مدد سے پیچیدہ صورت حال میں معصوم لوگوں کی زندگیاں بچا لی گئیں تو یہ بہت اچھا ہوگا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس آلے کو عربی ۔انگریزی ترجمے کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاہم اس میں دیگر زبانیں بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ سی ڈی ایس کے مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ مسٹر اسماعیل کمپنی میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔’ہم ان سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ یہ آلہ نہ صرف جنگی صورت حال میں بلکہ پولیس، امیگریشن، بیرون ملک فلاحی منصوبوں، دہشت گردی کی کارروائیوں کی نگرانی، عدالتوں اور ہسپتالوں سمیت کئی مقامات پر قابل عمل ہو گا۔ تحریر : میاں اُسامہ
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
| عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا | مون لائیٹ آفریدی (14-04-08) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی معلومات ہیں۔
والسلام |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ میاں صاحب کوں ہیں ۔؟
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پیاروں, لوگ, نظر, حال, سال, شناخت, شخص, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سیالکوٹ: دو بھائیوں کی ہلاکت کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ریسکیو دفتر پر حملہ | گلاب خان | خبریں | 5 | 28-08-10 10:49 PM |
| بھارتی فوجیوں کو راشن سپلائی میں بدعنوانیوں کا انکشاف | جاویداسد | خبریں | 0 | 04-08-10 07:13 PM |
| کراچی :میڈیا پرپابندیوں اورجیو کی بندش کیخلاف مظاہرے کرنیوالے صحافیوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج،180گرفتار،رات گئے رہائی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 21-11-07 09:11 AM |
| سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 20-11-07 10:08 AM |
| میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے پانچویں روز بھی جاری | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 14-11-07 03:09 PM |