صحت مند افراد کو پیاس محسوس ہونے پر پانی پینا چاہیئے
صحت مند افراد کو پیاس محسوس ہونے پر پانی پینا چاہیئے
امریکہ کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ عام صحت مند افراد کو صرف پیاس محسوس ہونے پر پانی پینا چاہیئے تاہم گرم موسمی حالات میں رہنے والوں، اتھیلیٹس، کھلاڑیوں اور بعض مخصوص امراض میں مبتلاء مریضوں کو زیادہ پانی پینا چاہیئے۔ یورنیورسٹی آف پینسلوانیا کے ماہر امراض گردہ ڈاکٹر سٹنلے گولڈ فرب اور ان کے ساتھی ڈاکٹرڈن نیگوایانو نے روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی پینے کے بارے میں اس تھیوری کا تفصیلی جائزہ لیا کہ زیادہ پانی پینے سے جسم سے گردوں کے راستے زہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں۔ ان ماہرین امراض گردہ کو مطالعاتی جائزہ اور لیبارٹری ٹیسٹوں سے پتہ چلا کہ واقعی زیادہ پانی پینے سے جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر زیادہ پانی پینے سے انسانی صحت پر کسی قسم کے کوئی خوشگوار اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ ان ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ موسمی حالات کی شدت اور جسم میں پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے پانی پئیں تاکہ جسم کو کوئی پیچیدگی یا کسی قسم کا کوئی عارضہ لاحق نہ ہو۔
|