| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
![]() اسلا م وعلیکم!!! مشرق وسطی میں خواتین کے لیے مخصوص پہلے ہوٹل کا سعودی عرب میں افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ ہوٹل بنیادی طور پر ان کاروباری خواتین کے لیے مخصوص ہے جو عام طور پر مکمل پردہ کرتی ہیں اور مردوں سے الگ تھلگ رہ کر کام کرنا چاہتی ہیں۔ دارالحکومت ریاض میں تعمیر کیا گیا یہ ہوٹل پچیس کمروں پر مشتمل ہے اورکھانے پینے اور کانفرنس روم کے ساتھ ساتھ صحت اور خوبصورتی سے متعلق اعلیٰ سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ ![]() ہوٹل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ صرف خواتین کے لیے مخصوص اس ہوٹل کے منصوبے کو سعودی عرب میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔ لوتھن ہوٹل اینڈ سپاء نامی یہ پراجیکٹ بیس سعوی شہزادیوں اور کاروباری خواتین کی ملکیت ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ بہت جلد یہ ہوٹل بڑی تعداد میں غیر ملکی اور مقامی خواتین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر الے گا۔ سعودی عرب میں خواتین کے لیے چوبیس گھنٹے کھلا رہنے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا سپاء ہوٹل ہے جبکہ اس سے قبل دوسرے ہوٹلوں میں خواتین کے لیے سوئمنگ پول صرف مخصوص دن یا اوقات میں میسر تھے۔ ![]() سعودی عرب جہاں وہابی فقہ کا اطلاق ہوتا ہے پبلک مقامات پر مردوں اور عورتوں کے میل جول کی سخت ممانعت ہے۔ خواتین کو ایسے مقامات پر اسلامی احکامات کے مطابق لباس پہننے کا حکم ہے۔ اس کے علاوہ اس ملک میں خواتین کےگاڑی چلانے اور بہت سے اداروں یا مقامات پر ملازمت اختیار کرنے پر بھی پابندی ہے۔ ہماری نامہ نگار فرانسز ہیری سن کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کے لیے یہ ایک بہت بڑی خوش خبری ہے کہ وہ اس ہوٹل میں ویسے ہی چل پھر سکتی ہیں جیسا کہ اپنے گھر میں۔ لوتھن ہوٹل کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹرلورین کا کہنا ہے ’اس عمارت کے اندر صرف خواتین کام کرتی ہیں۔اس ہوٹل کی مالکان اور انتظامیہ بھی خواتین پر مشتمل ہے۔ اس ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے سپریم کمیشن فار ٹورزم کے سیکرٹری جنرل شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبد العزیز نے بھی شرکت کی۔ شعبۂ سیاحت کے حکام نے دوسری خواتین کو بھی ملک میں اسی طرز کے ہوٹل قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() |
یہ تو کافی اچھی بات ہے کہ خواتین کے لیئے الگ سے ہوٹل بنائے جا رہے ہیں
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھی معلومات ھے جناب۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
دوستو، پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
واہ واہ دیکھیں اسلامی احکامات کی پابندی !
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| com, hotel, images, پسند, مکمل, انتظامیہ, اسلامی, اعلیٰ, جلد, حکم, خواتین, خوش, سپریم, صحت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سعودی خواتین کو وکالت کی اجازت | کنعان | خبریں | 17 | 12-01-11 07:53 PM |
| سعودی عرب میں خواتین کے لئے ہوٹل کھل گیا | وجدان | دلچسپ اور عجیب | 3 | 06-11-08 04:31 PM |
| میریٹ ہوٹل کو آئندہ تین ماہ میں تعمیر و مرمت کر کے چالو کرنے کا فیصلہ | ابن جلال | خبریں | 1 | 23-09-08 02:17 PM |
| تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سعودی عرب سے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیر خزانہ | ابن جلال | خبریں | 2 | 19-09-08 08:56 PM |
| سعودی عرب میں15 فیصد گاڑیوں کی خریدار خواتین ہیں | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 16-04-08 07:15 AM |