واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


دیر بالا کا شاہ رخ خان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-10-08, 03:11 PM   #1
Senior Member
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,017
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دیر بالا کا شاہ رخ خان

دیر بالا کا شاہ رخ خان

بھارتی فلموں کا سٹار بننے کے خواب نے پاکستان کے شدت پسندی سے متاثرہ صوبہ سرحد کے ایک پندرہ سالہ طالب علم کو ممبئی کی رنگین فلمی دنیا کی بجائے بھارتی پنجاب کی ’کال کوٹھری‘ تک پہنچا دیا ہے۔
شورش زدہ قبائلی علاقے باجوڑ اور سوات کی سرحد پر واقع صوبہ سرحد کے ضلع دیر بالا کے دسویں جماعت کے طالب علم ناصر سلطان ان کے والد کے بقول فلم سٹار بننے کے شوق میں گھر سے نکل گئے۔

جب وہ اس سال سولہ اگست کو گھر سے غائب ہوئے تو ان کے والد سلطان زرین نے دیگر والدین کی طرح یہ سوچ کر تلاش کی کوشش کی کہ کہیں ان کا بیٹا کسی شدت پسند تنظیم کے ہتھے چڑھ کر ’خودکش بمبار’ کے کسی تربیتی مرکز میں موجود نہ ہو۔

پھر انہوں نے لاہور سے لیکر کراچی، مری اور چترال میں رہائش پذیر اپنے عزیز و اقارب کے ہاں اپنے بیٹے کو ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر ان کی تمام کاوشیں رائیگاں گئیں۔

چترال میں ایک پٹرول پمپ پر کام کرنے والے اس لڑکے کے اڑتیس سالہ والد سلطان زرین کا کہنا ہے کہ بچے کی گمشدگی سے گھر ماتم کدہ بن گیا۔’ اس کی ماں نیم پاگل ہوگئی ہے، ہم نے بچے کی تمام تصاویر ان سے چھپا کے رکھ دی ہیں، انہیں کسی کام کا بولیں تو کوئی اور کام کردیتی ہیں‘۔

ناصر سلطان کے خاندان والوں کی امید اس وقت دوبارہ بندھی جب تقریباً دو مہینے بعد ناصر کا فون آیا اور انہوں نے اپنی والدہ سے کہا’میں زندہ ہوں اور لاہور سے تقریباً ستر کلومیٹر دور بھارتی پنجاب کے ضلع فرید کوٹ کی جیل میں قید ہوں، خدارا میری رہائی کے لیے کچھ کر لیجیئے‘۔

ناصر کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھے اور سرحد پار کرنے پر اسے پکڑ لیا گیا۔

لڑکے والد کا کہنا ہے کہ’میرا بیٹا فلمی اداکار بننا چاہتا تھا۔وہ انڈیا کے اداکار شارخ خان ( شوا روخ خان) سے متاثر تھا۔اس نے ہیئر سٹائل بھی ویسے بنالیا تھا اور اکثر اوقات ڈائیلاگ بولتا تھا‘۔

اس کے والد کے مطابق وہ کہا کرتا تھا کہ’میں ایک دن بھارتی فلموں میں کام کرنے جاؤں گا۔ہمیں کیا پتہ تھا کہ وہ ایک دن سچ مچ بھارت جانے کی کوشش کرے گا‘۔

اس کے والدین کو خوف ہے کہ پاکستان اور بھارت کے اختلافات کہیں ان سے ان کا بیٹا چھین نہ لیں۔’ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی خبروں نے ہمیں خوفزدہ کردیا ہے‘۔

سلطان زرین کی مدد کے لیے ضلع دیر میں بچوں کے تحفط کے لیے کام کرنے والی ایک غیر حکومتی تنظیم کے کوارڈینیٹر زاہد جان پہنچے ہیں ۔اس تنظیم کے صوبائی پروٹیکشن منیجر اعجاز محمد خان نے بی بی سی کو بتا یا کہ انہوں نے ناصر سلطان کی رہائی کے حوالے سے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن، پاکستان کے وزیرخارجہ، بھارت میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور بھاتی پنجاب کے ہیومن رائٹس کمیشن کو خطوط لکھے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فون پر بھارتی پنجاب کے ضلع فرید کوٹ کے ایس ایس پی پریم کمار کے ساتھ بات کی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ لڑکے کو جیل میں نہیں بلکہ ایک حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔

شکریہ بی بی سی اردوڈاٹ کام، پشاور
champion_pakistani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا
nsa47 (02-11-08), محمدخلیل (02-11-08), خرم شہزاد خرم (24-10-08)
پرانا 02-11-08, 12:57 AM   #2
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: دیر بالا کا شاہ رخ خان

شاہ رخ مسلمان ہے کیا مجھے نہیں پتا تھا
nsa47 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-01-11, 10:59 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 39
مراسلات: 3,699
کمائي: 42,837
شکریہ: 11,456
2,252 مراسلہ میں 5,179 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جبھی نبیوں، صحابیوں کے نام رکھنے کی تلقین ھوتی ھے بچوں کے ناموں کے لیے۔
عروج آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
ھوتی, ھے۔, پاکستان, پاگل, قید, نام, ماں, بچوں, تلقین, تلاش, تصاویر, جیل, خان, رکھنے, عزیز, صوبہ, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger