واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


تھکاوٹ دور کرنے کی دوا تیار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-02-08, 09:59 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,958
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post تھکاوٹ دور کرنے کی دوا تیار

تھکاوٹ دور کرنے کی دوا تیار

سائنسدان ورزش سے تھکاوٹ کو دور کرنے کی دوا تیار کر رہے ہیں جس سے دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو بھی فائدہ ہو گا۔
کولمبیا یونیورسٹی کی ٹیم کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ورزش کے بعد ہونے والی تھکاوٹ دراصل پٹھوں کے خلیے سے کیلشیم کے رسنے سے ہوتی ہے۔ انہوں نے دوا تیار کی ہے جس سے کیلشیم کا رسنا بند ہو جاتا ہے اور ورزش کے بعد تھکاوٹ نہیں ہوتی۔ اس دوا کے چوہوں پر مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

ان کی یہ تحقیق نیشنل اکیڈمی آف سائینسز نے شائع کی ہے۔ اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ اس دوا سے نہایت کمزوری کی وجوہات کا علاج ہو سکے گا۔

اس سے پہلے یہ سوچا جاتا تھا کہ سخت ورزش کے بعد تھکاوٹ کی وجہ لیکٹک ایسڈ کا پٹھوں پر جمع ہونا ہے۔

لیکن جدید تحقیق کے مطابق پٹھوں کے خلیے سے کیلشیم کے رسنے کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ یہ رسنے کا عمل چوہوں میں تین ہفتے کی سخت تیراکی کے بعد اور انسانوں میں تین دن کی سخت سائیکلنگ کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔

اس ٹیم نے زور دیا ہے کہ یہ رسنے کا عمل سخت ورزش کرنے والے انسانوں اور چوہوں میں پایا گیا ہے۔ جب کہ عام طور پر جسم اس قابل ہوتا ہے کہ وہ خود بخود اس رسنے کے عمل کو درست کر سکے۔

تاہم ان کے مطابق دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں میں یہ رسنے کا عمل مسلسل رہتا ہے اور پٹھوں کو بازیاب ہونے کا موقع نہیں ملتا۔ اور اس وجہ سے خون اور آکسیجن کی کمی سے دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو تھکاوٹ ہوتی ہے۔

اس دوا کو چوہوں پر تین ہفتے استعمال کیا گیا۔ دوا کے بغیر جانور ورزش کے بعد تھکے ہوئے تھے جب کہ وہ جانور جن کو یہ دوا دی گئی تھی وہ ورزش کے بعد بھی توانا تھے۔

اب اس دوا کو دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں پر استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔
وجدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 06-11-08, 03:58 PM   #2
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: تھکاوٹ دور کرنے کی دوا تیار

وجدان جی اگر اپنی تحقیقاتی رپورتس میں حوالے دے دیں تو وہ مستند ہو جائیں گی ھمیشہ مفید رہیں گی ۔
nsa47 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 24-01-11, 03:06 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 39
مراسلات: 3,699
کمائي: 42,837
شکریہ: 11,456
2,252 مراسلہ میں 5,179 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چلو یہ مسئلہ تو حل ھو گا مگر؟ پھر کھانی دوائی ھی پڑے گی۔
عروج آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
فریدون (26-01-11)
پرانا 24-01-11, 05:08 PM   #4
Senior Member
مقبول
 
جانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: کسی کے دل میں
مراسلات: 143
کمائي: 1,288
شکریہ: 145
83 مراسلہ میں 134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت مفیدمعلومات ہیں لیکن سب سے اچھی دعا نیند ہے
جانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
گی۔, ھو, پڑے, ورزش, لیکن, نیند, موقع, منصوبہ, مسئلہ, معلوم, اچھی, حل, خون, دوائی, دل, دعا, علاج


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تھکاوٹ سیپ شعبہ طب 1 24-01-11 02:59 PM
وہ جو قرض رکھتے تھے جان پرازفرحت اشتیاق زارا ناول 2 20-01-11 02:33 PM
سانحہ سیالکوٹ: دونوں بھائی اتنے معصوم بھی نہیں تھے، فردوس عاشق گلاب خان خبریں 22 16-12-10 03:18 AM
دلچسپ روبوٹ لڑکی تیار جاویداسد دلچسپ اور عجیب 4 18-10-10 12:31 PM
سانحہ سیالکوٹ:ہتھکڑی سے محفوظ ڈی پی او سمیت چھ ملزم جیل چلے گئے جاویداسد خبریں 0 01-09-10 05:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:36 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger