| دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
امریکہ اگلے پانچ برس میں ایڈز اور ایچ آئی وی پر قابو پانے کے لیے پچاس ارب ڈالر خرچ کرے گا۔
امریکہ کے ایوانِ زیریں نے ایک بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت ایچ آیی وی ایڈز کے پروگراموں پر خرچ کی جانے والی رقم میں تین گنا اضافہ کیا جائے گا۔ اس بل کو ایک سو سولہ کے مقابلے میں تین سو چھ ووٹ کی بنیاد پر منظور کیا گیا۔ یہ رقم افریقہ سمیت دنیا کے ایچ آئی وی سے متاثر علاقوں میں خرچ کی جائے گی۔ پارلیمان کے اس فیصلے کو وائٹ ہاؤس کی حمایت حاصل ہے ۔اس سے پہلے سنہ دو ہزار تین میں شروع کیے جانے والے پانچ سالہ پروگرام کے لیے امریکہ نے پندرہ ارب ڈالر مختص کیے تھے۔ پارلیمان کی سپیکر نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ’اس بیماری سے نمٹنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔‘ صدر بش نے پچھلے سال کانگریس سے درخواست کی تھی کہ وہ اس پروگرام کے لیے تیس ارب ڈالر مختص کر لے۔ اس کا مقصد پچیس لاکھ مریضوں کو علاج فراہم کرانے کے علاوہ ایک لاکھ افراد کو اس بیماری سے بچانا بتایا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ موجودہ پروگرام کے تحت ڈیڑھ لاکھ مریضوں کو علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ اب تک یہ پروگرام بارہ افریقی ممالک کے علاوہ ہیٹی، ویت نام اور گیانا میں چلایا جا رہا ہے، لیکن اب اس میں توسیع کر کے اسے ملاوی، سوازی لینڈ، لیسوستھو اور کچھ کربیئن ممالک میں بھی چلایا جائے گا۔ امریکی پارلیمان میں ایچ ائی وی ایڈز کے پروگراموں سے متعلق بل کے مخالفین کا کہنا تھا کہ یہ بہت زیادہ رقم ہے اور اس پیسے کو دور کے ممالک میں خرچ کیے جانے کے بجائے اسے امریکہ سے قریب کسی منصوبے پر خرچ کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق دنیا میں تین کروڑ تیس لاکھ افراد ایچ آیی وی وائرس کے شکار ہیں اور ان میں تقریباً دو تہائی مریض افریقی ممالک میں مقیم ہیں۔ ایچ آئی وی وائرس سے ایڈز کی جان لیوا بیماری ہوسکتی ہے۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امید ہے اس سے مریضوں کو کچھ سہولت ملے گی۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی معلومات ہیں
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بکواس ہے سب امریکا کی اس آڑ میں یہ لوگ اور دیگر سازشی کام کرتے ہیں
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| وائرس, لوگ, موجودہ, امریکہ, درخواست, علاج |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں | سونیا ثانی | Ask Experts ماہرین کی رائے | 1 | 17-04-09 11:47 PM |
| اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 14-04-08 10:41 AM |
| بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات | ابو کاشان | خبریں | 0 | 14-01-08 01:11 PM |
| لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 10:58 AM |
| انتخابات کے بائیکاٹ کیلئے اے آر ڈی اوراے پی ڈی ایم کے مذاکرات تعطل کا شکار | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 08-12-07 08:25 AM |