واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


اڑن طشتری!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-01-09, 06:17 PM   #1
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,831
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اڑن طشتری!

اڑن طشتری!

امریکہ میں اڑن طشتریاں، کیا ان کا وجود حقیقی ہے؟
انسان زمانہٴ قدیم سے سوچتا رہا ہے کہ کیا دوسرے سیاروں میں زندگی موجود ہے، اور کیا کسی اور دنیا کی مخلوق نے کبھی ہماری دنیا کا رُخ کیا ہے۔

اِس عجیب و غریب بحث کو شروع ہوئے سو برس سے کچھ زیادہ عرصہ ہوا جب امریکہ کی 19 ریاستوں میں ہزاروں لوگوں نے کہا کہ انھوں نے آسمان پر سگار کی شکل کے ہوائی جہاز دیکھے ہیں۔ان جہازوں کو بعد میں غیر شناخت کردہ جہاز یا UFO کا نام دے دیا گیا۔

امریکہ میں UFO پر تحقیق کرنے والی سب پرانی امریکی تنظیم J.Allen Hynek Center for UFO Studies شکاگو میں واقع ہے ۔ماہرِ عمرانیات مارک روڈی گیر اس کے ڈائرکٹر ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ اگرچہ بہت سے اخباروں اور سائنس دانوں نے کہا کہ اِس قسم کی باتیں محض لوگوں کی ذہنی اختراع ہیں، لیکن بعض لوگوں نے ان پر یقین کر لیا۔ 1890 کی دہائی امریکہ میں زرد صحافت کا دور تھا۔ چند اخباروں نے ان اطلاعات میں سنجیدگی سے دلچسپی لی لیکن جلد ہی بیشتر اخباروں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ لیکن کچھ لوگوں میں اِن اطلاعات میں دلچسپی برقرار رہی۔دنیا میں UFOکے دیکھے جانے کی اطلاعات کی یہ پہلی بڑی لہر تھی۔ یہ وہ دور تھا جب ٹیکنالوجی کی ذریعے عینی شاہدوں کے بیانات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی تھی۔

ریاست اوریگان میں مارچ 1981ءمیں دو پولیس افسروں نے ایک UFO کی آواز ریکارڈ کی تھی۔ ان کے بیان کے مطابق انھوں نے تقریباً دس میٹر قطر کا نارنجی رنگ کا ایک چمکدار گولا دیکھا جو دریائے کولمبیا کے اوپر آسمان میں ساکت حالت میں موجود تھا۔ وہ دس منٹ تک اسے دیکھتے رہے۔ پھر آواز تیز ہوتی گئی اور UFO اُڑتا ہوا غائب ہو گیا۔

یہ منظر اور بہت سے لوگوں نے بھی دیکھا اور آج تک یہ معماحل نہیں ہو سکا ہے۔یہ رپورٹ UFO دیکھے جانے کے جدید دور کے دوسرے واقعات جیسی ہے جن کا آغاز 24 جون1947ءکو ہوا۔ یہ وہ دن تھا جب ایک بزنس مین اور پائلٹ کینتھ آرنلڈ نے اطلاع دی کہ انھوں نے طشتریوں کی شکل کی نو چیزیں ریاست واشنگٹن میں کوہِ رینیئر کے قریب اڑتی دیکھی ہیں۔ UFO کے تفتیش کار Markمارک روڈی گیئرکہتے ہیں:

Kenneth Arnold and a drawing of one of the UFOs he reportedly saw in 1947.

کینتھ آرنلڈ UFO کی ایک تصویر کے ساتھ
’یہ خبر ساری دنیا میں فوری طور پر پھیل گئی۔ اور اس کے ساتھ ہی دنیا میں اڑن طشتریوں کے دور کا آغاز ہو گیا۔ اب امریکہ میں ہر شخص UFO کے بارے میں باتیں کرنے لگا، لوگوں نے UFO دیکھنے کے واقعات بیان کرنا شروع کر دیے، اور اہم ترین بات یہ ہے کہ حکومت بھی اس موضوع کے بارے میں سنجیدہ ہو گئی۔‘

جلد ہی پائلٹ، سائنس داں، سیاست داں،کاشت کار، ٹرک ڈرائیور اور بچے، غرض ساری دنیا اڑن طشتریوں کی باتیں کرنے لگی۔

گذشتہ ساٹھ برسوں سے UFO کے بارے میں بحث ریاست میکسیکو کے مقام روزویل کے نزدیک ایک اڑن طشتری کے گرنے کے حوالے سے جاری رہی ہے۔

UFO کے ایک اور ممتاز تفتیش کار ولیم مور کہتے ہیں کہ جولائی 1947ءمیں ایک عجیب و غریب شے نیو میکسیکو کے ریگستان میں آ گری۔ وہ جو کوئی بھی چیز تھی، امریکہ حکومت اُس مقام پر پہنچی اور اسے اٹھا لیا۔مسٹر مور کہتے ہیں:

’امریکی ایئر فورس نے ایک سرکاری پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے ایک اُڑن طشتری کا ملبہ بر آمد کیا ہے۔ ساری دنیا کے اخباروں نے اِس پریس ریلیز کو نمایاں جگہ دی۔کوئی نہ کوئی چیز گِری تو تھی لیکن سوال یہ تھا کہ وہ کیا چیز تھی؟‘

امریکی فوج نے جلد ہی اپنی دی ہوئی خبر واپس لے لی اور کہا کہ زمین پر گرنے والی چیز ایک موسمیاتی غبارہ تھا۔ کئی عشروں کے بعدحکومت نے اپنا بیان پھر تبدیل کر لیا اور کہا کہ دراصل جو کچھ نظر آیا تھا وہ سوویت یونین کے نیوکلیئر دھماکوں کا پتا چلانے کے لیے ایک انتہائی خفیہ ٹیسٹ تھا۔

اگر جیسا کہ بہت سے لوگوں کا گمان ہے کہ ہماری دنیا پر کسی دوسری دنیا کی مخلوق کے قدم پہنچ چکے ہیں، تو یہ انسانی تاریخ کا اہم ترین واقعہ ہو گا۔لیکن کیا واقعی ایسا ہو چکا ہے؟

فی الحال اس کا فیصلہ خود آپ کو کرنا ہے۔
voanewsَ-com

آسٹریلیا میں اڑن طشتری نظر آنے پر شرطیں لگ گئیں
آسٹریلیا میں منگل کی رات کو آسمان پر ایک بڑی اڑن طشتری نظر آنے پر لاکھوں پاؤنڈ کی شرطیں لگ گئیں۔ آسٹریلوی چینل کی مالک خاتون بلاسم گڈ چائلڈ نے دعویٰ کیا ہے آج رات آسمان پر ایک بہت بڑی اڑن طشتری نظر آئے گی جو تین دن تک آسمان پر موجود رہے گی اور وہ اپنے اس دعویٰ پر ایک ہزار پاؤنڈ کی شرط لگانے پر تیار ہیں۔

اس دعویٰ پر آسٹریلیا کے مشہور سٹے بازوں نے اعلان کیا کہ وہ اس دعویٰ کے سچ ہونے کی صورت میں مس گڈ چائلڈ کو 10 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کو تیار ہیں۔ مس گڈ چائلڈ نے اپنے دعویٰ میں مزید کہا یہ اڑن طشتری تین دن تک دکھے گی اور امریکی صدر جارج ڈبلیو بش یا برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن خلائی مخلوق کے حقیقی ہونے کا اعلان کریں گے۔ ان کے دعوے پر ان کے برطانیہ میں موجود رشتہ دار اور آسٹریلوی سٹے باز بھی شرط میں شامل ہو گئے۔
aalmiakhbar-com
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمد کاشف حبیب کا شکریہ ادا کیا گیا
وسیم (24-01-09)
پرانا 24-01-09, 06:21 PM   #2
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,831
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اڑن طشتری!

امریکی پائلٹ نے اڑن طشتری پر حملہ کیا مگر وہ غائب ہوگئی
لندن :خلائی مخلوق کی موجودگی اور زمین پر اترنے کے مختلف واقعات کا تذکرہ کیا جاتا رہا ہے۔

ایسے ہی ایک واقعے کا انکشاف برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے خفیہ دستاویز میں کیا گیا ہے جو کئی دہائیوں بعد منظر عام پر لائے گئے ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مئی انیس سو ستاون کے دوران امریکی پائلٹ کو برطانوی علاقے کینٹ میں پرواز کے دوران نامعلوم شے پر حملے کا حکم دیا گیا تھا۔

میامی میں مقیم امریکی پائلٹ ملٹن ٹوریز کا کہنا ہے کہ راڈار پر اڑن طشتری نظر آئی، کنٹرول روم نے اسے حملے کی ہدایت دی لیکن جب وہ میزائل فائر کررہا تھا تو اڑنے والی نامعلوم شے غائب ہوگئی۔ ملٹن کا کہنا تھا کہ دوسرے روز اسے بیس پر ڈی بریف کیا گیا اور اس بارے میں خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی۔
thearynews-com
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمد کاشف حبیب کا شکریہ ادا کیا گیا
وسیم (24-01-09)
پرانا 24-01-09, 10:59 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
شہزاد وحید's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Pakistan
عمر: 23
مراسلات: 195
کمائي: 2,986
شکریہ: 57
86 مراسلہ میں 207 بارشکریہ ادا کیا گیا
شہزاد وحید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں شہزاد وحید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں شہزاد وحید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اڑن طشتری!

میرے خیال میں زیادہ تر جھوٹ پر مبنی ہے یہ سب کچھ۔ لیکن اس ٹائپ کی موویز دیکھنے کا وا وا مزہ آتا ہے۔ جب میں چھوٹا تھا تو ایک انگلش ڈرامہ لگتا تھا ایکس فائلز کے نام سے، وہ دیکھنے کا بھی کافی مزہ آتا تھا۔
شہزاد وحید آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, گمان, پولیس, واقعات, واشنگٹن, وزیراعظم, قدم, چینل, آج, امریکہ, تصویر, جھوٹ, جلد, حکم, خبر, رات, زندگی, سیاست, سائنس, شکاگو, شناخت, شخص, صحافت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger