واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ > دلچسپ اور عجیب



دلچسپ اور عجیب کوئی بھی ایسی چیز جو دلچسپ اور عجیب ہو یہاں پوسٹ کریں


انسانی اڑان کی مشین کی رونمائی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-08-08, 05:34 PM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,959
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post انسانی اڑان کی مشین کی رونمائی

انسانی اڑان کی مشین کی رونمائی


امریکہ میں انسان کی اڑان کے لیے ایک نئی مشین کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔
جس کے ذریعے ہوا میں گلائڈنگ کرتے ہوئے سفر کرکے سڑکوں پر ٹریفک سے نجات حاصل ہو سکے گی۔

مارٹن جیٹ پیک نامی یہ مشین ایک عمومی حجم والے پائلٹ کو تیس منٹ میں تیس میل کے لیے پرواز فراہم کر سکے گی۔ اس اڑان کے لیے مشین کے ساتھ تقریبا انیس لیٹر پیٹرول کا ٹینک نصب کیا گیا ہے۔

اس مشین کی رونمائی ویسکونسن کے ایک سالانہ تجرباتی ہوابازی کی تقریب ’دی اینول ایوی ایشن کنوینشن آف ایکسپیریمینٹل ائیر کرافٹ‘ کے موقع پر کی گئی۔ اس مشین کی کل لاگت تقریباً ایک لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

اس مشین کے ساتھ حفاظتی اقدامات کے طور پر ایک ایمرجنسی پیراشوٹ اور ناہموار سطحوں پر لینڈنگ کو ہموار بنانے والے آلات لگائے گئے ہیں۔

اس مشین کے موجد گلین مارٹن نے اس مشین کو اڑانے کا عملی مظاہرہ اپنے بیٹے سے اڑان کروا کر کیا۔

مسٹر مارٹن کا کہنا تھا کہ’ یہ تجربہ ہماری توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہا اور لوگ اس کو ایک تاریخی لمحہ طور پر یاد رکھیں گے۔‘

تاہم امریکی ہوا بازی کے قوانین نے اس طرح کی مشینوں کی محدود پیمانے پر استعمال کی اجازت دی ہے۔

اگرچہ اس طرح کی مشینوں کے استعمال کے لیے پائلٹ کو لائسنس کی ضرورت نہیں تاہم زیادہ آبادی والے علاقوں پر اس کو اڑان کی اجازت نہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس مشین کو صرف ’ کھیلوں اور تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘
وجدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
flying, human, images, ٹریفک, لوگ, موقع, آبادی, انسان, سفر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger