| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
EXCLUSIVE REPORT
اپنوں سے بچھڑنے کا غم کیا ہو تا ہے یہ اس ماں کو معلوم ہے جو عمر کے اس حصے میں اپنے لخت جگر کی جدائی برداشت کر رہی ہے اور اس کے چہرے کی جھریوں سے اس کے دکھ کئی گنا زیاددہ ہیں جو ہر وقت اپنے بچھڑے ہو ئے بیٹے کو یاد کرکے روتی رہتی ہے۔
ضلع چاغی کے علاقے دالبندین کے ایک پسماندہ گاوں سے تعلق رکھنے والے اس خاندان نے اپنے بیٹے محمد عالم عرف ضرا ر بلو چ کوانیس سو چھیاسی میں اٹھارہ سال کی عمر میں دینی تعلم حاصل کر نے کے لئے کراچی کے کسی مدرسے میں بھیجا جہاں سات سال پڑھنے کے بعد وہ انیس سو ترانوئے میں پنجاب کے علاقے صادق آباد کے قریب توحید اباد کے مدرسے میں پڑھنے کے لئے گیا۔جس کے چار ماہ بعد وہ وہاں سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا نوجوان محمد عالم کی پر اسرار گمشدگی کے کچھ عرصے بعداس کے مدرسے کے چند ساتھیوں نے آکر اسکے خاندان کو اطلاع دی کہ محمد عالم عرف ضرار بلوچ کشمیر میں شہید ہو گیا ہے محمد عالم کے لئے فاتحہ خوانی بھی ہو ئی ۔محمد عالم کی ضعیف والدہ گنج بی بی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو تعلیم حاصل کر نے لئے بھیجا تھا لیکن معلو م نہیں کہ وہاں سےبھارت کس طرح چلا گیا۔ بھارت کی جیل میں پندرہ سال سے زائد قید محمد عالم عرف ضرار بلو چ کی بوڑھی والدہ کی نگاہیں آج بھی اپنی بیٹے کی منتظر ہیں اور اس بوڑھی ماں کا پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے مطالبہ ہے کہ اس کے لخت جگر کو خیر سگالی کےجذبے کے تحت رہا کیا جائے۔۔ اس بوڑ ھی ماں کے دکھ کسی پہاڑ سے کم نہیں کیونکہ اس ماں نے اپنے زندہ بیٹے کی فاتحہ پڑی ہے۔۔۔ لاپتہ ہونے کے تقریباتین سال بعد انیس سو ستانوئے میں بھارت کی جیل سے محمد عالم کے ایران میں رہائش پزیر بھائی کو ایران میں بھارت کی جیل سے ایک خط مو صول ہوا جو لاپتہ ہونے والے اور شہید کہلائے جانے والے محمد عالم کا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ جموں کشمیر کی ایک جیل میں قید ہیں جس کے بعد اس خاندان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔۔۔ ۔۔محمد عالم کے والد اپنے بیٹے کی جدائی کا غم نہ سہہ سکا اور اپنے بیٹے کی جدائی کا غم اپنے ساتھ لئے منوں مٹی تلے دفن ہو گیا۔۔ محمد عالم کے بھائی محمد قاسم کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی پاکستان کا شہری ہے جس کا قومی شناختی کارڈ بھی ہے لیکن بھارتی جیل میں اس کا نام ضرار بلوچ ہے۔۔ ۔محمد عالم کی عمر اس و قت چالیس سال ہے وہ انڈیا کے مختلف جیلوں سب جیل کوٹ بلاول جموں۔ڈسٹرکٹ جیل سری نگر،تہاڑ جیل دہلی میں قید رہے ہیں لیکن نو مہنے سے اس کا کو ئی خط نہیں آیا جس کی وجہ سے اس ناخواندہ اور غریب خاندان کے افراد کو کئی پرہشنانیوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔۔۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,159
شکریہ: 9,674
7,365 مراسلہ میں 22,056 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عمدہ لکھا ہے۔ لیکن ان مولویوں کا کیا کیا جائے جو لوگوںکے بچوں کو حلوے مانڈے کے چکر میں قربان کر رہے ہیں۔ ماں باپ کو پتہ بھی نہیں اور بچ جنت بھی پہنچ چکا ہوتا ہے خودکش حملہ کرکے۔
والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| exclusive, کارڈ, کراچی, پاکستان, قید, ماں, معلوم, آج, ایران, بھائی, بچوں, توحید, تعلیم, جیل, خودکش, خودکش حملہ, سال, عالم, غم, صادق |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| 100 Exclusive Ringtones | محمدعدنان | رنگ ٹونز | 3 | 07-02-12 04:56 PM |
| Windows 7 ultimate x86 final untouched original copy + activator *af exclusive* | محمدخلیل | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 0 | 03-11-10 09:46 PM |
| FBI Report: Violence Against Women in America | وجدان | English Literature and Books | 3 | 17-05-08 02:29 PM |
| Exclusive Windows 7 (shell for Vista Ultimate) | عبدالقدوس | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 0 | 21-02-08 02:42 PM |
| Employee's Annual Report | طاھر | Chit Chat | 0 | 16-02-08 06:12 PM |