واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


8رکنی کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ کے بیشترنکات پر متفق،ججوں کی بحالی پا اختلافات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-07, 09:30 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default 8رکنی کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ کے بیشترنکات پر متفق،ججوں کی بحالی پا اختلافات

8رکنی کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ کے بیشترنکات پر متفق،ججوں کی بحالی پا اختلافات

اسلام آباد (جنگ نیوز) اے آر ڈی اور اے پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی نے صدر پرویز مشرف کو پیش کرنے کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے اور کمیٹی کے ارکان کے مابین بیشتر نکات پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں ججز کی بحالی کامطالبہ اے آر ڈی شامل کرنے کیلئے تیار نہیں۔ چارٹر آف ڈیمانڈ کو آج بدھ کو حتمی شکل دے دی جائے گی جس کے بعد اسے نواز شریف اور بینظیر بھٹو کو پیش کردیا جائیگا۔کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ مطالبات ایسے ہوں جو حکومت ماننے کیلئے تیار ہواور ان کا تعلق براہ راست انتخابات سے ہو۔ آٹھ رکنی کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر میاں رضا ربانی کے چیمبر میں ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان صفدر عباسی‘ نوید ملک‘ عبدالقدیر خاموش‘ اسحاق ڈار‘ احسن اقبال‘ عبدالرحیم مندوخیل اور پروفیسر خورشید احمد نے شرکت کی۔ اجلاس تین گھنٹے سے زائد جاری رہا اور چارٹر آف ڈیمانڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف تجاویز زیربحث آئیں۔ اے پی ڈی ایم کے ارکان اسحاق ڈار‘ احسن اقبال‘ عبدالرحیم مندوخیل اور پروفیسر خورشید کا موقف تھا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں ججز کی بحالی کا مطالبہ بھی شامل کیا جائے کیونکہ عدلیہ کی آزادی اور ججز کی بحالی بہت ضروری ہے اور عوام بھی یہی چاہتے ہیں۔ ا ے آر ڈی کے ارکان نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ ہمیں چارٹر آف ڈیمانڈ میں ایسے مطالبات شامل کرنے چاہئیں جو حکومت ماننے کیلئے تیار بھی ہو اور ان کا براہ راست تعلق آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد سے ہو۔ تاہم اس مسئلے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور کمیٹی کے ارکان آج بھی اس معاملے پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔ منگل کو جن امور پر اتفاق کیا گیا ان میں کہا گیا ہے کہ حکومت انتخابات مقررہ وقت یعنی آٹھ جنوری کو ہی کرائے اس میں کوئی ردوبدل نہ کیا جائے۔ صدر پرویز مشرف 16 دسمبر کو ایمرجنسی اور پی سی او ختم کرکے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کریں۔ وفاق اور صوبوں میں نگراں حکومتیں برطرف کرکے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے غیر جانبدار حکومتیں بنائی جائیں تاکہ انتخابات ان کی نگرانی میں ہوں اور سب کیلئے قابل قبول ہوں‘ ضلعی حکومتیں فوری معطل کردی جائیں‘ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد جتنے بھی تقرر و تبادلے ہوئے ہیں انہیں منسوخ کردیا جائے اور آئندہ تبادلوں پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ الیکشن کمیشن میں سندھ اور سرحد کی خالی نشستیں پر کی جائیں‘ گھوسٹ پولنگ اسٹیشن ختم کئے جائیں، چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے حکومت کو پندرہ دسمبر کی ڈیڈ لائن دی جائے۔ اجلاس میں شریک اے آر ڈی کے ایک رہنما نے بتایا کہ ہم آج بدھ کو اپنی تجاویز کو حتمی شکل دے دیں گے جس کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ کا ڈرافٹ بینظیر بھٹو اور نواز شریف کو بھجوادیا جائے گا جو اس میں ردوبدل کرنے کی مجاز اتھارٹی ہوں گے اور اسے فائنل کرکے صدر پرویز مشرف کے حوالے کردیا جائیگا۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نیوز, نواز شریف, آج, اسلام, صفدر, صوبوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
محترمہ پروین کی بیٹی کے لیے دعا کریں عرفان حیدر آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 10 11-05-09 07:44 PM
جرنیلوں اور ججوں کے برابر مراعات‘سیکرٹریز کمیٹی نے سفارشات ڈراپ کر دیں عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 08:23 AM
’چارٹر آف ڈیمانڈ‘ کمیٹی کا اجلاس شروع چاچا کمال سیاست 0 04-12-07 05:07 PM
چارٹرڈ آف ڈیمانڈ تیارکر نے کیلئے8 رکنی کمیٹی قائم،مطالبات ڈیڈ لائن کے اند ر منظور نہ ہوئے تو مل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر یں گے،نوازبینظیر می عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:10 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger