56 گاڑیاں اور 63 موبائل فون چوری اور چھن گئے
56 گاڑیاں اور 63 موبائل فون چوری اور چھن گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں سے جمعہ کو نامعلوم ملزمان نے 56 گاڑیاں اور 63 موبائل فون چھین لئے۔ گودھرا کیمپ میں مسلح افراد فیکٹری کے منیجر سے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں کی حدود سے نامعلوم ملزمان 26 کاریں اور 30 موٹرسائیکلیں چوری اور چھین کر لے گئے جبکہ نامعلوم ملزمان 29 موبائل فون چھین کر اور 24 چوری کرکے لے گئے‘ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے گودھرا کیمپ کے قریب مقامی فیکٹری کا منیجر اسدعلی بینک سے رقم نکلواکر آرہا تھا اسی دوران مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی روک کر ان سے 17 لاکھ روپے چھین لئے جبکہ ایئرپورٹ کے علاقے میں مسلح افراد نے محمدبلال سے 43 ہزار روپے اور 2 موبائل فون چھین لئے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|