واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


30 لاکھ سے زائد حاجی آج وقوف عرفات کریں گے،سعودی مفتی اعظم خطبہ حج دیں گے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-12-07, 08:15 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default 30 لاکھ سے زائد حاجی آج وقوف عرفات کریں گے،سعودی مفتی اعظم خطبہ حج دیں گے

30 لاکھ سے زائد حاجی آج وقوف عرفات کریں گے،سعودی مفتی اعظم خطبہ حج دیں گے

منیٰ (شاہد نعیم/نمائندہ جنگ)30 لاکھ سے زیادہ مسلمان منگل کوفریضہ حج اداکرینگے اور سعود ی مفتی اعظم خطبہ حج دیں گے۔دنیا بھر سے ارض مقدس آئے ہوئے یہ مسلمان پیرکو مکہ مکرمہ سے منیٰ کی خیمہ بستی میں پہنچ گئے جہاں وہ ایک رات قیام کے بعد آج میدان عرفات پہنچیں گے۔ میدان عرفات میں آج سارا دن عبادت میں گزارنے اور وقوف عرفات کے بعد مغرب کے وقت حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہونگے۔ حجاج کرام رات مزدلفہ میں کھلے آسمان کے نیچے گزاریں گے اور شیطانوں کومارنے کیلئے کنکریاں چنیں گے۔ مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وقوف مزدلفہ کرینگے اس کے بعد واپس منیٰ آ جائیں گے اور10 ذوالحج کو حجاج کرام منیٰ میں بڑے شیطان کو سات سات کنکریاں ماریں گے جس کے بعد قربانی کرینگے اور سرکے بال کٹوانے کے بعد احرام کھول دینگے۔ حجاج کرام احرام کھولنے کے بعد روزمرہ کے کپڑے پہن کر مکہ المکرمہ جائیں گے جہاں وہ طواف زیارت کرینگے، طواف زیارت کرنے کے بعد حجاج کرام واپس منیٰ اپنے خیموں میں آ جائیں گے اور اگلے دو روز منیٰ میں قیام کرینگے۔ حجاج 11 ذوالحج کو تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے اور12 ذوالحج کو بھی تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد مناسک حج مکمل کرتے ہوئے مکہ المکرمہ واپس پہنچیں گے جوحجاج کرام 12 ذوالحج کو شیطانو ں کو کنکریاں نہیں مار سکیں گے وہ 13ذوالحج کو تینوں شیطانوں کو سات سات کنکریاں مار کر مکہ المکرمہ واپس پہنچیں گے جس کے بعد وہ واپس اپنے ملکوں کو روانہ ہونگے جو حجاج کرام حج سے قبل مدینہ منورہ زیارت کیلئے نہیں گئے وہ مدینہ منورہ حاضری کے بعد واپس جائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نماز, مکہ, مکمل, میدان عرفات, آج, رات, عبادت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عدالتی نظرثانی کے واضح خدشات ،ریمنڈ پچھلی تاریخوں میں سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں کرسکا گلاب خان خبریں 1 14-02-11 11:27 AM
ترقیاتی ادارے نے ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں اسلام آبادکو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا وجدان خبریں 0 11-02-08 10:25 AM
ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 09:13 AM
چند روز میں نوز شر یف کے پاکستان آنے امکان ،سعودی عر ب فر یقین میں کم از کم مفاہمت کرا نے میں کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 09:05 AM
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 09:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger