واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


3سابق ججوں کا اختلافی فیصلہ کاغذکے ٹکڑے سے زیادہ نہیں ،اٹارنی جنرل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-11-07, 09:15 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default 3سابق ججوں کا اختلافی فیصلہ کاغذکے ٹکڑے سے زیادہ نہیں ،اٹارنی جنرل

3سابق ججوں کا اختلافی فیصلہ کاغذکے ٹکڑے سے زیادہ نہیں ،اٹارنی جنرل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں)اٹارنی جنرل جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نے کہا ہے کہ صدر کے دو عہدوں سے متعلق سپریم کورٹ کے 3 سابق ججوں کا اختلافی فیصلہ کاغذ کے ٹکڑوں سے زیادہ نہیں، مذکورہ جج ایسے فیصلے جاری کرکے عدالتی روایات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، جنرل پرویز مشرف وضعدار آدمی ہیں اور وہ سابق ججوں کو برداشت کر رہے ہیں، سپریم کورٹ نے دوران سماعت پوچھا تو ایمرجنسی اٹھانے کی تاریخ بتادوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فوج نے اختیارات سے تجاوز کی رسم ڈالی لیکن فوج نے جو بھی تجاوز کیا عدلیہ نے اس کی توثیق کر دی۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تین جج صاحبان جسٹس رانا بھگوان داس، جسٹس سردار محمد رضا خان اور جسٹس میاں شاکر اللہ جان نے ریٹائرمنٹ کے بعد 16 نومبر کو اپنے گھر سے صدر کے دو عہدوں کے کیس میں فیصلہ لکھ کر بھجوایا، اب ان تینوں جج صاحبان کے گھروں سے بھیجے گئے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیونکہ یہ تینوں جج ریٹائر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس خلیل الرحمن رمدے بھی ریٹائر ہو چکے ہیں اب وہ بھی چیف جسٹس کیس کا فیصلہ نہیں لکھ سکتے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف ایک وضعدار آدمی ہیں جو سابقہ ججز کو برداشت کر رہے ہیں، کسی اور ملٹری کمانڈر کے دور میں جج اس طرح کی حرکتیں نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ظفر علی شاہ کیس میں کہا ہے کہ آرمی چیف ماورائے آئین اقدام اٹھا سکتا ہے اس لئے ایمرجنسی کا معاملہ تو ظفر علی شاہ کیس میں طے ہو چکا ہے۔ اس مرتبہ بھی ایمرجنسی لگانے کا اقدام مجبوری کے تحت اٹھایا گیا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, آدمی, اللہ, اسلام, خلاف, خان, سپریم, سردار, علی, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دھاگوں تک رسائی کیسے ممکن ہو بزم خیال تجاویز اور شکایات 15 25-11-11 09:40 PM
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی گوہر گپ شپ 1 27-12-09 04:04 AM
:::جاپانی ایوان زیر یں نے بحیرہ ہند میں امریکی جہازوں کو تیل دینے کافیصلہ کرلیا::: ابو کاشان خبریں 0 11-01-08 02:49 PM
تمام سیٹلائٹ چینلز براہ راست مباحثے روکدیں خلاف ورزی پر 3سال قید یا ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے، پیمرا عبدالقدوس خبریں 0 12-12-07 10:47 AM
سانحہ کارساز: تحقیقاتی ٹیموں کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے‘ کئی زیر حراست عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger