واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


256ارب کے بنک قرضے معاف کرانیوالوں کی فہرستیں سپریم کورٹ طلب کرلیں۔واپس نہ کرنیوالوں کو جیل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-06-10, 07:19 PM   #1
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 48,863
شکریہ: 2,418
1,901 مراسلہ میں 5,647 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default 256ارب کے بنک قرضے معاف کرانیوالوں کی فہرستیں سپریم کورٹ طلب کرلیں۔واپس نہ کرنیوالوں کو جیل

256ارب کے بنک قرضے معاف کرانیوالوں کی فہرستیں سپریم کورٹ طلب کرلیں۔واپس نہ کرنیوالوں کو جیل

سپریم کورٹ نے 1971 کے بعد مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں میں256ارب روپے کے قرضے معاف کروانے والوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ عدالت نے بینکوں سے ان قرضوں کی عوض رہن رکھی ہوئی جائیداد کے کاغذآت سے متعلق بھی تفصیلی طلب کرلی ہے اس کے علاوہ قرضے واپس نہ کرنے والے افراد کے خلاف کی جانے والی قانونی کاروائی کے بارے میں بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بینکوں اوردیگر مالیاتی اداروں سے قرضے معاف کروانے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت شروع کی تو عدالت نے بتایا کہ 1971 سے 1990 تک مختلف بینکوں سے گیارہ ارب روپے کے قرضے معاف کروائے گئے جبکہ گذشتہ 19برسوں کے دوران 245ارب روپے کے قرضے معاف کئے گئے سلمان راجہ نے عدالت کو بتایا کہ معاف کروائے جانے والوں قرضوں میں 103ارب روپے کے قرضے 99 ارب روپے مارک اپ جبکہ باقی رقم دیگر اخراجات شامل ہیں۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہ بینک قرضے تو دے دیتے ہیں انہیں‌واپس بھی لینا چاہیے۔ انہوں‌نے نیشنل بنک کے صدر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سالانہ چھ کروڑ روپے بونس لیتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں نے قرضے لئے ہیں انہیں واپس کرنا چاہیے کیونکہ یہ قوم کی امانت ہیں۔ ایک مخصوص گروہ قرضے لیکر معاف کرواتا ہے جس میں سیاسی لوگ بھی شامل ہیں۔ اگر کوئی عام آدمی قرضہ لے لے تو اس کو نوٹس پر نوٹس ملتا جبکہ بااثر افراد سے قرضہ واپس کرنے کےبارے میں پوچھا تک نہیں جاتا۔ بینچ میں شامل جسٹس خلیل رمدے نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بعض خاندانوں نے مختلف مالیاتی ادارے بنا کر لوگوں کا پیسہ لوٹا اور ایسے لوگ بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں جبکہ جن لوگوں کا پیسہ تھا وہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں چیف جسٹس نے سٹیٹ بنک کےوکیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے کی سماعت اس لئے کر رہی کہ کیونکہ یہ قومی دولت ہے انہوں نے کہا کہ قرضہ واپس نہ کرنے والوں کو جیل جانا پڑے گا۔ بینچ میں شامل جسٹس خلیل احمد رمدے نے بینک آف پنجاب کی وکیل خواجہ حارث سے کہا کہ وہ قومی مفاد میں آگے آئیں اور بغیر فیس لئے ہوئے یہ مقدمہ لڑیں اس کے علاوہ انہوں نے اٹارنی جنرل مولوی انوارلحق سے کہا کہ وہ بھی عدالت کی معاونت کردیا کریں عدالت نے اس از خود نوٹس کی سماعت دو اگست تک ملتوی کردی
نوٹ یہ خبر آج کے تمام قومی اخبارات کہ شہ سرخی ہے
__________________
جاویداسد
جاویداسد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فیس, ہوتے, کوئی, کورٹ, کرتے, کردیا, والی, چاہیے۔, آج, آدمی, احمد, از, جیل, جانے, حکم, خود, خلیل, خلاف, خبر, دے, سپریم, شروع, طلب, عدالت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوان صدر اور وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین شروع گلاب خان خبریں 1 01-03-11 08:25 PM
خیبر پختونخواہ، بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی، لاکھوں پاکستانی خبریں 4 30-07-10 08:07 PM
ایوارڈ کے لئے درخواستیں اسد لطیف تجاویز اور شکایات 60 11-09-09 03:49 PM
کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل، امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 03:42 PM
کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل، امیدواروں کی حتمی فہرستیں تیار خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 09:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger