18 فروری کو انتخابات ضرور ہوں گے، بے نظیر قتل کی تحقیقات میں غیر جانبدار رہیں گے، صدر پرویز
18 فروری کو انتخابات ضرور ہوں گے، بے نظیر قتل کی تحقیقات میں غیر جانبدار رہیں گے، صدر پرویز
اسلام آباد ( مانیٹرنگ سیل) صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انتخابات 18 فروری کو لازمی ہوں گے، ملتوی ہونے کا امکان نہیں، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، سیاسی جماعتیں حالات میں بہتری کے لئے اقدامات کریں، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات میں حکومت مداخلت نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کولمبا براڈ کاسٹنگ سروس (سی بی ایس) کو انٹرویو اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز سے ملاقات میں کیا۔ شوکت عزیز نے صدر پرویز مشرف سے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال ، اقتصادی معاملات ، آ ئندہ عام انتخابات اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا یہ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ شوکت عزیز نے صدر مملکت کو بتایا کہ وہ آج ڈیوس جارہے ہیں جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے ۔شوکت عزیز نے بے نظیر کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیا اور کہا کہ اس نازک صورتحال میں قوم کو یکجہتی اور اتحاد کی سخت ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتیں موجودہ صورتحال میں حالات کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکومت بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات کیلئے آنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی وہ آزادانہ طریقے سے کام کریں گے اور انہیں تمام ریکارڈ اور مقامات پر رسائی حاصل ہوگی تاکہ قوم کے سامنے حقائق آسکیں انتخابات 18 فروری کو لازمی ہوں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|