واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


12 مئی کی طرح اب پولیس کبھی سڑکوں سے غائب نہیں ہو گی‘ آئی جی سندھ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-04-08, 08:42 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,147
شکریہ: 17,797
12,254 مراسلہ میں 28,476 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default 12 مئی کی طرح اب پولیس کبھی سڑکوں سے غائب نہیں ہو گی‘ آئی جی سندھ

12 مئی کی طرح اب پولیس کبھی سڑکوں سے غائب نہیں ہو گی‘ آئی جی سندھ

12 مئی کی طرح اب پولیس کبھی سڑکوں سے غائب نہیں ہو گی‘ آئی جی سندھ
کراچی (اسٹاف رپورٹر، نجیب احمد ) آئی جی سندھ شعیب سڈل نے کہا ہے کہ پولیس بارہ مئی کی طرح اب کبھی سڑکوں سے غائب نہیں ہو گی اور نہ ہی پولیس جانبداری کا مظاہرہ کرے گی یہ بات انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا۔ اب نہیں ہو گا۔ پولیس لوگوں کی جان ومال کی مکمل حفاظت کرے گی اور کسی بھی شخص کو قانون کو ہاتھ میں لینے نہیں دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس اب بارہ مئی کی طرح کبھی سڑکوں سے غائب نہ ہو گی اور نہ ہی کسی کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا اور جو پولیس اہلکار فرائض سے غفلت برتے گا اس کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء نیوز ایجنسیوں کے مطابق ڈاکٹر شعیب سڈل نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس فورس کو مزید موثر اور پیشہ ورانہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح عوام میں پولیس کے اعتماد کی بحالی ہوگی کیونکہ اس مسئلے کو حل کئے بغیر دیگر چیلنجوں سے نمٹنا مشکل ہوگا،انہوں نے کہا کہ پولیس کا تعلق سیاست سے نہیں، جرائم کے خاتمے سے رہیگا۔ ڈاکٹر شعیب سڈل جنہوں نے 90ء کے عشرے میں کراچی میں خدمات سرانجام دیں نے کہا کہ چیلنج کی نوعیت ماضی سے مختلف ہے تاہم وہ ان سے نمٹنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کراچی ایک بڑا شہر ہے جہاں ا سٹریٹ کرائم ‘ ڈکیتیاں ہوئیں اور اندرون سندھ شاہراہیں غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کو یقین دلانا ہوگا کہ حکومت کی عملداری موجود ہے‘ انہوں نے کہا کہ محکمے کی کالی بھیڑوں کا موثر حساب ہوگا، میں زبانی جمع خرچ پر نہیں عمل پر یقین رکھتا ہوں۔ نئے آئی جی سندھ نے کہا کہ وہ زبانی جمع خرچ پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام کی تجاویز سے پولیس کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے درخواست کی کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کی مدد کرے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پولیس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کی ذمہ داری جرائم کا خاتمہ ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, نیوز, مکمل, جواب, حل, خلاف, درخواست, سیاست, شہر, شخص, صلاحیتیں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بینظیر قتل کیس تفتیشی ٹیم گرفتار پولیس افسروں سے معلومات حاصل نہیں کر سکی گلاب خان خبریں 0 27-12-10 05:11 AM
خودبچو اور ہمیں بھی بچاﺅ پولیس کی تحفظ پالیسی جاری جاویداسد خبریں 1 12-12-10 08:22 PM
نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا جاویداسد خبریں 0 28-11-10 06:41 PM
ایس پی ایس سی بل پر اپوزیشن ارکان کا رویہ مثبت تھا، نثار کھوڑو عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:14 AM
راشد رؤف فرارکیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں2 روز کی توسیع عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 02:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger