| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
10 ارب ڈالر بیرون ملک منتقلی کا الزام، کالیاخانانی سمیت 25 کرنسی ڈیلر گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر/نمائندگان جنگ ) غیر قانونی طور پر10 ارب ڈالربیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں کالیا، خانانی سمیت 25کرنسی ڈیلر گرفتار کر لئے گئے، کمپیوٹرز رسیدیں دستاویزات اور بھاری رقم بر آمدکر لی گئی، اسکینڈل میں ملوث نادرا کے 10 اہلکاروں کو بھی گرفتارکر کے شامل تفتیش کر لیا گیا،ملک بھر میں منی چینجرز کے دفاتر پر چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا گیا اور ایئر پورٹس کی کڑی نگرانی جاری ہے ، جبکہ 6منی چینجرز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لئے گئے،وزارت داخلہ نے ہنڈی اور حوالہ کاروبارفوری بند کرنے کی ہدایت کی ہے،ڈی جی ایف آئی اے نے کہا ہے کہ معاشی بحران میں ملوث مزید عناصر کا سراغ لگا لیا،جبکہ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ منی چینجرز کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ ایف آئی اے کی جانب سے شواہد ملنے کے بعد کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایف آئی اے کے اہلکاروں نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع مقامی ایکس چینجرز گروپ خانانی اینڈ کالیا کے مرکزی دفتر پر کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کے سربراہ مناف کالیا، یوسف کالیا اور ان کے دیگر ساتھیوں انیس راجپوت، ڈائریکٹر جاوید خانانی اور سلیم یو ایس کو گرفتار کر لیا جبکہ زرمبادلہ اسکینڈل میں ملوث نادرا کے 10 اہلکاروں کو بھی گرفتارکر کے شامل تفتیش کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زرمبادلہ اسکینڈل میں ملوث مزید6 منی ایکسچینج کمپنیوں کے مالکان کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان پر 10 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے باعث ملک میں شدید مالیاتی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ گرفتار شدگان سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے طارق پرویز نے مناف کالیا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بحران میں ملوث مزید عناصر کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ جیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ معاشی بحران میں ملوث افراد کا فوری طور پر سراغ لگا یا جائے جو کثیر تعداد میں ڈالر بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں، گوجرانوالہ سے اس کا آغاز ہوا۔ ایک تحقیقاتی ادارے کے سربراہ نے جب دورہ کیا تو دو افراد رستم علی خان اور طارق محمود کو گرفتار کیا گیا اور کمپیوٹرز رسیدیں دستاویزات اور بھاری رقم برآمد کی گئی،ڈائریکٹر ایف آئی اے میر زبیر محمود نے کہا کہ بھاری رقوم کی غیر قانونی بیرون ملک منتقلی سے متعلق خانانی اینڈ کالیا کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔جبکہ وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہنڈی اور حوالہ کا روبار بند کرنے کی فوری ہدایات کر دی ہیں اور ایف آئی اے کو ان عناصر کے خلاف اقدامات کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔مشیر داخلہ رحمن ملک نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاق نے ملک میں ڈالر کا غیر قانونی کاروبار روکنے کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن کے ذریعے ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹرزاور اس کے متعلقہ زونل دفاتر کو حکم جاری کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری اقدامات کئے جائیں۔رحمن ملک نے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی ترسیل اور خرید و فروخت روکنے اور غیر قانونی طور پر ڈالر پونڈز اور دیگر ممالک کی کرنسی بیرون ملک بھجوانے کے اسکینڈل میں ملوث منی چینجرز کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا ہے۔ اس کیس میں چند اعلیٰ حکام کے ملوث ہونے کے بھی امکانات ہیں تاہم ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ اہم انکشافات کی توقع ہے۔ پہلا سرا مل گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کی نشاندہی پر پشاور اور کوئٹہ میں پاکستان اور افغانستان میں ڈالر کے غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر منی چینجرز کو گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ دوسری جانب فوریکس ایسوسی ایشن نے گرفتاریوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت شکریہ
ِِِِِِِِِِِِِِِِ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,400
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 480 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نہایت عمدہ رپورٹنگ ہے آپ کی۔ اسی طرح اخبار چھاپتے رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہا ہا ہا ہا ہا
ِِِِِِِِِِِِِِ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فروخت, کوئٹہ, پاکستان, نیوز, منتقلی, مالیاتی بحران, اعلیٰ, حکم, خلاف, علی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی | گلاب خان | خبریں | 0 | 28-02-11 06:13 AM |
| آئی سی سی کا طریقہ کار بکواس انڈین اخبار نے اپی رینکنگ کرادی | محمدعدنان | کرکٹ | 2 | 18-01-09 09:26 AM |
| لاہور بادشاہ کی جیت /ویسٹ انڈین کی ہار | champion_pakistani | کرکٹ | 3 | 18-11-08 10:07 AM |
| ایچ بی ایف سی نے ڈیڑھ ارب روپے مالیت کے سکوک کی فروخت مکمل کرلی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 14-04-08 09:31 AM |