”تخلیقی راستوں کی جستجو“ جیو کے زیراہتمام ”رائٹرز کانفرنس“ آج ہوگی
”تخلیقی راستوں کی جستجو“ جیو کے زیراہتمام ”رائٹرز کانفرنس“ آج ہوگی
کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹیلیویژن نیٹ ورک کے زیراہتمام ”رائٹرز کانفرنس“ جمعہ 23 نومبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں ملک کے نامور ادیب، دانشور اور فنکار شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ”تخلیقی راستوں کی جستجو“ ہے۔ شرکاء اس موضوع اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ جیو کا پہلے دن سے ہی زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بہت قریبی رابطہ رہا ہے اس قسم کی تقاریب ماضی میں بھی منعقد ہوتی رہی ہیں جن کے ذریعے مفید تجاویز اور مشورے سامنے آتے ہیں جب کہ مختلف مسائل و معاملات پر بھی گفتگو ہوتی ہے۔ اس سال یہ رائٹرز کانفرنس اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے کہ جیو نے14 اگست2007ء کو پانچ سال کا انتہائی کامیاب سفر مکمل کرلیا ہے۔ تقریب کے مختلف سیشن ہوں گے جن میں شرکاء ”تخلیق اور اظہار کے نئے راستے“، ”تخلیق کار کی سوچ مستقبل کے تناظر میں“ اور ”ٹیلیویژن اور موجودہ عہد کے تقاضے“ کے موضوعات پر اپنی رائے دیں گے۔ شرکاء میں عبدالقادر جونیجو، سیما غزل، نورالہدیٰ شاہ، علی عمران، تاج حیدر، جاوید جبار، ڈاکٹر محمدعلی صدیقی، سہیل انصار، طلعت حسین، عبید اللہ بیگ، ظفر معراج، شکیل عادل زادہ، انور مقصود، عبداللہ کادوانی، نادیہ خان، فیصل قریشی، بشریٰ انصاری، ساحرہ کاظمی اور روبینہ اشرف شامل ہیں جب کہ ماڈرٹ کے فرائض ڈاکٹر انور سجاد اور حنا خواجہ بیات انجام دیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|