واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’میرا بیٹا کبھی اٹک پار بھی نہیں گیا‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-02-08, 06:26 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,959
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post ’میرا بیٹا کبھی اٹک پار بھی نہیں گیا‘

’میرا بیٹا کبھی اٹک پار بھی نہیں گیا‘

پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو قتل کیس کے الزام میں گرفتار ہونے والے محمد رفاقت کی والدہ زینب بی بی نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا اور داماد حسنین بے قصور ہیں اور ان کا اس واقعہ میں ملوث مبینہ خودکش حملہ آور کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
راولپنڈی کے مضافات میں واقعہ دھمیال کیمپ کے علاقے احمد آباد میں اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر زینب بی بی نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا رفاقت پانچ جنوری کو صبح ساڑھے نو بجے ٹیکسی لے کر گھر سے نکلا تھا۔ اس کے بعد واپس نہیں آیا جبکہ اس کا بھانجا حسنین جو کہ زینب بی بی کا داماد بھی ہے تین جنوری سے لاپتہ ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم نے سات فروری کو اُس دن ان افراد کی گرفتاری ظاہر کی جب سکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیشی ٹیم بینظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کے لیے پاکستان آئی تھی۔

زینب بی بی نے کہا کہ ان کا خاوند صابر حسین نے جو ایک سرکاری سکول کے ریٹائرڈ ہیڈماسٹر ہیں، چھ جنوری کو تھانہ صدر بیرونی میں اپنے بیٹے محمد رفاقت اور داماد حسنین کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

اس ضمن میں جب متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ان افراد کی گمشدگی کی رپورٹ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔


انتہائی کسمپرسی کی حالت میں رہنے والی زینب بی بی نے بتایا کہ اس کے آٹھ بیٹے ہیں جن میں سے محمد رفاقت چھٹے نمبر پر ہے اور اس کو کچھ عرصہ پہلے ٹیکسی لے کر دی گئی تھی تاکہ وہ اپنا روزگار کما سکے۔

زینب بی بی نے بتایا کہ انہوں نے حسنین کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی دو ماہ پہلے کی تھی۔

زینب بی بی کا سارا گھرانہ مذہبی ہے۔ ان کے گھر میں نہ تو کوئی ٹی وی ہے اور نہ ہی کوئی ریڈیو۔ زینب بی بی کا خاوند صابر حسین سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد علاقے میں ایک مسجد کے نگران ہیں۔

ستر سالہ زینب بی بی نے، جو انٹرویو کے دوران سسکیاں لے کر رو رہی تھیں، کہا کہ سات فروری کو محلے کے کچھ لوگوں نے انہیں بتایا کہ رفاقت اور حسنین مبینہ خودکش حملہ آوروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے الزام میں راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ خودکش حملہ آور سعید عرف بلال نہ تو ان کے گھر پر ٹھہرا اور نہ ہی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور نہ ہی وہاں سے کوئی خودکش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹس اور موٹر سائیکلیں برآمد کئیں۔

مبینہ ملزم محمد رفاقت کی والدہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا قبائلی علاقوں میں جانا تو دور کی بات کبھی اٹک کے پار بھی نہیں گیا۔ جبکہ اس کے داماد حسنین نے اٹک کے ایک مدرسے سے دینی تعلیم حاصل کی۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ صابر حسین اور اس کی فیملی گزشتہ تیس سال سے اس علاقے میں رہ رہے ہیں اور اہل محلہ کو کبھی بھی ان سے کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ ’بلکہ مذہبی گھرانہ ہونے کی وجہ سے اہل محلہ ان کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرنے والی پولیس کی ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی چودھری عبدالمجید نے بدھ کی رات پریس کانفرنس کے دوران دعوٰی کیا تھا کہ مذکورہ ملزمان نے اپنے اقبالی بیان میں یہ کہا ہے کہ انہوں نے مبینہ خودکش حملہ آور بلال اور اس کے ساتھی اکرام اللہ کے ساتھ مل کر اس حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور انہیں لیاقت باغ چھوڑ کر آئے تھے۔

اس کے علاوہ پولیس کی ٹیم کے سربراہ نے یہ بھی دعوٰی کیا تھا کہ یہ ملزمان گزشتہ چند ماہ کے دوران راولپنڈی میں فوجی اہلکاروں پر خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کے سلسلے میں مزید دو افراد اعتزاز شاہ اور شیر زمان کو گرفتار کیا ہے اور وہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کی تحویل میں ہیں۔

مبصرین کے مطابق پولیس کی طرف سے اتنی تیزی سے اس اہم مقدمے میں پیش رفت پر بڑے سوال اٹھ رہے ہیں جبکہ حکومت اس کو اپنی کامیابی قرار دے رہی ہے۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-02-08, 09:53 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ’میرا بیٹا کبھی اٹک پار بھی نہیں گیا‘

ایسا تو ہمیشہ سے ہوتا آرہا ہے کہ جو بے قصور ہیں‌وہ اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں اور جو قصور وار ہیں وہ مزے میں‌اپنی زندی گزاررہے ہین
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, منصوبہ, مسجد, اللہ, الزام, تعلیم, خودکش, خودکش حملہ, رات, صابر, صبح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
وندوز ایکس پی میں اپنا ایڈ منسٹریٹر اکاؤنٹ بنانا راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 11 12-05-08 03:47 PM
میجر جنرل اطہر عباس آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل مقرر‘ میجر جنرل وحید ارشد آرمی چیف سیکریٹریٹ میں ڈ ی جی پلاننگ ہوں گے ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 12:18 PM
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سرکاری ملازم کیخلاف انکوائری جاری رکھی جاسکتی ہے، سپریم کورٹ عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 12:27 PM
دھاندلی کی شکایات سے نمٹنے کیلئے پی پی کا الیکشن مانیٹرنگ سیل قائم عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger