واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


’طیارے بم برسا کر چلے گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-10-07, 10:02 PM   #1
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,776
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ’طیارے بم برسا کر چلے گئے

’طیارے بم برسا کر چلے گئے

حافظ عبدالستار
میر علی، شمالی وزیرستان

گزشتہ تین دنوں سے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی اور اس کے گرد و نواح میں جاری صورتحال کے بارے میں مندرجہ ذیل بیان وہاں کے ایک رہائشی حافظ عبدالستار کا ہے۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------
''ہمارا گاؤں میر علی شہر سے تقرباً ڈیڑھ کلومیٹر دور ہے۔ ہماری بستی میں قیامت کا منظر ہے۔ میر علی میں کرفیو لگا ہوا ہے، بازار بند ہے اور کوئی ٹرانسپورٹ نہیں۔ لوگ اپنے زخمی بچوں کو لیے کھیتوں کے راستے ہسپتال پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(سنیچر کی) رات ڈھائی بجے لڑاکا طیارے آئے اور چار بم برسا کر چلے گئے۔ ایک بم ہمارے گاؤں کے چھوٹے سے بازار میں گرا جہاں چھوٹے بچے سودا سلف لینے گئے ہوئے تھے، وہ سب زخمی ہو گئے۔ کسی کا ہاتھ نہیں رہا تو کسی کا پاؤں نہیں بچا۔

ہمارے گاؤں میں تقریباً تین ہزار گھر ہیں۔ ہمارے ہاں کوئی غیر ملکی نہیں ہے لیکن اس کے باوجود لڑاکا طیاروں نے ہمارے گاؤں اور ارد گرد کی بستیوں پر کم از کم دس بارہ بم پھینکے ہیں۔ ان حملوں میں ہمارے علاقے میں پچاس سے زیادہ عورتیں اور بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر بستی میں گاڑیوں کے اڈّے پر کھڑے تھے۔

اس وقت مکمل کرفیو ہے اس لیے مجھے نہیں پتہ کہ میر علی کے بازار میں کوئی فوجی ہیں یا نہیں۔

مشرف اور (فوج کے ترجمان) وحید ارشد اسلام آباد میں بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔ ہمارے ہاں کوئی غیر ملکی نہیں، یہاں مرنے والے معصوم بچے اور عورتیں ہیں۔ اگر آپ کوئی یقین نہیں تو حکومت یہاں میڈیا کو بھیج کر تصدیق کر سکتی ہے۔

وہ کہتے ہیں یہاں غیر ملکی ہیں۔ یہ رمضان کا مہینہ ہے، (ہم جھوٹ نہیں بولتے)اگر یہاں کوئی غیر ملکی ہوتا تو ہم خود اسے پکڑ کر حکومت کے حوالے کر دیتے۔
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
لوگ, مکمل, اسلام, بچوں, جھوٹ, رمضان, رات, سودا, شہر, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger