| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان اور افغانستان کےلیے امریکہ کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہولبروک نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا ہے لیکن اگر پاکستانی چاہیں گے تو وہ مدد کرنے کے لیے تیار ہوں گے جس طرح ماضی میں امریکیوں نے کیا ہے۔
رچرڈ ہالبروک اگلے ہفتے پاکستان اور افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں اور اس سے قبل انہوں نے چند پاکستانی صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس بات کو دہرایا کہ امریکہ پاکستان کے عوام کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کسی بھی ملک میں سیاسی عدم استحکام تشویش کا باعث ہوتا ہے لیکن اس وقت پاکستان کی سیاست کے تمام فریقوں نے ہم سے کہا ہے کہ ہم دخل نہ دیں تو ہم نہیں دے رہے لیکن اگر پاکستانیوں کو لگا کہ ہم مدد کر سکتے ہیں جس طرح ماضی میں کبھی کبھار ہوا ہے تو ہم مدد کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ ’فی الحال ہم پاکستان کی سویلین حکومت کے لیے حمایت رکھتے ہیں اور صورتحال کو ہمدردی سے دیکھ رہے ہیں۔‘ ہولبروک نے کہا کہ امریکہ کا یہ موقف ہے پاکستان کی جمہوری انداز سے منتخب حکومت کی مدد اور حمایت کی جائے۔ اس وقت پاکستان کی سیاست کے تمام فریقوں نے ہم سے کہا ہے کہ ہم دخل نہ دیں لیکن اگر پاکستانیوں کو لگے کہ ہم مدد کر سکتے ہیں جس طرح ماضی میں کبھی کبھار ہوا ہے تو ہم مدد کرنے کے لیے تیار ہوں گے امریکی خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک ڈرون حملوں سے متعلق پاکستانی تشویش پر پوچھےگئےایک سوال پر رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر ایک ایسے وقت بات کرنا نہیں چاہتے جب وہ پاکستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستانی حکام سے بات چیت کا ایجنڈہ خفیہ ہے اور وہ اس پر کوئی بات نہیں کریں گے۔ امریکی اہلکاروں کو پاکستان کے ویزے کے اجرا میں تاخیر اور امریکی سفارتی عملے کو مبینہ طور پر پاکستان کی انتظامیہ کی جانب سے حراساں کرنے کے معالات پر ہولبروک کا کہنا تھا کہ کچھ شکایات تھیں لیکن یہ معالات اہم ضرور ہیں لیکن کوئی بڑے مسائل نہیں ہیں۔’ہماری سفیر ان مسائل کو حل کرلیں گی۔ دونوں عظیم ممالک کے درمیان بہت اہم تعلقات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کرنے میں مدد کریں۔‘ انہوں نے پاکستان میں سکیورٹی، شدت پسندی، توانائی کے بحران کا ذکر کیا اور کہا کہ امریکہ ان مسائل کے حل میں مدد کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان کے متاثرہ جنوبی وزیرستان کی تعمیر اور ترقی کے لیے پچپن ملین ڈالر کی امداد جاری کی جا رہی ہے جو کہ گزشتہ برس اعلان کردہ نو سو ملین ڈالر کی مجموعی امداد کا حصہ ہے۔ یہ امداد فاٹا کے سیکریٹیریٹ کی تعمیر کے علاوہ پانی اور بجلی کے شعبوں پر خرچ ہوگی۔ اایک اور سوال کے جواب میں امریکہ کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ ان کا نکتہ نظر ہے کہ پاکستان کے علاقوں سے افغانستان میں برسرپیکار حقانی نیٹ ورک افغانستان میں امریکی، نیٹو اور افغان افواج کے لیے اور پاکستانی عوام کے لیے خطرہ ہے ۔’یہ سمجھنا بہت اہم ہے کہ یہ ایک شدت پسند گروپ ہے جو براہ راست دوسرے دہشتگرد گروپوں سے تعلق میں ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا فقدان رہا ہے لیکن اب پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کے ساتھ ان کا اعتماد کا رشتہ ہے۔ امریکی ایلچی نے پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ بی بی سی اردو
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
باقی میدان مار لئے اب سیاسی مدد بھی کریں گے موصوف
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, پاکستانی, وقت, نظر, ملک, مسائل, انتظامیہ, انداز, امریکہ, اردو, جواب, حل, حصہ, خصوصی, دیکھ, دیں, سیاست, طور, عوام, عملے, عدم, عظیم, غلط, صورتحال, صحافیوں |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| گورنر پنجاب کا قتل سیاسی ہے‘ یہ کسی مذہبی جنونی کا کام نہیں‘ فوزیہ وہاب | گلاب خان | خبریں | 0 | 06-01-11 04:30 AM |
| انگلینڈ سیریزکےتیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے شواہد نہیں ملے:آئی سی سی | جاویداسد | خبریں | 0 | 13-10-10 11:27 PM |
| لکی پاکستانی سیاسی سرکس نہیںچلے گی۔ | یاسر عمران مرزا | میرا پاکستان | 0 | 15-09-10 10:30 PM |
| سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 06-12-07 10:03 AM |
| سیاسی اکھاڑے میںایک نئے بحران کی زور آزمائی | عبدالقدوس | اپکے کالم | 0 | 19-09-07 06:36 AM |