| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
سورس
ایک امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں مسلمانوں کی تعداد ایک ارب ستاون کروڑ ہے اور ان میں سے ساٹھ فیصد براعظم ایشیا میں رہتے ہیں۔ پیو فورم آن رلیجن اینڈ پبلک لائف کی اس رپورٹ کی تیاری میں تین برس کا عرصہ لگا اور اس دوران دنیا کے دو سو بتیس ممالک اور علاقوں سے مردم شماری کے اعدادوشمار اکٹھے کیے گئے۔ محققین نے اس رپورٹ کی تیاری کے لیے مردم شماری رپورٹس، ڈیموگرافک سٹڈیز اور آبادی کے عام سروے جیسے پندرہ سو ماخذ سے استفادہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کی کل تعداد کا بیس فیصد مشرقِ وسطٰی اور شمالی افریقہ میں رہتا ہے جبکہ اعداوشمار کے مطابق اس وقت جرمنی میں لبنان سے زیادہ مسلمان بستے ہیں اور روس میں مسلمانوں کی تعداد لیبیا اور اردن کے مسلمانوں کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے۔ یہ رپورٹ تیار کرنے والے سینئر محقق برائن گرم نے سی این این کو بتایا ہے کہ ان کے لیے مسلمانوں کی اتنی بڑی تعداد حیران کن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ مسلمانوں کی کل تعداد میرے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے‘۔ بدھ کو شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا اور افغانستان میں مسلمانوں کی تعداد قریباً برابر ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق تین سو ملین مسلمان ان ممالک میں رہتے ہیں جہاں اسلام اکثریتی مذہب نہیں ہے۔ پرنسٹن یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر امانی جمال کے مطابق ’یہ خیال کہ مسلمان عرب ہیں یا صرف عرب ہی مسلمان ہیں اس رپورٹ کے بعد مکمل طور پر رد ہوجاتا ہے‘۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے دنیا کے کل مسلمانوں میں سے ستاسی سے نوے فیصد سنی العقیدہ جبکہ دس سے تیرہ فیصد شیعہ العقیدہ مسلمان ہیں۔ دنیا میں زیادہ تر شیعہ ایران، عراق ، پاکستان اور بھارت میں رہائش پذیر ہیں۔ براعظم یورپ تین کروڑ اڑتیس لاکھ مسلمانوں کا گھر ہے جو کہ یورپ کی کل آبادی کا پانچ فیصد ہیں۔ براعظم امریکہ میں رہنے والےچھیالیس لاکھ مسلمانوں میں سے نصف سے زائد ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہتے ہیں تاہم وہ امریکہ کی کل آبادی کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,553
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | rabab (19-05-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
سی آئی اے فیکٹ بکس سے مسلمان ملکوں کی آبادی دیکھ کر جمع کرلیجئے۔ اندازہ ہوجائے گا۔ اردو بولی جانے والی زبانوں میں اس وقت تیسرے نمبر کی زبان ہے، پہلی میندرین یعنی چینی زبان، انگریزی اور پھر اردو۔
__________________
فاروق سرور خان ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,553
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھا اب سمجھا کہ مسلمان سی آئی اے کی فیکٹ بکس میں بائے جاتے ہیں۔ میں سمجھا کہ اس دنیا میں پائے جاتے ہیں۔ شکر ہے اب حیرانگی کم ہوئی
|
|
|
|
| حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | rabab (19-05-10) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
عربی زبان کہاں گئی؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر اس پر ایک تھریڈ ہی ہو جائے تو بہت اعلٰی رہے گا۔ اور میںممنوں رہوںگا۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
| Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا | rabab (19-05-10) |
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
جبکہ اردو بولنے والے 100 ملین صرف پاکستان میں ہیں۔ ہندوستان کی نصف سے زائیدآبادی ہندی بولتی ہے ، جو کہ تقریباً 600 ملین ہیں۔ مزید ہندی یا اردو، دنیا کے ہر ملک میں بولی جاتی ہے۔ جس کا تخمینہ کوئی 100 ملین ہے۔ انگریزی بولنے والے صرف 350 ملین ہیں۔ In case you were wondering, here is a list of the 30 most spoken languages in the world and the areas in which they are spoken. 1.Mandarin / China, Malaysia, Taiwan 2.English / USA, UK, Australia, Canada, New Zealand 3.Hindi / North and Central India 4.Spanish / The Americas, Spain 5.Arabic / Middle East, Arabia, North Africa 6.Russian / Russia, Central Asia 7.Portuguese / Brazil, Portugal, Southern Africa 8.Bengali / Bangladesh, Eastern India 9.Malay, Indonesian / Indonesia, Malaysia, Singapore 10.French Indo-European / France, Canada, West Africa, Central Africa 11.Japanese / Japan 12.German / Germany, Austria, Central Europe 13.Farsi (Persian) / Iran, Afghanistan, Central Asia 14.Urdu / Pakistan, India 15.Punjabi / Pakistan, India 16.Vietnamese / Vietnam, China 17.Tamil / Southern India, Sri Lanka, Malyasia 18.Wu / China 19.Javanese / Indonesia 20.Turkish / Turkey, Central Asia 21.Telugu / Southern India 22.Korean / Korean Peninsula 23.Marathi / Western India 24.Italian / Italy, Central Europe 25.Thai / Thailand, Laos 26.Cantonese / Southern China 27.Gujarati / Western India, Kenya 28.Polish / Poland, Central Europe 29.Kannada / Southern India 30.Burmese / Myanmar 1. Chinese* (937,132,000) 2. Spanish (332,000,000) 3. English (322,000,000) 4. Bengali (189,000,000) 5. Hindi/Urdu (182,000,000) (یہ تخمینہ بدمعاشی کی وجہ سے ہے، پنجابی کو الگ زبان دکھایا گیا ہے۔) 6. Arabic* (174,950,000) 7. Portuguese (170,000,000) 8. Russian (170,000,000) 9. Japanese (125,000,000) 10. German (98,000,000) 11. French* (79,572,000) ریفرینس WikiAnswers - What is the world's most spoken language Last edited by فاروق سرورخان; 09-10-09 at 09:23 PM. |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا | rabab (19-05-10), Real_Light (10-10-09) |
|
|
#9 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
کل یہ رپورٹ پڑھ کر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی صحیح حدیث بار بار یاد آتی رہی:
يوشك الأمم أن تداعى عليكم كما تدعى الأكلة إلى قصعتها ، فقال قائل : و من قلة نحن يومئذ ؟ قال : بل أنتم يومئذ كثير و لكنكم غثاء كغثاء السيل و لينزعن الله من صدور عدوكم المهابة منكم و ليقذفن الله في قلوبكم الوهن ، فقال قائل : يا رسول الله و ما الوهن ؟ قال حب الدنيا و كراهية الموت " . قال الألباني في "السلسلة الصحيحة" 2 / 684 : أخرجه أبو داود ( 4297 ) و الروياني في " مسنده " ( 25 / 134 / 2 ) و ابن عساكر في " تاريخ دمشق " ( 8 / 97 / 2 ) من طرق عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر حدثني أبو عبد السلام عن ثوبان قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكره . "قریب ہے کہ مختلف قومیں تُم لوگوں کے خلاف ایک دوسرے کو اس طرح دعوت دیں گی جیسے کھانے والوں کو دستر خوان کی طرف دعوت دی جاتی ہے ، کہنے والے نے کہا ، کیا ہم اس دن بہت کم ہوں گے ؟ ، فرمایا ، نہیں بل کہ تم لوگ بہت زیادہ ہو گے لیکن تم لوگ بارش کے پانی میں بہنے والے تنکوں کی طرح ہو گے ،اور ضرور اللہ تمہارے دشمنوں کے سینوں میں سے تمہارا رعب مٹا دے گا اور ضرور اللہ تم لوگوں کے دلوں میں وھن گاڑ دے گا ، کہنے والے نے کہا ، اے اللہ کے رسول وھن کیا ہے ؟ فرمایا ، دنیا کی محبت اور موت سے کراھت" |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا | rabab (19-05-10) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
اے اللہ ہم کو وھن کی بیماری سے نجات عطا فرما
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے مسافر کا شکریہ ادا کیا | rabab (19-05-10), عبداللہ حیدر (10-10-09) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
آمین۔ اس بیماری کا علاج صرف اور صرف اللہ تعالی کے پیغام یعنی اس کی کتاب سے ممکن ہی ہے ، سب مسلمان یکجا ہو کر رسول اللہ صلعم پر نازل شدہ اس کتاب کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا شروع کردیں۔ یہ بیماری دور ہوجائے گی۔ انشاء اللہ تعالی
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#12 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
جی میں نے انٹرنیٹ پر کہیں ایسے ہی مضمون پر تبصرہ کیا تھا، وہ پیش کر دیتا ہوں۔
مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا فائدہ ؟ جب ہم محتاج رہیں، ملازمتیں، بڑے بڑے ادارے، حکومتی عہدے، اگر گوروں کے ہاتھ میں ہوں تو ہمیں کیا فائدہ جی ؟ اگر چالیس فیصد فوج مسلمان ہو، اور بڑے بڑے پانچ فیصد جنرل غیر مسلم ہوں ، تو فائدہ ؟ تعلیم ، ترقی، ایجاد، ہنر، کچھ بھی پاس نہ ہو تو فائدہ ؟ اور یورپی مسلمان، جو نہ مسلمان ہیں ، نہ عیسائی، جو گوروں کے رنگ میں رچ بس گئے ہیں، جو ان جیسا پہنتے ہیں ، ان جیسا کھاتے ہیں، ان کی بیٹیاں اپنے رشتے خود تلاش کرتی ہیں، بوائے فرینڈ، ڈیٹ کا کلچر، ہندی افلام پسند کرنے والے، موسیقی پہ سر دھننے والے، کبھی کبھار شراب کو منہ لگانے والے ؟ ایسے مسلمان اگر ہزاروں کیا، لاکھوں ہو جائیں، لاکھوں کیا ، کروڑوں ہو جائیں تو فائدہ ؟ ہم پاکستانی 16 کروڑ سے زیادہ ہیں، لیکن اس تعداد سے ہم نے کون سا تیر مار لیا ؟ ہمارے پاس سب سے بڑی اسلامی فوج ہے ، ہم ڈرون حملے رکوا سکے ؟ اگر ہم نے گوروں کے نیچے رہ کر ہی کام کرنا ہے تو ہم کروڑوں اربوں بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور نہ اسلام کو غلبہ دلا سکتے ہیں اسلام میں تعداد کی کبھی اہمیت نہیں رہی کوالٹی کی اہمیت رہی ہے، اسلام کا پہلا معرکہ 313 کا 1000 سے تھا لیکن وہ 313 کوالٹی مسلم تھے اسی لیے وہ غلبہ پا گئے اور وہ 1000 ڈرپوک، بزدل، کالے دلوں والے، سچ کو نہ تسلیم کرنے والے ، عیاشیاں کرنے والے تھے، اسی لیے وہ ہار گئے اور آج کے بیشتر مسلمان ان 1000 جیسے ہی ہیں ، جناب عالی
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | rabab (19-05-10), عبداللہ حیدر (11-10-09) |
![]() |
| Tags |
| arabia, arabic, asia, china, english, germany, pakistan, فورم, پاکستان, مکمل, world, آبادی, امریکہ, اردو, اسلام, حدیث, خدا, شخص, عدنان, عراق, عرب, عرصہ, غلطی, صیہونی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| چوتھا ون ڈے پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ | محمدعدنان | کرکٹ | 19 | 06-11-10 11:23 PM |
| کیمرون کا چوتھا بچہ | جاویداسد | خبریں | 0 | 25-08-10 02:22 PM |
| چوتھا بچہ | وسیم | قہقہے ہی قہقے | 0 | 18-01-09 09:04 PM |
| چوتھا ڈاکٹر | وجدان | مزاحیہ شاعری | 5 | 26-03-08 10:49 AM |
| چوتھا ون ڈے | champion_pakistani | کرکٹ | 5 | 16-11-07 09:46 PM |